• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تلاش کتاب

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
اعلاء السنن ،،کے بارے ایک عالم کا تبصرہ ملحوظ رہے:
وكان أحد شيوخنا يطلقُ عليه : ( إعلاء المذهب ) ، يعني : مذهب متعصبة الحنفية السادات .
وقد صدق ‍!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اعلاء السنن ،،کے بارے ایک عالم کا تبصرہ ملحوظ رہے:
وكان أحد شيوخنا يطلقُ عليه : ( إعلاء المذهب ) ، يعني : مذهب متعصبة الحنفية السادات .
وقد صدق ‍!
مقدمہ کتاب کے اندر مولف اور ان کے شیخ اشرف علی تھانوی نے اس بات کو واشگاف الفاظ میں بیان کیا ہے کہ کتاب لکھنے کا مقصد مذہبی حنفی کےمسائل کے لیے احادیث تلاش کرنا ہے ۔
مذاہب اربعہ کے پیرو کاروں کے حوالے سے یہ بات کوئی نئی نہیں ، احناف کے علاوہ دیگر مذاہب میں بھی یہ عنصر نظر آتا ہے لیکن میرے خیال میں یہ مذہب کی خدمت تو ہے لیکن ’’ احادیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کے ساتھ انصاف نہیں ۔
خیر اس سلسلے میں سب کو ایک پلڑے میں نہیں رکھا جا سکتا ، کیونکہ بہت علماء ہیں جو علمی کاموں کی بنیاد فقہی مذہب کی کتاب پر رکھتے ہیں لیکن بہت سارے مسائل میں حق بات واضح کرتے ہیں ، چاہے اس میں مذہب کی مخالفت ہی کیوں نہ ہورہی ہو ۔
ظفر احمد تھانوی صاحب سے پہلے مذہب حنفی کے لیے دلیلیں ڈھونڈنے کاکام ایک اور عالم دین کو سپرد کیا گیا تھا ، لیکن ان سے غلطی یہ ہوئی کہ انہوں نے مذہب کی پابندی کو ضروری نہیں سمجھا ، چنانچہ ان کا کام رک گیا اور ظفر تھانوی صاحب نے یہ بیڑا اٹھایا اور اصل کام سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ پہلے حنفی بزرگ سے جو گستاخیاں ہوئی تھیں ، ان کا بھی مداوا کیا ۔
یہ بات قابل توجہ ہے کہ قواعد فی علوم الحدیث (انہاء السکن) پر جہاں اہل علم و فضل نے تنقید کی ہے (حتی کہ بعض نے اس کو ’’ مہازل فی علوم الحدیث ‘‘ تک کہہ دیا ) ، اس کے ساتھ ساتھ علمی و تحقیقی حلقوں میں اس سے استفادہ کرنے والوں کا حلقہ بھی وسیع ہورہاہے ، چنانچہ عصر حاضر میں بعض اہم اور بنیادی کتابوں میں شیخ تھانوی صاحب کی اس کتاب کے حوالے ملتے ہیں ۔
علوم حدیث کے ایک ابتدائی طالب علم کی حیثیت سے میرا یہ خیال ہے کہ ’’ قواعد فی علوم الحدیث ‘‘ اس موضوع پر لکھی گئی چند اہم کتابوں میں شامل ہو (چکی ہے یا ہو) جائے گی ۔ واللہ اعلم۔
 
Top