• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تفسیر بالماثور

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
تفسیر بالماثور
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ وأنزلنا إليك الذكر لتبين للناس ما نزل إليهم ولعلهم يتفكرون ﴾ کہ ’’اور ہم نے آپ کی طرف ذکر نازل کیا، تاکہ آپ اسے لوگوں کے سامنے واضح کریں جو ان کی طرف نازل کیا گیا، تاکہ وہ غور وفکر کریں۔‘‘
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
جزاکم اللہ خیرا بہنا۔۔۔!
تفسیر بالمأثور
اس سے مراد وہ تفسیر ہے جو قرآن،احادیث نبویہﷺ ، یا اقوال صحابہ و تابعین سے منقول ہو ان مأخذوں کے ساتھ تفسیر کرنا تفسیر بالماثور کہلاتا ہے۔ان کے علاوہ کسی تفسیر کو تفسیربالماثور نہیں کہہ سکتے ۔احادیث اور اقوال صحابہ و تابعین سے منقول تفسیر کے بارے میں سندی حیثیت کو جاننا اور تحقیق کرنا انتہائی ضروری ہےاگر وہ صحیح سند سے ثابت ہو تو مقبول ہوگی ورنہ نہیں۔
تفسیر بالماثور کی مشہور تفاسیر میں جامع البیان فی تفسیر القرآن،بحرالعلوم،الکشف والبیان عن تفسیر القرآن،معالم التنزیل، الدرالمنثور فی تفسیر الماثور وغیرہ
خلاصۃ بہنا یہ سمجھ لیں کہ کوئی بھی ایسی قرآن پاک کی تفسیر جو قرآن کی تفسیر قرآن سے یا صحیح احادیث اور اقوال صحابہ و تابعین سے لکھی گئی ہو ہم اس کے بارہ میں کہہ سکتے ہیں کہ یہ تفسیر بالماثور ہے۔
 
Top