• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تفصیل درکار ہے

MD. Muqimkhan

رکن
شمولیت
اگست 04، 2015
پیغامات
248
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
70
پچھلے دنوں ایک کتاب میں پڑھا کہ امام المحدثین امام بخاری کے اپنے کسی ہم عصر اختلافات حد درجہ بڑھ گئے. نوبت یہاں تک پہنچی کہ امام مسلم جو کہ دونوں کے شاگرد تھے کے لیے یہ فیصلہ کرنا دشوار ہو گیا کہ کس کا ساتھ دیں آخر امام مسلم نے امام بخاری کا ساتھ دیا. اور اس کے لیے امام مسلم نے دوسرے استاد سے حاصل کیا گیا سارا علمی سرمایہ اونٹ پر لدوا کر انھیں واپس کردیا. مصنف نے اس واقعے کو بہت بڑا علمی خسارہ قرار دیتے ہوئے یہ لکھا کہ اگر ایسا نہ ہوا ہوتا تو مسلم شریف کے مندرجات کچھ اور ہی ہوتے. مصنف راشد شاذ صاحب ہیں جن کے یہاں انکار حدیث کا رویہ واضح طور پر پایا جاتا ہے.
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791

امام المحدثین امام بخاری رحمہ اللہ کا جس ہم عصر سے اختلاف تھا ،وہ ’’محمدبن یحی الذہلی ؒ ‘‘ نیشاپوری تھے۔۔اور امام مسلم ان (الذھلی ) کے شاگرد تھے ،ذھلی ؒ نے لوگوں کو امام بخاری کے بارے خبردار کیا ،اور ان سے ملنے سے منع کردیا ۔پھر ایک دن اپنی مجلس یا درس میں کہنے لگے ،
کہ جو اس بات کا قائل ہے کہ قاری قرآن کے الفاظ مخلوق ہیں ،وہ ہماری مجلس ۔۔درس میں نہیں بیٹھ سکتا ۔۔امام مسلم جو وہیں تشریف فرما تھے
انہوں نے ذھلی کی یہ بات سن کر اسی وقت اپنی چادر اٹھائی،اور اعلانیہ وہاں اٹھ کر چلے گئے
اور گھر آکر ذھلی سے سن کر لکھی ہوئی تمام روایات کو باندھ کر اونٹ پر لدوا کر واپس ان کے ہاں بھجوادیا ؛
(سیر اعلام النبلاء۔تاریخ بغداد ۔تذکرۃ الحفاظ )

علامہ الذہبی ’’ سیر اعلام النبلاء ‘‘ میں لکھتے ہیں :
فلما وقع بين الذهلي وبين البخاري ما وقع في مسألة اللفظ، ونادى عليه، ومنع الناس عنه، انقطع عنه أكثر الناس غير مسلم.
فقال الذهلي يوما: ألا من قال باللفظ فلا يحل له أن يحضر مجلسنا.
فأخذ مسلم رداء (1) فوق عمامته، وقام على رؤوس الناس، وبعث إلى الذهلي ما كتب عنه على ظهر جمال (2) .
وكان مسلم يظهر القول باللفظ ولا يكتمه (3) .
قال: وسمعت محمد بن يوسف المؤذن، سمعت أبا حامد بن الشرقي يقول: حضرت مجلس محمد بن يحيى الذهلي، فقال: ألا من قال: لفظي بالقرآن مخلوق فلا يحضر مجلسنا، فقام مسلم بن الحجاج من المجلس.
رواها أحمد بن منصور الشيرازي عن محمد بن يعقوب، فزاد: وتبعه أحمد بن سلمة.
قال أحمد بن منصور الشيرازي: سمعت محمد بن يعقوب الأخرم، سمعت أصحابنا يقولون: لما قام مسلم وأحمد بن سلمة من مجلس الذهلي، قال الذهلي: لا يساكنني هذا الرجل في البلد.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور ’’سیرۃ البخاری ‘‘ میں علامہ عبد السلام مبارکپوری ؒ لکھتے ہیں :
Seerat ul Bukhari 3.gif
 
Last edited:

MD. Muqimkhan

رکن
شمولیت
اگست 04، 2015
پیغامات
248
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
70
جزاک اللہ ہو خیرا.
لیکن کیا یہ بحث اور نکتہ آفرینی اس قدر ضروری تھی. موقف کس کا صحیح تھا
 
ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
اسحاق سلفی بھائی جو امیج آپ نے اٹیچ کیا ہے اس کا صفحہ نمبر مجھے چاہیے۔ برائے مہربانی صفحہ نمبر لکھ دیجئیے۔ جزاک اللہ خیرا
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بھائی معاملہ ذرا یاد داشت سے بیان کر ر ہا ہوں، وہ یہ ہے کہ جب اہل الرائے امام بخاری رحمہ اللہ کا دلائل کے میدان میں مقابلہ نہیں کر پائے، تو انہوں نے امام بخاری رحمہ اللہ کے خلاف جھوٹی باتیں مشہور کرنا شروع کر دیں، جس میں سے امام بخاری کو خلق قران کا معتقد قرار دینے کا جھوٹا پروپگنڈا بھی شامل ہے، یہ جھوٹی خبر جب امام ذہلی رحمہ کو دی گئی، تو امام ذہلی کا رد عمل اس جھوٹی خبر کی بنا پر تھا!
امام مسلم کا یہ فعل در اصل امام بخاری رحمہ اللہ کے دفاع میں تھا ! وگرنہ امام ذہلی رحمہ اللہ نے امام بخاری کی تعظیم بھی کی، اپنے شاگردوں کو یہ بھی اسی کا درس دیا!
معاملہ کا بیان، ابوالقاسم سیف بنارسی کی کتاب ''دفاع صحیح بخاری'' میں موجود ہے!
خیر جب میں اہل الرائے ، یا ان اہل لرائے کے انڈے بچے، منکرین حدیث آج بھی ایسی جھوٹی باتیں کرتے ہیں ، تو میرا تو جی چاہتا ہے کہ ان جھوٹوں کے سر پر میری پروفائل میں موجود تصویر والے سامان کا استعمال کروں!
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791

MD. Muqimkhan

رکن
شمولیت
اگست 04، 2015
پیغامات
248
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
70
درست فرمایا آپ نے. اسلاف کے سلیقہ اختلاف اور اکرام کی نظیر کہاں؟ لیکن اس واقعہ کو کچھ اس انداز سے بیان کیا گیا تھا گویا یہ ہمارے زمانے کے عامیوں کی رنجش ہو. اہل رائے کی سازشوں والی بات خوب کہی ان سے کچھ بعید نہیں بالخصوص امام بخاری کے لیے. اس حوالے سے ایران کی گود میں بیٹھے اسلامی مفکروں اور دانشوروں کا کردار بھی کچھ کم نہیں. جزاک اللہ ہو خیرا
 
بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
مام بخاری کو خلق قران کا معتقد قرار دینے کا جھوٹا پروپگنڈا بھی شامل ہے
دیتے ہیں دھوکہ یہ بازی گر کھلا
اب ایسا بھی نہیں کہ یہ صرف جھوٹا پروپگنڈا ہو کیوں کہ امام بخاری کا تلاوت قرآن کو مخلوق کہنا روز روشن کی طرح عیاں ہے امام احمد بن حنبل کے کے صاحبزادے عبداللہ بن احمد اپنی کتاب السنہ میں لکھتے ہیں کہ
سَأَلْتُ أَبِي رَحِمَهُ اللَّهُ قُلْتُ: مَا تَقُولُ فِي رَجُلٍ قَالَ: التِّلَاوَةُ مَخْلُوقَةٌ وَأَلْفَاظُنَا بِالْقُرْآنِ مَخْلُوقَةٌ وَالْقُرْآنُ كَلَامُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَلَيْسَ بِمَخْلُوقٍ؟ وَمَا تَرَى فِي مُجَانَبَتِهِ؟ وَهَلْ يُسَمَّى مُبْتَدِعًا؟ فَقَالَ: " هَذَا يُجَانَبُ وَهُوَ قَوْلُ الْمُبْتَدِعِ، وَهَذَا كَلَامُ الْجَهْمِيَّةِ لَيْسَ الْقُرْآنُ بِمَخْلُوقٍ،
میں نے اپنے والد رحمہ اللہ علیہ سے پوچھا : آپ کیا کہتے ہیں اس شخص کے بارے میں جو کہتا ہے کہ قرآن کی تلاوت اور ہمارے الفاظ مخلوق ہیں اور قرآن الله عز وجل کا کلام غیر مخلوق ہے؟ – اس کے قریب جانے پر آپ کیا کہتے ہیں ؟اور کیا اس کو بدعتی کہا جائے گا ؟
(امام احمد بن حنبل نے جواب میں )
کہا اس سے دور رہا جائے اور یہ بد عت والوں کا قول ہے اور الجهمية کا قول ہے- قرآن مخلوق نہیں

یعنی امام بخاری کا نظریہ کہ قرآن کی تلاوت اور الفاظ مخلوق ہیں امام احمد بن حنبل کے نزدیک بدعتی جہمیہ کا نظریہ ہے اور امام بخاری سے دور رہا جائے
کہا جاتا ہے کہ مامون رشید کے زمانے سن218 ھجری میں مامون رشید نے پورے عالمِ اسلام میں سرکاری حکم جاری کر دیا کہ ہر مقام کا امیر اور حاکم اپنے ہاں کے علماء سے اس کا اقرار لے۔ قرآن مخلوق ہے کوئی انکار کرے تو اسے گرفتار کر کے خلیفہ کے دربار میں بھیج دے
بغداد کے پولیس آفیسر اسحاق بن ابراہیم کو یہ حکم پہنچا۔ اس نے وہاں کے علماء کو بلا لیا۔ ان میں امام احمد بن حنبل بھی تھے۔ ان کے سامنے مامون کا حکم سنایا گیا اور کہا گیا
سب لوگ اقرار کریں کہ قرآن اللہ کی مخلوق ہے۔
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فوراً کہا
قرآن اللہ کا کلام ہے۔
اور ایسی بات پر امام احمد نے کو ۱۸ ماہ تک قید رکھا گیا
اب میرا سوال یہ کہ امام بخاری بھی اسی زمانے کے عالم ہیں تو مامون رشید کے حکم سے ان سے بھی قرآن کے مخلوق ہونے کا اقرار لیا گیا ہوگا کیا کہیں اس کا کوئی ذکر آیا ہے اوراس پر امام بخاری نے کیا جواب دیا اگر کسی اہل علم کو معلوم ہو تو ارشاد فرمائیں
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
دیتے ہیں دھوکہ یہ بازی گر کھلا
ایک بات آپ نے بھی سچی آخر کہہ ہی دی! بالکل جناب ، جیسے ابھی آگے آپ دھوکہ دینے جارہے ہیں!
اب ایسا بھی نہیں کہ یہ صرف جھوٹا پروپگنڈا ہو کیوں کہ امام بخاری کا تلاوت قرآن کو مخلوق کہنا روز روشن کی طرح عیاں ہے
امام بخاری نے بالکل درست فرمایا ہے، تلاوت انسان کا فعل ہے اور انسان کی آواز بالکل مخلوق ہے، امام بخاری نے اس پر باقاعدہ ایک کتاب لکھی ہے!
امام احمد بن حنبل کے کے صاحبزادے عبداللہ بن احمد اپنی کتاب السنہ میں لکھتے ہیں کہ
سَأَلْتُ أَبِي رَحِمَهُ اللَّهُ قُلْتُ: مَا تَقُولُ فِي رَجُلٍ قَالَ: التِّلَاوَةُ مَخْلُوقَةٌ وَأَلْفَاظُنَا بِالْقُرْآنِ مَخْلُوقَةٌ وَالْقُرْآنُ كَلَامُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَلَيْسَ بِمَخْلُوقٍ؟ وَمَا تَرَى فِي مُجَانَبَتِهِ؟ وَهَلْ يُسَمَّى مُبْتَدِعًا؟ فَقَالَ: " هَذَا يُجَانَبُ وَهُوَ قَوْلُ الْمُبْتَدِعِ، وَهَذَا كَلَامُ الْجَهْمِيَّةِ لَيْسَ الْقُرْآنُ بِمَخْلُوقٍ،
میں نے اپنے والد رحمہ اللہ علیہ سے پوچھا : آپ کیا کہتے ہیں اس شخص کے بارے میں جو کہتا ہے کہ قرآن کی تلاوت اور ہمارے الفاظ مخلوق ہیں اور قرآن الله عز وجل کا کلام غیر مخلوق ہے؟ – اس کے قریب جانے پر آپ کیا کہتے ہیں ؟اور کیا اس کو بدعتی کہا جائے گا ؟
(امام احمد بن حنبل نے جواب میں )
کہا اس سے دور رہا جائے اور یہ بد عت والوں کا قول ہے اور الجهمية کا قول ہے- قرآن مخلوق نہیں
یہ ہوتا ہے بازی گروں کا دھوکہ
امام بخاری نےجو کہا ہے، اور وہ انہوں نے اپنی اس کتاب:
خلق أفعال العباد والرد على الجهمية وأصحاب التعطيل
میں بہت خوبصورتی سے بیان کیا ہے! اس کتاب کا مطالعہ فرمائیں
امام احمد نے جس بات کا رد کیا ہے، امام بخاری اس کے قائل ہی نہیں!
وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ ﴿سورة الصافات 96﴾
اور اللہ نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے اعمال کو (ترجمہ احمد رضا خان بریلوی)
یعنی امام بخاری کا نظریہ کہ قرآن کی تلاوت اور الفاظ مخلوق ہیں امام احمد بن حنبل کے نزدیک بدعتی جہمیہ کا نظریہ ہے اور امام بخاری سے دور رہا جائے
کہا جاتا ہے کہ مامون رشید کے زمانے سن218 ھجری میں مامون رشید نے پورے عالمِ اسلام میں سرکاری حکم جاری کر دیا کہ ہر مقام کا امیر اور حاکم اپنے ہاں کے علماء سے اس کا اقرار لے۔ قرآن مخلوق ہے کوئی انکار کرے تو اسے گرفتار کر کے خلیفہ کے دربار میں بھیج دے
بغداد کے پولیس آفیسر اسحاق بن ابراہیم کو یہ حکم پہنچا۔ اس نے وہاں کے علماء کو بلا لیا۔ ان میں امام احمد بن حنبل بھی تھے۔ ان کے سامنے مامون کا حکم سنایا گیا اور کہا گیا
سب لوگ اقرار کریں کہ قرآن اللہ کی مخلوق ہے۔
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فوراً کہا
قرآن اللہ کا کلام ہے۔
اور ایسی بات پر امام احمد نے کو ۱۸ ماہ تک قید رکھا گیا
اب میرا سوال یہ کہ امام بخاری بھی اسی زمانے کے عالم ہیں تو مامون رشید کے حکم سے ان سے بھی قرآن کے مخلوق ہونے کا اقرار لیا گیا ہوگا کیا کہیں اس کا کوئی ذکر آیا ہے اوراس پر امام بخاری نے کیا جواب دیا اگر کسی اہل علم کو معلوم ہو تو ارشاد فرمائیں
ایک تو آپ تخیلات کے محلوں سے باہر نہیں نکلتے!
آپ یہ سوال لا دیں، جواب ہم آپ کو لا دیں گے!
اگر سمجھ آئے تو وہ جواب یہاں بتایا جا چکا ہے!
 
Last edited:

MD. Muqimkhan

رکن
شمولیت
اگست 04، 2015
پیغامات
248
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
70
بہرام بھائی اسے کہتے ہیں مارو گٹھنا پھوٹے آنکھ.
امام احمد بن حنبل جہمیہ کا عقیدہ کس بات کو کہہ رہے ہیں اور آپ کس بات پر منطبق کر رہے ہیں
 
Top