• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

توبہ کی قبولیت کے لئے شرائط

شمولیت
اکتوبر 24، 2016
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
22
پوائنٹ
35
توبہ کی قبولیت کے لئے شرائط.jpg

بسم الله الرحمن الرحیم
سب طرح کی تعریفیں الله رب العالمین کے لئے ہیں اور الله تمام مسلمین کو دنیا و آخرت میں اپنی رحمت کے سائے میں رکھیں !
امابعد !

__________________________
توبہ کی قبولیت کے لئے شرائط
__________________________


الله تعالیٰ کی چاہت اور مشیت اس کا وہ قانون ہے جس کے مطابق عمل کر کے ہی انسان کی توبہ قبول ہوتی ہے۔ توبہ کی قبولیت کے لئے مندرجہ ذیل شرائط ہیں :۔

١۔ اگر اتفاقا گناہ ہو جائے تو فورا الله تعالیٰ کو یاد کرے دیر نہ لگائے اور یہ سمجھے کہ اس کے سوا کوئی نہیں ہے جو معاف کرے۔
جان بوجھ کر گناہ پر اصرار نہ کرے۔


الله تعالیٰ فرماتا ہے :۔
وَالَّذِيْنَ اِذَا فَعَلُوْا فَاحِشَةً اَوْ ظَلَمُوْٓا اَنْفُسَھُمْ ذَكَرُوا اللّٰهَ فَاسْتَغْفَرُوْا لِذُنُوْبِھِمْ ۠ وَ مَنْ يَّغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اللّٰهُ ڞ وَلَمْ يُصِرُّوْا عَلٰي مَا فَعَلُوْا وَھُمْ يَعْلَمُوْنَ

اور متقی وہ لوگ ہیں کہ جب وہ بےحیائی کا کوئی کام یا اپنی جانوں پر کوئی ظلم کر بیٹھتے ہیں تو (فوراً) الله کو یاد کرتے ہیں اور (اس سے ) اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں اور الله کے علاوہ گناہوں کو معاف کر بھی کون سکتا ہے اور وہ جان بوجھ کر اپنے گناہوں پر اصرار نہیں۔
(آل عمران ۔١٣٥ )


٢۔ اگر نادانی سے گناہ کر بیٹھے تو فورا توبہ کرے، دیر نہ کرے۔ موت کے وقت توبہ کرنا بیکار ہے۔

الله تعالیٰ فرماتا ہے :۔
اِنَّمَا التَّوْبَةُ عَلَي اللّٰهِ لِلَّذِيْنَ يَعْمَلُوْنَ السُّوْۗءَ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ يَتُوْبُوْنَ مِنْ قَرِيْبٍ فَاُولٰۗىِٕكَ يَتُوْبُ اللّٰهُ عَلَيْھِمْ ۭ وَكَانَ اللّٰهُ عَلِــيْمًا حَكِـيْمًا وَلَيْسَتِ التَّوْبَةُ لِلَّذِيْنَ يَعْمَلُوْنَ السَّـيِّاٰتِ ۚ حَتّٰى اِذَا حَضَرَ اَحَدَھُمُ الْمَوْتُ قَالَ اِنِّىْ تُبْتُ الْــٰٔنَ وَلَا الَّذِيْنَ يَمُوْتُوْنَ وَھُمْ كُفَّارٌ ۭاُولٰۗىِٕكَ اَعْتَدْنَا لَھُمْ عَذَابًا اَلِـــيْمًا

الله کے ذمہ توبہ قبول کرنا تو بس انہی لوگوں کے لئے ہے جو نادانی سے کوئی برا کام کر بیٹھتے ہیں اور پھر بہت جلد توبہ کر لیتے ہیں ، الله ایسے ہی لوگوں کی توبہ قبول فرماتا ہے اور وہ بڑے علم والا، بڑی حکمت والا ہے۔
الله ایسے لوگوں کی توبہ قبول نہیں فرماتا جو (مسلسل) برے کام کرتے رہتے ہیں یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کو موت آنے لگتی ہے تو کہتا ہے (اے الله) میں اب (ان برے کاموں سے ) توبہ کرتا ہوں اور الله ان لوگوں کی توبہ قبول نہیں فرماتا جو کفر کی حالت میں مر رہے ہوتے ہیں، ان (سب) لوگوں کے لئے الله نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
(النساء۔١٨،١٧ )



٣۔ توبہ کرنے کے بعد نیک عمل کرے اور اس گناہ کو پھر نہ کرے ۔

الله تعالیٰ فرماتا ہے :۔
وَمَنْ تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَاِنَّهٗ يَتُوْبُ اِلَى اللّٰهِ مَتَابًا

اور جو شخص توبہ کرے اور نیک عمل کرے تو وہ گویا اللہ کی طرف یوں رجوع کرتا ہے جیسا کہ رجوع کرنے کا حق ہے۔
(الفرقان۔٧١)

الله تعالیٰ فرماتا ہے :۔
اِلَّا مَنْ ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ حُسْـنًۢا بَعْدَ سُوْۗءٍ فَاِنِّىْ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ

مگر وہ گنہگار جو گناہ کرے پھر (اس) گناہ کے بعد اس کے بدلے نیکی کرے تو یقیناً میں بہت بخشنے والا بےحد مہربان ہوں
(النمل۔١١)



٤۔ خلوص نیت سے توبہ کرے۔

الله تعالیٰ فرماتا ہے :۔
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا تُوْبُوْٓا اِلَى اللّٰهِ تَوْبَةً نَّصُوْحًا ۭعَسٰى رَبُّكُمْ اَنْ يُّكَفِّرَ عَنْكُمْ سَيِّاٰتِكُمْ وَيُدْخِلَكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ

اے ایمان والو، الله سے خالص دل سے توبہ کرو، ہو سکتا ہے کہ تمہارا رب تمہاری برائیوں کو دور کر دے اور تم کو ایسی جنتوں میں داخل کرے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔
(التحریم۔٨)



٥۔ گناہ کتنے ہی ہو گئے ہوں تاہم الله تعالیٰ سے ناامید نہ ہو الله تعالیٰ سے سچے دل سے توبہ کرے۔ الله تعالیٰ توبہ قبول فرمائے گا۔

الله تعالیٰ فرماتا ہے :۔
قُلْ يٰعِبَادِيَ الَّذِيْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰٓي اَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَةِ اللّٰهِ ۭ اِنَّ اللّٰهَ يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِيْعًا ۭ اِنَّهٗ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ

کہو اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے ’ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا ‘ یقینا اللہ سارے گناہ معاف فرما دے گا ’ یقینا وہ بہت بخشنے والا ‘ نہایت رحم کرنے والا ہے۔
(الزمر۔٥٣)

رسول الله صلی الله علیہ وسلم فرماتے ہیں :۔
کَانَ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ رَجُلٌ قَتَلَ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ إِنْسَانًا ثُمَّ خَرَجَ يَسْأَلُ فَأَتَی رَاهِبًا فَسَأَلَهُ فَقَالَ لَهُ هَلْ مِنْ تَوْبَةٍ قَالَ لَا فَقَتَلَهُ فَجَعَلَ يَسْأَلُ فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ ائْتِ قَرْيَةَ کَذَا وَکَذَا فَأَدْرَکَهُ الْمَوْتُ فَنَائَ بِصَدْرِهِ نَحْوَهَا فَاخْتَصَمَتْ فِيهِ مَلَائِکَةُ الرَّحْمَةِ وَمَلَائِکَةُ الْعَذَابِ فَأَوْحَی اللَّهُ إِلَی هَذِهِ أَنْ تَقَرَّبِي وَأَوْحَی اللَّهُ إِلَی هَذِهِ أَنْ تَبَاعَدِي وَقَالَ قِيسُوا مَا بَيْنَهُمَا فَوُجِدَ إِلَی هَذِهِ أَقْرَبَ بِشِبْرٍ فَغُفِرَ لَهُ

بنی اسرائیل کے ایک شخص نے ننانوے آدمیوں کو قتل کردیا تھا پھر اس کی بابت مسئلہ دریافت کرنے کو نکلا پہلے ایک راہب کے پاس آیا اور اس سے دریافت کیا کہ کیا (میری) توبہ قبول ہے؟ راہب نے کہا نہیں اس نے اس راہب کو بھی قتل کردیا اس کے بعد پھر وہ یہ مسئلہ پوچھنے کی جستجو میں لگا رہا۔ کسی نے کہا فلاں بستی میں ایک عالم ہے ان کے پاس جا کر پوچھ لو ( چنانچہ وہ چل پڑا لیکن راستہ ہی میں) اس کو موت آ گئی (مرتے وقت اس نے اپنا سینہ) اس بستی کی طرف بڑھا دیا (جہاں جا کر وہ مسئلہ دریافت کرنا چاہتا تھا) رحمت کے فرشتوں اور عذاب کے فرشتوں میں اس کے بارے میں باہم تکرار ہوئی (رحمت کے فرشتے کہتے کہ اس کی روح کو ہم لے جائیں گے کیونکہ یہ توبہ کا پختہ ارادہ رکھتا تھا عذاب کے فرشتے کہتے کہ اس کی روح کو ہم لے جائیں گے کیونکہ یہ سخت گنہگار تھا اسی اثناء میں اللہ نے اس بستی کو (جہاں جا کر وہ توبہ کرنا چاہتا تھا) یہ حکم دیا کہ اے بستی (اس سے) نزدیک ہوجا اور اس بستی کو (جہاں اس نے گناہ کا ارتکاب کیا تھا) یہ حکم دیا کہ تو دور ہوجا اور (فرشتوں کو حکم دیا کہ) دونوں بستیوں کی مسافت ناپو (دیکھو یہ مردہ کس بستی کے قریب ہے چنانچہ) وہ مردہ اس بستی سے (جہاں وہ توبہ کرنے جا رہا تھا) بالشت بھر نزدیک تھی اللہ نے اسے بخش دیا۔
(صحیح بخاری کتاب بدء الخلق باب حدیث الغار)

الله تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں نیک اعمال کرنے اور گناہوں سے بچنے کی توفیق عطاء فرمائیں اور جو گناہ ہو گئے، انہیں معاف فرمائیں اور ہماری توبہ قبول فرمائے !
اور حق بات کو پڑھنے ،سمجھنے ، اسے دل سے قبول کرنے ، اس پر عمل کرنے اور اسے آگے پہنچانے کی توفیق عطا ء فرمائیں !
آمین یا رب العالمین
والحمد لله رب العالمین
 
Top