• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تقلید اور احناف

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
426
پوائنٹ
197
تقلید کیسے شخص کو لائق و زبیا ہے ،کے بارے میں امام ابوجعفر الطحاوی حنفی سے مروی ہے وھل یقلد الاعصبی اٗ وغبی‘‘ تقلید تو صرف وہی کرتا ہے جو متعصب اور بے وقوف ہوتا ہے۔(لسان المیزان 1/280)

عینی حنفی تقلید کے خوفناک نتائج پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھتے ہیں فالمقلدذھل والمقلدجھل و آفۃ کل شی ء من التقلید‘‘ پس مقلد غلطی کرتا ہے اور مقلدجہالت کا ارتکاب کرتا ہے اور ہر چیز کی مصیبت تقلید کی وجہ سے ہے۔(البنا یۃشرح الھدایہ،جلد 1، صفحہ 317)

زیعلی حنفی کہتے ہیں فالمقلد ذھل و المقلد جھل‘‘ پس مقلد غلطی کرتا ہے اور مقلد جہالت کا ارتکاب کرتا ہے۔(نصب الرایہ ،جلد1، صفحہ 219)

ابوزید قاضی عبیداللہ الابوسی حنفی نے مقلد کی مذمت کرتے ہوئے کہا: تقلید کا ماحصل یہ ہے کہ مقلد اپنے آپ کو جانوروں چوپایوں کے ساتھ ملادیتا ہے.....اگر مقلد نے اپنے آپ کو جانور اس لئے بنا لیا ہے کہ وہ عقل و شعور سے پیدل ہے تو اس کا دماغی علاج کرانا چاہے (تقویم الادلہ فی اصول الفقہ،صفحہ 390)

حنفی مذہب کی انتہائی معتبر کتاب الہدایہ کے حاشیے پر لکھا ہوا ہے کہ ’’اس کا احتمال کہ جاہل سے انکی مراد مقلد ہے کیونکہ انھوں نے اسے مجتہد کے مقابلے میں ذکر کیا ہے‘‘۔(ہدایہ اخیرین،صفحہ 132، حاشیہ 6، کتاب ادب القاضی)

دیوبندیوں کے ’’امام اہلسنت‘‘ سرفراز خان صفدرجہالت اور تقلید کے چولی دامن کے ساتھ کے بارے میں رقمطراز ہیں: اور تقلید جاہل ہی کیلئے ہے۔ (الکلام المفید،صفحہ 234)

بریلویوں کے نزدیک بہت اونچا مقام رکھنے والے صوفی سلطان باہو مقلدوں کا حقیقی مقام بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: بلکہ اہل تقلید جاہل اور حیوان سے بھی بدتر ہیں۔(توفیق الہدایت، صفحہ 20)
مزید کہتے ہیں: اہل تقلید صاحب دنیا،اہل شکایت اور مشرک ہوتے ہیں۔(توفیق الہدایت، صفحہ 67، طبع پروگریسو بکس لاہور)



taqleed.png
 
Top