• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

توحید ربوبیت :

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
توحید کی تین قسمیں ہیں :
پہلی قسم توحید ربوبیت :
اس بات کااعتقاد رکھنا کہ اللہ سبحانہ و تعالی بندوں کاخالق ، رازق، زندگی عطا کرنے والا اور موت دینے والاہے۔​
یابالفاظ دیگر کہاجائے اللہ سبحانہ و تعالی کو اس کے جملہ افعال میں یکتا اور تنہا قرار دینا مثلاً پیداکرنا ، روزی دینا، زندہ کرنا، موت دینا وغیرہ۔ عہد نبوی میں مشرکین نے توحید کی اس قسم کااقرار کیا، بلکہ یہود و نصاری اور مجوس نے بھی اس کو تسلیم کیا، اس کاانکار ماضی میں دہریہ اور عصر حاضر میں کمیونزم کے علاوہ کسی نے بھی نہیں کیا۔​
صرف توحید ربوبیت کوتسلیم کرکے ایک شخص دین اسلام میں نہ توداخل ہوسکتا ہے اور نہ ہی آخرت میں عذاب جہنم سے نجات پاسکتا ہے جب تک کہ اس کے ساتھ توحید الوہیت کوتسلیم نہ کرے۔​
توحید ربوبیت انسان کی فطرت میں رچی بسی ہے جیساکہ نبی ﷺ نے حدیث میں فرمایا :‘‘ ہربچہ فطرت اسلام پر پیداہوتا ہے اب اس کے والدین یاتو اسے یہودی یانصرانی یامجوسی بنالیتے ہیں ’’۔​
توحید ربوبیت کے اثبات پر بہت ہی زیادہ دلائل موجود ہیں ۔ انہیں میں سے ایک اللہ عزوجل کایہ فرمان ہے:​

قُلْ مَنْ يَّرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمَاۗءِ وَالْاَرْضِ اَمَّنْ يَّمْلِكُ السَّمْعَ وَالْاَبْصَارَ وَمَنْ يُّخْرِجُ الْـحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْـحَيِّ وَمَنْ يُّدَبِّرُ الْاَمْرَ۝۰ۭ فَسَيَقُوْلُوْنَ اللہُ۝۰ۚ فَقُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ۝۳۱​
فَذٰلِكُمُ اللہُ رَبُّكُمُ الْحَقُّ۝۰ۚ فَمَاذَا بَعْدَ الْحَقِّ اِلَّا الضَّلٰلُ۝۰ۚۖ فَاَنّٰى تُصْرَفُوْنَ۝۳۲​

‘‘ آپ کہیئے وہ کون ہے جوتم کو آسمان و زمین میں سے روزی پہنچاتا ہے یاوہ کون ہے جوکانوں اور آنکھوں پر پورا اختیار رکھتا ہے ، اور وہ کون ہے جو زندہ کو مردہ سے اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے ، اور وہ کون ہے جوتمام کاموں کی تدبیر کرتا ہے؟ ضرور وہ یہی کہیں گے کہ اللہ ، تو ان سے کہیئے کہ پھر کیوں نہیں ڈرتے ، سو یہ ہے اللہ تعالی جو تمہارا حقیقی رب ہے، پھر حق کے بعد بجز گمراہی کے اور کیارہ گیا، توپھر کہاں پھرے جاتے ہو’’۔​
کتاب : توحید کا قلعہ
تالیف : عبدالملک القاسم
دارالقاسم للنشر والتوبیح​
 
Top