• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تقلید کی کہانی مولانا رشید احمد گنگوہی کی زبانی

شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
93
پوائنٹ
85
دیوبندی حکیم الامت ان کی سوانح عمری ( تذکرۃ الرشید : 121 ،ط: بلالی پریس سادھوڑہ ) میں لکھتے ہیں :
مقلد ین عوام بلکہ خواص اس قدر جامد ہوتے ہیں کہ اگر قول مجتہد ( یعنی اپنے مذہب کے امام کے خلاف کوئی آیت یا حدیث کان میں پڑتی ہے تو ان کے قلب میں انشراح و انبساط نہیں رہتا بے چین ہو جاتے ہیں ) بلکہ اول استنکا قلب میں پیدا ہوتا ہے پھر تاویل کی فکر ہوتی ہے خواہ کتنی ہی بعید ہو خواہ کتنی ہی دلیل قوی اس کے معارض ہو بلکہ مجتہد کی دلیل اس مسلہ میں بجز قیاس کچھ نہ ہو بلکہ خود اپنے دل میں بھی اس تاویل کی وقعت نہ ہو مگر نصرت مذہب کے لیے تاویل ضروری سمجھتے ہیں یہ دل نہیں مانتا کہ قول مجتہد ( اپنے مذہب ) کو چھوڑ کر صحیح حدیث پر عمل کرلیں ۔
تقلید کی شرعی حیثیت
تالیف: جلال الدین قاسمی
 
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
93
پوائنٹ
85
مولانا اشرف علی تھانوی کی رنجیدگی:
مولانا اشرف علی تھانوی مقلدین سے رنجیدہ ہو کر خون کے آنسو یوں بہاتے ہیں:
مقلدین نے اپنے ائمہ کو معصوم عن الخطا و مصیب و جوباِ اور مفروض الاطاعت تصور کر کے عزم بالجزم کیا کہ خواہ کیسی ہی حدیث صحیح ، مخالف قول امام ہو اور مستند قول امام کا بجز قیاس کے امر دیگر نہ ہو پھر بھی بہت سی علل اور خلل حدیث میں پیدا کر کے یا اس کی تاویل بعید کر کے حدیث کو رد کردیں گے اور قول امام کو نہ چھوڑیں گے۔
( فتاویٰ امدادیہ ج ص 95 )
شیخ الہند مولانا محمود الحسن صاحب نے فرمایا:
کلام صحابی اگر مخالفت حدیث ہو اور تاویل کی گنجائش نہ ہو تو اسے تر ک کر دینا چاہیے اور افعال رسول صلی للہ علیہ وسلم کو اپنا مذہب قرار دینا چاہیے۔
( احسن القریٰ 147)
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
السلام علیکم ؛
@محمد طالب حسین بھائی بڑے دنوں بعد فورم پر حاضری لگائی ۔۔۔کیا مصروفیت رہی ۔۔۔ ؟؟؟
 
Top