• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تفسیر قرطبی کی احادیث کی تخریج پر کوئی کتاب؟

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

تفسیر قرطبی میں بہت سی روایات بلا سند مروی ہیں کیا انکی سند وغیرہ کسی اور تفسیر میں مل سکتی ہیں؟؟؟ اگر اسمیں مذکور روایات بالخصوص بلا سند روایات کی تخریج یا تحقیق پر کوئی کتاب ہو تو رہنمائی کریں.
جزاکم اللہ خیرا
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
تفسیر قرطبی میں بہت سی روایات بلا سند مروی ہیں کیا انکی سند وغیرہ کسی اور تفسیر میں مل سکتی ہیں؟؟؟ اگر اسمیں مذکور روایات بالخصوص بلا سند روایات کی تخریج یا تحقیق پر کوئی کتاب ہو تو رہنمائی کریں.
جزاکم اللہ خیرا
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تفسیر قرطبی جو دکتور عبد اللہ بن عبد المحسن الترکی وغیرہ کی تحقیق سے چھپی ہے ، اس میں کافی حد تک احادیث کے حوالہ جات کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ قرطبی بذات خود فن حدیث میں مہارت نہیں رکھتے تھے ، اس لیے ان کی تفسیر میں وارد احادیث نقل کرنے میں احتیاط کرنی چاہیے ۔
تفسیر الطبری ، تفسیر ابن ابی حاتم ، تفسیر ابن کثیر وغیرہ کتب تفاسیر کی بہترین تخریجات موجود ہیں ، کسی بھی آیت یا سورت کی تفسیر کے متعلق وارد حدیث کی تخریج کے لیے ان کتب سے بھی مدد لے لینی چاہیے ۔
 
شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47

جزاك الله
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
جزاکم اللہ خیرا محترم شیخ!
تفسیر قرطبی جو دکتور عبد اللہ بن عبد المحسن الترکی وغیرہ کی تحقیق سے چھپی ہے ، اس میں کافی حد تک احادیث کے حوالہ جات کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
میں نے دیکھا لیکن اس میں مجھے مطلوب روایت کی کوئی تخریج نہیں ملی. سورہ صافات آیت نمبر: 102 کے تحت یہ روایت مذکور ہے:
وروي أنه لما ذبحه قال جبريل : الله أكبر الله أكبر . فقال الذبيح : لا إله إلا الله والله أكبر . فقال إبراهيم : الله أكبر ، والحمد لله ، فبقي سنة
دکتور عبد اللہ بن عبد المحسن الترکی نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے.
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
جزاکم اللہ خیرا محترم شیخ!

میں نے دیکھا لیکن اس میں مجھے مطلوب روایت کی کوئی تخریج نہیں ملی. سورہ صافات آیت نمبر: 102 کے تحت یہ روایت مذکور ہے:
وروي أنه لما ذبحه قال جبريل : الله أكبر الله أكبر . فقال الذبيح : لا إله إلا الله والله أكبر . فقال إبراهيم : الله أكبر ، والحمد لله ، فبقي سنة
دکتور عبد اللہ بن عبد المحسن الترکی نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے.
تلاش کرنے پر ابن حجر رحمہ اللہ کا ایک قول ملا ہے جو کہ الکاف الشاف میں ہے. فرماتے ہیں:
لم اجدہ
مزید تلاش جاری ہے.
 
Top