• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تفہیم اسلام بجواب دو اسلام جدید ایڈیشن

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
تفہیم اسلام بجواب دو اسلام جدید ایڈیشن

مصنف
مسعود احمد بی ایس سی

ناشر
اہلحدیث اکادمی کشمیری بازار لاہور


تبصرہ
صحیح تعلیمات اسلامی خصوصا حدیث شریف اور علمائے اسلام کےمتعلق انگریزی تعلیم یافتگان اور ان سے وابستگان اور متاثرحضرات میں جو بڑی بڑی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں ان کاایک بہت بڑا مرقع محترم ڈاکٹر غلام دجیلانی برق کی مشہور کتاب دواسلام ہے جس کاموضوع علمائے کرام کی عمومی تضحیک حدیث شریف کا استخفاف بلکہ انکار اورشعائر اسلامی کے احترام سے بےاعتنائی ہے۔چونکہ ساری کتاب ہی غلط فہمیوں یا مغالطوں پرمبنی ہے اس لئے متعدد اہل قلم کو اس کےجواب کےلئے قلم اٹھانا پڑا ۔ زیرنظرکتاب بھی اسی سلسلےکی ایک کاوش ہے۔ان غلط فہمیوں میں سے استخفاف حدیث کےحوالے سے ابن جوزی کا ایک قول عموما استعمال کیاجاتا ہے وہ یہ کہ موضوع (جھوٹی )روایت کی علامت یہ ہے کہ عقل ،اصول محسوسات ومشاہدہ ،نص قرآنی متواتر حدیث اجماع میں سے کسی ایک کےخلاف ہو گی۔جبکہ یہ بات انہوں نے موضوع اورضعیف روایات کےسلسلے میں کہی تھی ۔اس طرح کےدیگر علمی غلط فہمیوں کی بناپربرق صاحب کی پیداکردہ غلطیوں کاازالہ کرنےکی کوشش کی گئی ہے۔اللہ مصنف کو اجرسےنوازے۔اس ضمن میں واضح رہےکہ مولانا مسعودصاحب کا تدلیس کےحوالے سے نقطہ نظر اہل حدیث کےمسلک کی نمائندگی نہیں کرتا۔وہ تدلیس کاانکار کرتےہیں۔جبکہ اہل حدیث اس کااقرار کرتےہیں۔(ع۔ح)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین

عناوین
تمہید
مُلاّ کی اصطلاحی تعریف
عالم کی تعریف
جماعت حقہ کا تعارف
حدیث (دنیا مردار ہے) پر برق صاحب کا اعتراض اور غلط فہمیوں کا آغاز
قول مذکور پر اعتراض کا جواب کہ یہ حدیث نہیں ہے؟
(الف) حق و باطل کا غلط معیار، انبیاء علیہم السلام اور ان کے اصحاب کی زبوں حالی
(ب) دنیا کی مذمت اور قرآن مجید
(ج) دنیا کی دینی اصطلاحی تعریف
(د) روایت زیر بحث کا صحیح مطلب
برق صاحب کے دیگر متفرق اعتراضات اور ان کے جوابات
حدیث کے وحی ہونے کے دلائل
(الف) انبیاء سابقین پر کتاب الہی کے علاوہ نزول وحی
(ب) حدیث اگر حجت ہے تو اس کا وحی ہونا ضروری ہے
(ج) حدیث کے حجت شرعیہ ہونے کے دلائل
(د) حدیث کے وحی ہونے کا ثبوت قرآن مجید سے
برق صاحب کے متفرق اعتراضات کا خلاصہ اور ان کا جواب
باب 1
'' حدیث میں تحریف کے اسباب''
احادیث صحیحہ کا وجود- برق صاحب کا اعتراف
حدیث کی حفاظت
فن حدیث کا کمال - صحیح اور وضعی احادیث میں خط امتیاز
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور احادیث کی حفاظت و کتابت
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا حدیث کی حفاظت کرنا
(الف) حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی کتب احادیث
(ب) حضرت عمررضی اللہ عنہ کی طرف سے حدیث کی حفاظت اور تعلیم کا انتظام
(ج) حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی کتب احادیث
(د) متعدد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی کتب احادیث کا تذکرہ
(ہ) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی کثیر تعداد احادیث تحریر کرتی تھی
حدیث قرطاس اور برق صاحب کی غلط فہمی
(الف) حسبنا کتاب اللہ کا صحیح مطلب اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا حدیث کو حجت سمجھنا
(ب) حدیث قرطاس کا صحیح مفہوم
(ج) کتاب اللہ کا اطلاق حدیث پر بھی ہوتا ہے
کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتابت حدیث سے منع فرمایا تھا؟
برق صاحب کی حیرت انگیز غلط فہمی اور اس کا ازالہ
تدوین حدیث پر شبہات اور ان کا ازالہ
امام بخاری رحمہ اللہ سے پہلے بے شمار کتب احادیث لکھی جاچکی تھیں
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا حدیث کو کتاب اللہ کہنا
معمولی نیکی سے بے شمار گناہوں کی معافی کی وجہ
(الف) قرآن مجید اور گناہوں کی معافی
(ب) کون سے گناہ معاف ہوتے ہیں
(ج) گناہوں کی مغفرت عقل کی کسوٹی پر
(د) قرآن مجید اور نیکی بدی کا اٹل قانون
حدیث کے متعلق بعض ائمہ کی طرف منسوب کردہ غلط اقوال
باب اوّل کا خلاصہ
باب 2
'' تدوین حدیث''
کیا صحابہ رضی اللہ عنہم جمع حدیث کے خلاف تھے؟
جمع احادیث پر شبہات اور ان کا ازالہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ پر برق صاحب کا شبہ
برق صاحب کا اعتراف حق
کلمہ گو کی بخشش کا صحیح مفہوم
شرح صدر کی حدیث پر عقلی اعتراض اور اس کا جواب
ائمہ دین کی طرف منسوب کردہ غلط اقوال
باب 3
'' چند عجیب راوی اور صحابہ رضی اللہ عنہم''
بعض کذابین کا دعوی صحابیت اور برق صاحب کی غلط فہمی
باب سوم کا خلاصہ
باب 4
''کچھ ائمہ حدیث اور معتبر راویوں کے متعلق''
حضرت انس رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ کے متعلق برق صاحب کا شبہ
کذب کے معنی
صحابہ رضی اللہ عنہم کا ُآپس میں ایک دوسرے پراعتراض کرنا
حدیث ''میت پر نوحہ کرنے سے میت پر عذاب ہوتا ہے'' پر اعتراض اور اس کا جواب
کیا صحابہ رضی اللہ عنہم کے زمانہ میں احادیث کا چشمہ مکدّر ہوگیاتھا
حدیث میں قحطانی بادشاہ کے متعلق پیشین گوئی اور برق صاحب کی غلط فہمی
برق صاحب کی حیرت انگیز غلط فہمی کہ صحابہ کرام حدیث میں تحریف کرتے تھے-
ائمہ کے آپس میں ایک دوسرے کے متعلق قابل اعتراض اقوال اور ان کی حقیقت
باب 5
'' حدیث پر ایک مکالمہ ''
احادیث لکھنے کی ممانعت او ران کو مٹانے کی روایتوں کی حقیقت
قرآن و حدیث علیحدہ کیوں رکھے گئے؟
دو قسم کی وحی نازل کرنے میں اللہ تعالی کی مصلحت
حدیث کی حفاظت کا وعدہ الہی
علم حدیث کے متعلق غیرمسلم محققین کی رائے
حدیث کا ذکر قرآن مجید میں
اقوال رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جزو ایمان ہونا- برق صاحب کا اعتراف
صحیح احادیث کہاں ملیں گی؟
اقوال رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا من جانب اللہ تشریح قرآن ہونا
کیا صحیح احادیث کا سراغ نہیں ملتا؟
رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دائمی اطاعت پر برق صاحب کے اعتراض کا جواب
رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چٹھی رساں سمجھنا، برق صاحب کی حیرت انگیز غلط فہمی
کیا صحابہ رضی اللہ عنہم احکام رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعمیل ضروری نہیں سمجھتے تھے؟
احادیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وحی ماننے پر اعتراضات
رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پوری زندگی کے افعال اللہ تعالی کے منظور کردہ ہیں
ظاہری اعمال اور امتیازات کی اہمیت
رسول اور چٹھی رساں کا فرق
روایت بالمعنی اور روایت بالالفاظ
وحی بغیر الفاظ کی حقیقت
رسول اور فلسفی میں فرق
وحی خفی سے تنقیص رسول ہونا صحیح نہیں
''قرآن، حدیث کا محتاج ہے'' اس کا صحیح مفہوم
باب 6
'' تحریف احادیث کے اسباب''
تحریف کے خود ساختہ اسباب اور ان کا جواب
کتا پالنے کی حدیث پر اعتراض
کیا قاتلان حسین رضی اللہ عنہ محدث تھے؟
صحت مفہوم کے اعتبار سے اکثر احادیث کا قرآن مجید کے مثل ہونا
عملی تواتر کی حقیقت
کیا حدیث انسانی تصنیف ہے؟
کیا قرآن مجید ہر لحاظ سے مکمل ہے؟
کیا احادیث ڈھائی سو سال بعد تحریر میں آئیں؟
قرآن مجید کا اسلام مشکل ہے یا حدیث کا؟
برق صاحب کا چند موضوع احادیث پر اعتراض
صحیح احادیث قرآن مجید کے خلاف نہیں
حدیث قرآن مجید کی تشریح کرتی ہے
کیا ہر اچھی بات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب کرنا جائز ہے؟
کیا حدیث '' طلب العلم فریضۃ علی کل مسلم'' موضوع ہے؟
حدیث کے جانچنے کا معیار
باب 7
'' مؤطا پر ایک نظر''
مؤطا امام مالک کی صحت پر شبہ اور اس کا ازالہ
نیند سے جاگنے کے بعد وضو کرنا،دو حدیثوں میں تعارض اور اس کا جواب
بوسہ لینے سے وضو کا نہ ٹوٹنا، احادیث میں تعارض اور اس کا جواب
جماع بغیر انزال کے بعد غسل، احادیث میں تعارض اور اس کا جواب
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے عریاں سوال پوچھنے پر اعتراض اور اس کا جواب
توہین رسالت کا شاخسانہ اور اس کا جواب قرآن مجید کی روشنی میں
ہر سال لیلۃ القدر کی آمد پر اعتراض اور اس کا جواب
آیہ رجم کے متعلق غلط فہمی اور اس کا ازالہ
زنا کی سزا کا تاریخی پس منظر
حدیث کا وحی ہونا
نسخ آیات کا ثبوت قرآن مجید سے
اسناد حدیث پر اعتراض اور اس کا جواب
صحیح مسلم کی صحت پراجماع
گوشت خوری کے متعلق حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے قول پر اعتراض اور اس کا جواب
باب 8
'' صحیح بخاری پر ایک نظر ''
صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی صحت پر اجماع
کیا صحیح بخاری کی احادیث قرآن مجید سے متصادم ہیں؟
حدیث اور تاریخ کا فرق
ایک پیشین گوئی پر اعتراض اور اس کا جواب
حدیث :مسجد حرام اور بیت المقدس کی تعمیر میں 40 سال کا وقفہ پر اعتراض اور اسکا جواب
حضرت انس رضی اللہ عنہ کے بیان پر اعتراض اور اس کا جواب
توریت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت- برق صاحب کا اعتراض اور اسکا جواب
برق صاحب کا تاریخی شہادت تسلیم کرنے سے انکار
توریت اور انجیل میں تحریف کا ثبوت
اہل کتاب کے حق ہونے پر عجیب و غریب دلیل اور اس کا جواب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع اہل کتاب پربھی ضروری ہے
اہل کتاب کو ایمان بالقرآن کی دعوت
توریت کے محرف ہونے پر توریت کی اندرونی شہادت
کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لکھنا جانتے تھے؟حدیث پر اعتراض اور اس کا جواب
باب 9
''آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تصویر حدیث میں''
روزہ میں مباشرت اور برق صاحب کا اعتراض
مباشرت کے صحیح معنی
اہانت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا شاخسانہ اور قرآن مجید
مباشرت کے صحیح معنی سے انگریزی تعلیم یافتہ حضرت کی لاعلمی
برق صاحب کی غلط فہمی اور کتاب '' دو اسلام'' کی تالیف کا محرک
برق صاحب کا اعتراف کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہرعمل اُمت کے لئے واجب الاتباع ہے-
'' ایام ماہواری '' کے دوران '' مباشرت'' کا صحیح مطلب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کی اہلیہ رضی اللہ عنہا کا ایک برتن سے نہانا
برق صاحب کی غلط فہمی اور اس کا جواب
حضرت عائشہ کا غسل- برق صاحب کی عجیب غلط فہمی اور اس کا ازالہ
برق صاحب کا عریاں ترجمہ کرنا اور پھر اعتراض کرنا
حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا اور برق صاحب کی غلط فہمی
برق صاحب کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دورہ کرنے پر اعتراض
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غیر معمولی قوت پر اعتراض اور اس کا جواب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قول و فعل میں تضاد کا شاخسانہ اور اس کا جواب
عجیب وغریب غلط فہمی
پال برنٹن کا خراج عقیدت
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی بوقت نکاح کم سنی پر اعتراض اور اس کا جواب
متعہ کےمنسوخ ہونے پر اعتراض
صحابہ رضی اللہ عنہم کے متعلق برق صاحب کی تضاد بیانی
باب 10
'' حدیث میں نماز کی صورت ''
حدیث معراج اور برق صاحب کی غلط فہمی
چند احادیث پر اعتراض اور اس کا جواب
رفع یدین پر اعتراض اور اس کا جواب
نماز ظہر و عصر جمع کرنے پر اعتراض اور اس کا جواب
برق صاحب کا ترجمہ غلط کرنا
برق صاحب کا ایک تسبیح کو قرآنی آیت سمجھنا، حالانکہ وہ قرآن مجید میں نہیں ہے
احادیث میں تضاد کی مثالیں اور ان کا صحیح حل
نماز عصر جلدی پڑھنے پر اعتراض
باب 11
'' بہترین عمل ''
بعض احادیث میں جہاد کا ذکر نہ ہونے پر برق صاحب کا اعتراض اور اس کا جواب
برق صاحب کا غلط ترجمہ کرنا- اعتراض اوراس کا جواب
جہاد افضل ہے یا حج؟ برق صاحب کا اعتراض اور اس کا جواب
ذکر اللہ کی فضیلت پر اعتراض اور اس کا جواب
متقی کی تعریف
(1) برق صاحب کے الفاظ میں
(2) قرآن مجید کے الفاظ میں
باب 12
'' اللہ کی عادت''
کیا ''مُلاّ'' اور حدیثی اسلام مسلمانوں کی بُری حالت کے ذمہ دار ہیں؟
جہاد مقصد نہیں بلکہ حصول مقصد کا ذریعہ ہے
جہاد کے متعلق بعض غیر مسلمین کی کی غلط رائے
برق صاحب کے چند اعتراضات اور ان کا جواب
کیا صرف کلمہ پڑھنے سے جنت مل جاتی ہے؟
سزا اور جزا کی حقیقت
باب 13
'' لفظ مغفرت کی تحقیق''
مغفرت کا معنی
مغفرت ذنوب پر قرآن مجید کی صراحت
کیا ہر گناہ کی سزا ملنی ضروری ہے؟
کون سے گناہ معاف ہوسکتے ہیں؟
گذشتہ اور آئندہ ملنے والی سزاؤں کا فرق
مغفرت ذنوب کا صحیح مفہوم
باب 14
'' مسئلہ شفاعت ''
حدیث شفاعت پر اعتراض اور اس کا جواب
حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ''جھوٹ''
یوسف علیہ السلام اکرم الناس ہونے کے باوجود شفاعت کبری کے مستحق کیوں نہیں
مسئلہ شفاعت پر عقلی اعتراض اور اس کا جواب
باب 15
'' قرآن سے متصادم احادیث''
کیا حدیث میں اسلام لانے پرمجبورکرنےکی اجازت ہے؟
زیر بحث حدیث کا صحیح مفہوم اور اس کی مطابقت
ارتداد کی سزا پر اعتراض اور اس کا جواب
ارتداد کی سزا کا پس منظر
ارتداد کی سزا دین و عقل کی روشنی میں
ایک شبہ اور اس کا ازالہ
ایمان بالرسول کا تقاضا
باب 16
'' غلامی اور اسلام ''
کیا قرآن لونڈی غلام کےمسائل سے خاموش ہے؟
قرآن مجید سے لونڈی غلاموں کے مسائل کی فہرست
کیا مسلم کافر کا غلام بن سکتا ہے؟
قرآن مجید سےمسلمین کے قیدی بن جانے کا ثبوت
غلامی کے متعلق حدیث اور برق صاحب کی غلط فہمی
اسلام میں غلاموں کے قابل رشک حقوق
مؤمن کے غلام کی قابل رشک زندگی
غلامی کا مکمل انسداد کیوں نہیں کیا گیا؟
غلامی کی رہائی کے لئے اسلام نے کیا کیا؟
برق صاحب کا تحقیق نہ کرنا
باب 17
'' تقدیر''
تقدیر کا تخیل قرآن اور حدیث میں
تقدیر کا فائدہ
باب 18
'' متضاد احادیث''
جہنم میں عورتوں کی کثرت پر اعتراض اور اس کا جواب
جنگ بنو نضیر میں درخت کاٹنے پر اعتراض اور اس کا جواب
ڈاکوؤں اور ظالموں کی عبرت ناک سزاؤں پر اعتراض اور اس کا جواب
نحوست کےمتعلق غلط فہمی اور اس کا ازالہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بھول پر اعتراض اور اس کا جواب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سفر میں دیر سے اٹھنا-برق صاحب کی غلط فہمی
قبلہ کی طرف منہ کرکے قضائے حاجت کرنا- تعارض احادیث کا جواب
حالت احرام میں شکار- احادیث میں تعارض کا جواب
حالت احرام میں خوشبو لگانا- دو حدیثوں میں تعارض کی حقیقت
کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ تعالی کو دیکھا تھا- دو حدیثوں میں تعارض کی حقیقت کی تحقیق
شہد نہ کھانے کا عہد- برق صاحب کی غلط فہمی کا ازالہ
معراج کی حدیث پر اعتراض اور اس کا جواب
''خیر النساء'' کے متعلق برق صاحب کی غلطی فہمی کا ازالہ
باب 19
''چند دلچسپ احادیث''
سورج کے سجدہ کرنے پر اعتراض اور اس کا جواب
سورج کا شیطان کے سینگوں کے درمیان طلوع ہونا
مکھی کے ایک پر میں شفاہونا
اولاد کی ماں باپ سےمشابہت کے اسباب
مرغ کافرشتہ کو دیکھنا- برق صاحب کی غلط فہمی کا ازالہ
تین سلام کرنے اور کسی بات کو تین دفعہ دہرانے پر اعتراض اور اس کا ازالہ
عرش الہی کا ہلنا اور اس پر اعتراض
قرآن مجید کا سات قراء توں میں نزول- برق صاحب کی غلط فہمی کا ازالہ
برق صاحب کا خلاف حقیقت بیان
کھجور کےتنے کارونا- برق صاحب کی غلط فہمی کا ازالہ
معجزہ کا ثبوت قرآن کریم سے
مسلمین کو معجزہ دکھانے پر اعتراض اور اس کا جواب
فرقوں کی بنیاد تقلیدی اختلاف سے قائم ہوئی ہے
چھپکلی کو قتل کرنے میں حکمت
برق صاحب کی عجیب و غریب غلط فہمی
حضرت جبریل علیہ السلام کے پروں پراعتراض
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ختنہ پر اعتراض اور اس کا جواب
حضرت سلیمان علیہ السلام کا بیویوں کے پاس دورہ کرنا
بعض احادیث کے متعلق برق صاحب کی غلط فہمی
باب 20
''صحیح احادیث کو تسلیم کرنا پڑے گا''
تدوین احادیث کےمتعلق غلط فہمی کا ازالہ
برق صاحب کا سچے اور جھوٹے کی روایت کو مساوی درجہ دینا
ہرصحیح بات کو حدیث ماننے کا نظریہ اور اس کی خرابی
اسنادضروری کیوں ہیں؟
حدیث کا وحی ہونا
کیا دینی مسائل مشورہ سے طےکیےگیے؟
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اجتہاد کی شرعی حیثیت
قرآن مجید کےعلاوہ وحی کا نزول
صحت احادیث کے لئے برق صاحب کے تجویز کردہ معیاروں کا جائزہ قرآن کریم کی روشنی میں
ضمیمہ - رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع و اطاعت کےمتعلق قرآنی آیات
 

ضدی

رکن
شمولیت
اگست 23، 2013
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
275
پوائنٹ
76
السلام علیکم۔
کتاب ڈاونلوڈ نہیں ہورہی لہذا اگر کوئی دوسرا لنک ہو تو عنایت کیجئے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم۔
کتاب ڈاونلوڈ نہیں ہورہی لہذا اگر کوئی دوسرا لنک ہو تو عنایت کیجئے۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ!
جب تک لنک درست نہیں ہوتا ۔۔اگر آپ اس کتاب سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں تو ۔۔یونی کوڈ میں مراسلات کی شکل میں دستیاب ہے۔
تفہیم اسلام بجواب ''دو اسلام''
 
Top