• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

توحید کنزالایمان کے آئینے میں

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
ہرچیز کا مالک اللہ ہے وہ پناہ دیتا ہے اللہ کے مقابلے میں کوئی پناہ نہیں دے سکتا ۔

قُلْ مَنْ بِیَدِہٖ مَلَکُوْتُ کُلِّ شَیْئٍ وَّ ھُوَ یُجِیْرُ وَ لَا یُجَارُ عَلَیْہِ اِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰہِ قُلْ فَاَنّٰی تُسْحَرُوْنَ

٭ تم فرمائو کس کے ہاتھ ہے ہر چیز کا قابو اور وہ پناہ دیتا ہے اوراس کے خلاف کوئی پناہ نہیں دے سکتا اگر تمہیں علم ہو اب کہیں گے یہ اللہ ہی کی شان ہے تم فرمائو پھر کس جادو کے فریب میں پڑے ہو۔

(سورہ المؤمنون آیت :88-89ترجمہ کنزالایمان صفحہ 450)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
اللہ نے آسمان و زمین بنائے آسمان سے پانی برسایا ہر قسم کے جانور پھیلائے یہ تواللہ کا بنایا ہواہے مجھے وہ دکھائو جو اسکے سوا اوروں نے بنایا ہو۔
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ بِغَیْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَھَا وَ اَلْقٰی فِی الْاَرْضِ رَوَاسِیَ اَنْ تَمِیْدَ بِکُمْ وَ بَثَّ فِیْھَا مِنْ کُلِّ دَآبَّۃٍ وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآئِ مَآئً فَاَنْبَتْنَا فِیْھَا مِنْ کُلِّ زَوْجٍ کَرِیْمٍ ھٰذَا خَلْقُ اﷲِ فَاَرُوْنِیْ مَاذَا خَلَقَ الَّذِیْنَ مِنْ دُوْنِہٖ بَلِ الظّٰلِمُوْنَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ
٭ اس نے آسمان بنائے بے ایسے ستونوں کے جو تمہیں نظر آئیں اور زمین میں ڈالے لنگر کہ تمہیں لے کر نہ کانپے اور اس میں ہر قسم کے جانور پھیلائے اور ہم نے آسمان سے پانی اتارا تو زمین میں ہر نفیس جوڑا اگایا ۔ یہ تواللہ کا بنایا ہوا ہے مجھے وہ دکھائو جو اس کے سوا اوروں نے بنایا بلکہ ظالم کھلی گمراہی میں ہیں۔

(سورہ لقمان آیت :10-11ترجمہ کنزالایمان صفحہ 533)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
اگر والدین شرک کرنے کو کہیں تو ان کی بات نہ ماننا۔

وَ اِنْ جَاھَدٰکَ عَلٰٓی اَنْ تُشْرِکَ بِیْ مَا لَیْسَ لَکَ بِہٖ عِلْمٌ فَلاَ تُطِعْھُمَا وَصَاحِبْھُمَا فِی الدُّنْیَا مَعْرُوْفً وَّ اتَّبِعْ سَبِیْلَ مَنْ اَنَابَ اِلَیَّ ثُمَّ اِلَیَّ مَرْجِعُکُمْ فَاُنَبِّئُکُمْ بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ

٭ اور اگر وہ دونوں تجھ سے کوشش کریں کہ میرا شریک ٹھہرائے تو ایسی چیز کو جس کا تجھے علم نہیں توان کا کہنا نہ مان اور دنیا میں اچھی طرح ان کا ساتھ دے اور اس کی راہ چل جو میری طرف رجوع لایا پھر میری ہی طرف تمہیں پھر آنا ہے تو میں بتادوں گا جو تم کرتے تھے ۔

(سورہ لقمان آیت :15ترجمہ کنزالایمان صفحہ 534)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْہِ حُسْنًا وَ اِنْ جَاھَداٰکَ لِتُشْرِکَ بِیْ مَا لَیْسَ لَکَ بِہٖ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْھُمَا اِلَیَّ مَرْجِعُکُمْ فَاُنَبِّئُکُمْ بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
٭ اور ہم نے آدمی کو تاکید کی اپنے والدین کیساتھ بھلائی کی اور اگر وہ تجھ سے کوشش کریں کہ تو میرا شریک ٹھہرائے جس کا تجھے علم نہیں تو ان کا کہنا نہ مان میری ہی طرف تمہارا پھرنا ہے تو میں بتا دوں گا تمہیں جو تم کرتے تھے ۔

(سورہ العنکبوت آیت :8ترجمہ کنز الایمان صفحہ514)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
اکثر لوگ گمان پرچلتے ہیں گمان حق کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں کام دیتا۔
وَ مَا یَتَّبِعُ اَکْثَرُھُمْ اِلَّا ظَنًّا اِنَّ الظَّنَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ الْحَقِّ شَیْئًا اِنَّ اﷲَ عَلِیْمٌ بِمَا یَفْعَلُوْنَ
٭ اور ان میں اکثر تو نہیں چلتے مگر گمان پر بیشک گمان حق کا کچھ کام نہیں دیتا بے شک اللہ ان کے کاموں کو جانتا ہے۔

(سورہ یونس آیت :36 ترجمہ کنزالایمان صفحہ275)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
مدد صرف اللہ غالب حکمت والے کی طرف سے ہے (کسی اور کی طرف سے نہیں)
وَ مَا جَعَلَہُ اﷲُ اِلَّا بُشْرٰی لَــکُمْ وَلِتَطْمَئِنَّ قُلُوْبُکُمْ بِہٖ وَ مَا النَّصْرُ اِلَّا مِنْ عِنْدِ اﷲِ الْعَزِیْزِ الْحَکِیْمِ
٭ اور یہ فتح اللہ نے نہ کی مگر تمہاری خوشی کیلئے اور اسی لئے کہ اس سے تمہارے دلوں کو چین ملے اور مدد نہیں مگر اللہ غالب حکمت والے کے پاس ہے ۔

(سورہ آل عمران آیت :126ترجمہ کنزالایمان صفحہ84)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
بعض لوگ اللہ کے لئے مثالیں بیان کرتے ہیں کہ مثلاً جج کے پاس جانے کیلئے وکیل اور چھت پر چڑھنے کے لئے سیڑھی کی ضرورت ہوتی ہے اللہ تعالیٰ فرماتاہے اللہ کے لئے مثال بیان نہ کرو اسکا مانند نہ ٹھہرائو۔
فَلااَا تَضْرِبُوْا لِلّٰہِ الْاَمْثَالَ اِنَّ اﷲَ یَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ
٭ تو اللہ کے لئے مانند نہ ٹھہرائو بے شک اللہ جانتا ہے او رتم نہیں جانتے ۔

(سورہ نحل آیت :74ترجمہ کنزالایمان صفحہ356)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
رسول اللہ ﷺ کے پاس اللہ کے خزانے نہیں ہیں۔

قُلْ لَّآ اَقُوْلُ لَــکُمْ عِندِیْ خَزَآئِنُ اللّٰہِ وَ لَآ اَعْلَمُ الْغَیْبَ وَ لَآ اَقُوْلُ لَــکُمْ اِنِّیْ مَلَکٌ اِنْ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا یُوْحٰٓی اِلَیَّ قُلْ ھَلْ یَسْتَوِی الْاَعْمٰی وَ الْبَصِیْرُ اَفَلَا تَتَفَکَّرُوْنَ

٭ تم فرما دو کہ میں تم سے نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ یہ کہوں کہ میں آپ غیب جان لیتا ہوں اور نہ تم سے یہ کہوں کہ میں فرشتہ ہوں میں تواسی کا تابع ہوں جو مجھے وحی آتی ہے تم فرمائو کیا برابر ہو جائیں گے اندھے اور انکھیارے تو کیا تم غور نہیں کرتے۔

(سورہ انعام آیت:50ترجمہ کنزالایمان صفحہ172)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
امتیوں کو امام بنانے کے بجائے رسول اللہ ﷺ کو اپنا امام بنائیں کیونکہ اللہ فرماتا ہے کہ ہر جماعت اپنے امام کے ساتھ بلائی جائیگی

یَوْمَ نَدْعُوْا کُلَّ اُنَاسٍ بِاِمَامِھِمْ فَمَنْ اُوْتِیَ کِتَابَہٗ بِیَمِیْنِہٖ فَاُولٰٓئِکَ یَقْرَئُوْنَ کِتٰبَھُمْ وَ لَا یُظْلَمُوْنَ فَتِیْلًا

٭ جس دن ہم ہر جماعت کو اس کے امام کے ساتھ بلائیں گے تو جو اپنا نامہ داہنے ہاتھ میں دیا گیا یہ لوگ اپنا نامہ پڑھیں گے اور تا کہ پھر ان کا حق نہ دبایا جائے گا ۔

(سورہ بنی اسرائیل آیت :71ترجمہ کنزالایمان صفحہ375)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
رسول اللہ ﷺ کتاب جانتے تھے نہ احکام شرع کی تفصیل لیکن اسے اللہ نے نور کیا۔
وَ کَذٰلِکَ اَوْحَیْنَآ اِلَیْکَ رُوْحًا مِّنْ اَمْرِنَا مَا کُنْتَ تَدْرِیْ مَا الْکِتٰبُ وَ لَا الْاِیْمَانُ وَ ٰلکِنْ جَعَلْنٰہُ نُوْرًا نَّھْدِیْ بِہٖ مَنْ نَّشَآئُ مِنْ عِبَادِنَا وَ اِنَّکَ لَتَھْدِیْٓ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ
٭ اور یونہی ہم نے تمہیں وحی بھیجی ایک جان فزاچیز اپنے حکم سے اس سے پہلے نہ تم کتاب جانتے تھے نہ احکام شرع کی تفصیل ہاں ہم نے اسے نور کیا جس سے ہم راہ دکھاتے ہیں اپنے بندوں سے جسے چاہتے ہیں اور بے شک تم ضرور سیدھی راہ بتاتے ہو۔

(سورہ شوری آیت :52ترجمہ کنزالایمان صفحہ634)
 
Top