• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تقلید کی حقیقت

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
حنفی مذہب

۱۔ وضوء میں نیت کی ضرورت نہیں۔
۲۔ بغیر ترتیب کے وضوء ہو جائے گا۔
۳۔ خون نکلنے یا الٹی آنے سے وضوء ٹوٹ جاتا ہے۔
۴۔ کلی اور ناک میں پانی ڈالے بغیر غسل نہیں ہو گا۔
۵۔ شرمگاہ یا عورت کو چھونے سے وضوء نہیں ٹوٹتا ۔
شافعی مذہب

۱۔ نیت کے علاوہ وضوء نہیں ہو گا۔
۲۔ بغیر ترتیب کے وضوء نہیں ہو گا۔
۳۔ خون نکلنے یا الٹی آنے سے وضوء نہیں ٹوٹتا۔
۴۔ کلی اور ناک میں پانی ڈالے بغیر غسل ہو جائے گا ۔
۵۔ شرم گاہ یا عورت کو چھونے سے وضوء ٹو ٹ جاتا ہے ۔
حوالہ جات
۱,۲۔ الفقہ الإسلامی وأدلتہ۔ ج۱ ص۲۱۴ ، ھدایۃ ج۱ ص۲۰۔۲۲
۳۔ الفقہ الإسلامی وأدلتہ۔ ج۱ ص۲۸۳، ھدایۃ ج۱ ص۲۳
۴۔ الفقہ الإسلامی وأدلتہ۔ ج۱ ص۳۷۴، ھدایۃ ج۱ ص۲۹
۵۔ الفقہ الإسلامی وأدلتہ۔ ج۱ ص۲۷۵، مرقاۃ شرح مشکوٰۃ ج۲ ص۴۲
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
قارئین کرام!
آپ نے دیکھ لیا کیا یہ اختلاف آپس میں افضل وغیر افضل کا ہے یا جائز ناجائز کا؟ ایک ہی آدمی اگر حنفی طریقہ سے ضو کرتا ہے تو وضو ہو جائے گا لیکن وہی آدمی شافعی کے نزدیک بے وضو ہے یعنی یہی آدمی اگر نماز پڑھے تو حنفی کے نزدیک اس کی نماز ہو جائے گی لیکن شافعی کے نزدیک نہیں ہو گی کیونکہ یہ انسان ان کے نزدیک بے وضو ہے۔ خلاصہ یہ ہے کہ شافعی کی نماز حنفی کے پیچھے نہیں اور حنفی کی نماز شافعی کے پیچھے نہیں ہو گی۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
اب آئیے نماز کے مسائل میں
حنفی مذہب

۱۔ أﷲ أعظم، یا أللہ أجل یا أللہ الرحمن یا لا إلٰہ إلا اﷲ سے بھی نماز شروع کر سکتے ہیں۔
۲۔ سورۃ فاتحہ پڑھے بغیر نماز ہو جائے گی۔
۳۔نماز میں قہقہ لگانے سے وضو اور نماز دونوں ٹوٹ جاتے ہیں۔
۴۔ تعدیل أرکان (یعنی اطمینان) نماز کے اندر فرض نہیں۔
۵۔ مقدار تشہد بیٹھنے سے نماز تمام ہو جائے گی اگرچہ تشہد اور درود نہ پڑھا ہو۔
۶۔ سلام کے بجائے کھانے پینے سے یا ہنسنے سے یا ہوا خارج کرنے سے نماز ہو جائے گی۔۔
شافعی مذہب

۱۔ اﷲ أکبر کے علاوہ کسی اور لفظ کیساتھ نماز شروع نہیں ہو گی ورنہ وہ نماز باطل ہے۔
۲۔ سورۃ فاتحہ کے علاوہ نماز نہیں ہو گی۔
۳۔ قہقہ سے صرف نماز ٹوٹ جائے گی وضو نہیں ۔
۴۔ تعدیل أرکان کے علاوہ نماز نہیں ہو گی۔
۵۔ جب تک تشہد اور درود نہیں پڑھے گا نماز تمام نہیں ہو گی۔
۶۔ سلام کے علاوہ کسی اور چیز کے ساتھ نماز إتمام کو نہیں پہنچتی۔ بلکہ نماز باطل ہے۔
حوالہ جات
۱۔ ھدایہ ج۱ ص ۱۰۰
۲۔ ھدایہ ج۱ ص۱۰۴
۳۔ ھدایہ ج۱ ص۱۳۰
۴۔ ھدایہ ج۱ ص۱۰۶
۵۔ ھدایہ ج۱ ص۱۱۲
۶۔ الفقہ الإسلامی وأدلتہ ج۱ ص۶۷۲
اب آپ خود ہی فیصلہ کر سکتے ہیں۔ کیا ان مذاہب کے درمیان جائز و ناجائز کا اختلاف ہے یا افضل و غیر افضل کا؟ یہ ایک اسلام ہوا یا دو؟
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
اب آئیے کچھ مثالیں نکاح کے اندر بھی دیکھ لیتے ہیں۔
حنفی مذہب

۱۔ لفظ بیع یا لفظ ہبہ سے نکاح منعقد ہو جائے گا۔
۲۔ بغیر ولی کے نکاح منعقد ہو جائے گا۔
۳۔ زبردستی طلاق واقع کرانے سے طلاق ہو جائے گی۔
۴۔ چوتھی بیوی کی عدت کے اندر ا سکی بہن سے نکاح نہیں ہو گا۔
۵۔ کسی عورت کو شہوت کے ساتھ چھونے سے اس عورت کی ماں بہن دونوں اس پر حرام ہو جاتی ہیں۔
شافعی مذہب

۱۔ لفظ نکاح یا لفظ زواج کے علاوہ نکاح منعقد نہیں ہو گا۔
۲۔ بغیر ولی کے نکاح باطل ہے۔
۳۔ زبردستی سے طلاق نہیں ہوتی بلکہ نکاح باقی رہتا ہے۔
۴۔چوتھی بیوی کی عدت کے اندر اسکی بہن سے نکاح ہو جائیگا۔
۵۔ ان میں سے کوئی بھی اس پر حرام نہیں بلکہ دونوں میں سے کسی سے بھی نکاح کر سکتا ہے۔
حوالہ جات
۱۔ ھدایہ جلد ۱ ص ۳۰۵ ، توضیح و تلویح ص ۱۴۷۔
۲۔ ھدایہ جلد ۱ ص ۳۱۲، تسہیل اصول اشاشی ص ۱۲ ۔
۳۔ ھدایہ ج ۱ ص ۳۵۸ ،
۴۔ الفقہ الاسلامی و ادلتہ ج ۷ ص ۱۶۴، تسہیل اصول الشاشی ص ۱۱ ۔
۵ ۔ ہدایہ ج ۱ ص ۳۰۹۔
قارئین کرام!
کیا یہ دو اسلام نہیں ہیں؟ کیا یہ ساری چیزیں امت مسلمہ کو اتحاد کی دعوت دے رہی ہیں یا تفرقہ کی آپس میں محبت و الفت کی دعوت دے رہی ہیں یا نفرت کی۔ بس یہی وجہ ہے کہ آج امت مسلمہ آپس میں الجھ کر رہ گئی ہے اور ایک دوسرے کی تردید کرتے ہوئے زندگی گزار رہی ہے ۔ اس لئے ہماری بھی تمام دنیا کے مقلدین سے وہی گزارش ہے کہ جو اللہ تعالیٰ نے چودہ سو سال پہلے کے مسلمانوں سے فرمایا ہے:
’’ فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيئٍ فَرُدُّوْہُ اَلٰي اللّٰہِ وَالرَّسُوْلِ‘‘
کہ اگر تم کسی بھی چیز میں اختلاف کر بیٹھو تو اللہ اور اس کے رسول کی طرف رجوع کرو۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
کچھ مثالیں کھانے پینے کی چیزوں میں
حنفی مذہب

۱۔ سمندر کے جانوروں میں سے مچھلی کے علاوہ سب کچھ حرام ہے۔
۲۔ شراب کے علاوہ کسی اور نشہ آور چیز کے کھانے یا پینے سے حد نہیں آئے گی۔
۳۔ گائے یا بکری کا ذبح کرنے کے بعد اگر پیٹ میں سے بے جان بچہ نکل آئے تو اس بچہ کا کھانا حرام ہے۔
۴۔ اگر ذبح کرنے والا جان بوجھ کر بسم اللہ پڑھنا چھوڑ دے تو مذبوحہ جانور مردہ شمار ہو گا اس کو نہیں کھایا جائے گا۔
۵۔سانا (جو کہ گوہ سے مشابہت رکھتا ہے) کا کھانا حرام ہے۔
شافعی مذہب

۱۔ سمندر کے اندر جو کچھ ہے سب کا کھانا حلال ہے ۔
۲۔ ہر نشہ دار چیز حرام ہے اوراس کے کھانے یا پینے والے پر حد آئے گی۔
۳۔ پیٹ کا بچہ کھانا حلال ہے کیونکہ ماں کا ذبح ہونا اس کے لئے کافی ہے۔
۴۔ چاہے ذبح کرنے والا جان بوجھ کر بسم اللہ چھوڑے یا بھولے سے چھوڑے دونوں صورتوں میں وہ جانور حلال ہے۔
۵۔سانا (جو کہ گوہ سے مشابہت رکھتا ہے) کا کھانا حلال ہے۔
حوالہ جات
۱۔ ھدایۃ ج۲ ص۴۴۲
۲۔ ھدایۃ ج۲ ص۴۹۴، المحلی۔ ج۶ ص ۱۹۴
۳۔ ھدایۃ ج۲ ص۴۴۰
۴۔ ھدایۃ ج۲ ص۴۳۵
۵۔ ھدایۃ ج۲ ص۴۴۱
یہ ہے ان مذاہب کی صورت حال اختصار کے لئے صرف دو مذہبوں کے درمیان کے اختلافات کو بیان کیا گیا ہے ورنہ اختلاف کی آگ بہت ہی بڑی ہے ۔
بس مقصود یہ بتانا تھا کہ ان مذاہب کے درمیان اختلاف جواز و غیر جواز حرام یا حلال صحیح و باطل کا ہے نہ کہ افضل و غیر افضل کا۔ فافھم واھتد ولا تکن من الغافلین۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن و حدیث کی روشنی میں چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
’’ وَمَنْ یُطِعِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِیْمًا ‘‘
جو اللہ تعالی اور اس کے رسول ﷺکی اطاعت کرے گا تحقیق کہ اس نے عظیم کامیابی کو پا لیا۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
کچھ جواب آپ بھی دیجئے؟

سوال نمبر1۔
قرآن شریف یا صحیح صریح حدیث یا آئمہ اربعۃ میں سے کسی بھی ایک کے قول سے تقلید کو ثابت کیجئے۔یاد رہے کہ آپ کا دعویٰ تقلید شخصی کا ہے اس لئے دلیل بھی اس کے مطابق لائیے گا۔
سوال نمبر۲۔
آپ کے نزدیک اجتہاد کا دروازہ بند ہو گیا ہے کیونکہ اب نہ کوئی مجتہد بن سکتا ہے اور نہ ہی کسی مجتہد کی ضرورت رہی ہے۔ اب بتائیے جب عیسیٰ علیہ السلام دوبارہ دنیا میں تشریف لائیں گے تو وہ کس مذہب پر ہوں گے حنفی ہوں گے یاشافعی یا مالکی یا حنبلی؟
سوال نمبر۳۔
بتائیے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ مجتہد بننے سے پہلے مقلد تھے یا غیر مقلد؟ اگر مقلد تھے تو کس کے تھے؟ اور اگر کسی کے نہیں تھے تو پتہ چلا کہ وہ غیر مقلد تھے۔
سوال نمبر۴۔
امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا مذہب شائع ہونے سے پہلے لوگ کس کی تقلید کرتے تھے اگر کسی کی نہیں کرتے تھے تو پھر وہ غیر مقلدین ثابت ہوئے۔ اسی طرح مالکی شافعی حنبلی مذہب شائع ہونے سے پہلے ان کے مقلدین کا مذہب بتائیے کہ وہ کس کی تقلید کرتے تھے؟
فَاِنْ لَمْ تَفْعَلُوْا وَلَنْ تَفْعَلُوْا فَاتَّقُوْا النَّارَالَّتِی وَقُوْدُھَا النَّاسُ وَالْحِجَارَۃُ اُعِدَّتُ لَلْکٰفِرِیْنَ (البقرۃ ۲۴)
خلاصہ کلام یہ ہے کہ تقلید ایک محدث چیز ہے جو کہ رفتہ فتہ لوگوں کے دلوں میںگھر کر گئی ہے ۔ یہاں تک کہ قرآن و حدیث کی تردید وتحریف کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
اعاذ اﷲ جمیع المسلمین منہ۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top