• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تلخیص سبل السلام فی شرح بلوغ المرام

رانا ابوبکر

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
نام کتاب
تلخیص سبل السلام فی شرح بلوغ المرام

مصنف
محمد بن اسماعیل صنعانی
مترجم
محمد سلیمان کیلانی
ناشر
ادارہ احیاء السنہ، گھرجاکھ

تبصرہ​
کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم نے ان مجموعات کے اختصار اور شروح ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔ او ربعض محدثین نے احوال ظروف کے مطابق مختلف عناوین کےتحت احادیث کوجمع کیا۔انہی عناوین میں سے ایک موضوع ’’احادیثِ احکام‘‘ کوجمع کرنا ہے۔اس سلسلے میں امام عبد الحق اشبیلی کی کتاب ’’احکام الکبریٰ‘‘امام عبد الغنی المقدسی کی ’’عمدۃ الاحکام ‘‘علامہ ابن دقیق العید کی ’’الالمام فی احادیث الاحکام ‘‘او رحافظ ابن احجر عسقلانی کی ’’بلوغ المرام من الاحادیث الاحکام ‘‘ قابل ذکر ہیں۔ آخر الذکر کتاب کی اہمیت وافادیت اور جامعیت کے پیش نظر کئی اہل علم نے اس کی شروحات لکھیں اور ترجمے بھی کیے ۔ شروحات میں بدر التمام،سبل السلام ،فتح العلام وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ اور اسی طرح عصرکے معروف سیرت نگار اور نامور عالم دین مولانا صفی الرحمن مبارکپوریؒ نے بھی نے اس کی عربی میں ا’تحاف الکرام ‘‘کے نام سے مختصر شرح لکھی اور پھر خود اس کا ترجمہ بھی کیا۔دارالسلام نےاسے طباعت کےعمدہ معیار پر شائع کیا ہے اور اسے بڑا قبول عام حاصل ہے۔ کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ تلخیص سبل السلام فی شرح بلوغ المرام‘‘ مفسر قرآن مولانا عبدالرحمن کیلانی ؒ کے بھائی محترم مولانا سلیمان کیلانی ؒ کی کاوش ہے جو کہ دراصل سبل السلام شرح بلوغ المرام کی تلخیص کرکے اس کاآسان ترجمہ کیا گیاہے ۔مترجم موصوف نے اس میں کتاب کےاجتہادات اورمشکل مقامات ،مغلق الفاظ کواچھی طرح واضح کیا ہے۔ اور ضعیف حدیثوں کےوجہ ضعف پر اچھی طرح تبصرہ کیا ہے او ر کوئی ایسا مقام جوحل طلب ہونظر انداز نہیں کیا گیا۔یہ شرح دو اجزاء پر مشتمل ہے۔موصوف نے جز اول کا آغاز کتاب الطہارہ اور جز ثانی کا آغاز کتاب البیوع سےکیا ہے ۔موصوف نے یہ تلخیص، ترجمہ وحواشی کام 1935ء میں کیا تھا جوکہ اس کےکچھ عرصہ بعد طبع ہوا ۔موجودہ طبع تقریبا 1963ء کی ہے۔اس کے آخر میں حکیم محمد یوسف خادم کی طرف سے ’’الاعلام لاسماء الرجال الذین ذکرہم فی بلوغ المرام‘‘ کے نام سےاضافہ بھی لائق مطالعہ ہے جس میں انہوں نے بلوغ المرام میں مذکور رجال کا تعارف پیش کیاہے ۔اللہ تعالیٰ کتاب ہذاکےمترجم وشارح کی تمام کاوشوں کو قبول فرمائے (آمین) (م۔ا)
 
Top