• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تقرب الٰہی کا واحد ذریعہ۔۔ تفسیر السراج۔ پارہ:3

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
قُلْ اِنْ تُخْفُوْا مَا فِيْ صُدُوْرِكُمْ اَوْ تُبْدُوْہُ يَعْلَمْہُ اللہُ۝۰ۭ وَيَعْلَمُ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ۝۰ۭ وَاللہُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ۝۲۹ يَوْمَ تَجِدُ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ مِنْ خَيْرٍ مُّحْضَرًا۝۰ۚۖۛ وَّمَا عَمِلَتْ مِنْ سُوْۗءٍ۝۰ۚۛ تَوَدُّ لَوْ اَنَّ بَيْنَہَا وَبَيْنَہٗٓ اَمَدًۢا بَعِيْدًا۝۰ۭ وَيُحَذِّرُكُمُ اللہُ نَفْسَہٗ۝۰ۭ وَاللہُ رَءُوْفٌۢ بِالْعِبَادِ۝۳۰ۧ قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللہَ فَاتَّبِعُوْنِيْ يُحْبِبْكُمُ اللہُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْ۝۰ۭ وَاللہُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ۝۳۱
توکہہ کہ جو تمہارے دلوں میں ہے ، خواہ اسے چھپاؤ یا ظاہر کرو،ا للہ اسے خوب جانتا ہے اور جو کچھ زمین وآسمان میں ہے، وہ اسے بھی جانتا ہے اوراللہ ہرشے پر قادر ہے۔(۲۹)جس دن ہرکوئی اپنی کی ہوئی نیکی اور بدی کو اپنے سامنے پائے گا۔آرزو کرے گا کہ کاش! مجھ میں اوربدی میں فرق پڑجائے دورکا اورتم کو اللہ اپنی ذات سے ڈراتا ہے اور اللہ بندوں پر شفقت رکھتا ہے۔(۳۰) توکہہ کہ اگر تم خدا سے محبت رکھتے ہوتو میرے تابع ہوجاؤ۔اللہ تم سے محبت رکھے گا اور تمھارے گناہ بخش دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔ ۱؎ (۳۱)
تقرب الٰہی کا واحد ذریعہ
۱؎ انبیاء علیہم السلام کی بعثت کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ قول وفعل سے اللہ کے بندوں میں اللہ کی محبت پیدا کردیں اورگم کردہ راہ لوگوں کو جادئہ مستقیم پرڈال دیں۔ وہ انسانوں کی ہدایت ورہنمائی کا پہلا اور آخری وسیلہ ہیں،اس لیے ان سے قطع نظر کسی طرح جائز ودرست نہیں۔

اس آیت میں محبت الٰہی کے دعوے داروں کو اطاعت رسول اور اتباع سید الابرارﷺ کی جانب دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ خدا تک پہنچنے کے لیے بجز اطاعت رسولﷺکے اور کوئی طریق نہیں۔ قیامت تک کے لیے ''محبوبیت ومقبولیت'' کا تاج فرق اقدس کے سوا اورکسی کے سرپر زیب نہیںدیتا۔ وہ جو تقرب وتالف کے مدارج طے کرنا چاہتے ہیں وہ آئیں اوراطاعت رسولﷺ کی راہوں پر گامزن ہو ں کہ اس کے سوا منزل تک پہنچنے کے لیے کوئی راہ نہیں۔

اسلام کی شاہراہ کے عام کے لیے واہوجانے کے بعد رشد وہدایت کے تمام راستے مسدود ہیں۔ سلوک ومعرفت کے تمام مروجہ طریقے غلط ہیں اور گمراہ کن ہیں اگر ان میں اطاعت واتباع کا خیال نہیں رکھا گیا اور خدا رسی کے تمام ذرائع باطل ہیں اگر ان میں مشکوٰۃِ نبوت کی روشنی نظرنہیں آتی۔اگراطاعت رسولﷺکا جذبہ دلوں میں موجزن ہے توپھراللہ کی محبت ومغفرت بہرحال شامل حال ہے اور اگراس سے محرومی ہے تویہ جان لو کہ فَاِنَّ اللّٰہَ لاَ یُحِبُّ الْکَافِرِیْنَ۔
حل لغات
{اَمَدٌ}فاصلہ{العِبَادٌ} جمع عَبْدٌ۔ بندے۔
 
Top