• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

توکل علی اللہ!

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
ایک نیک آدمی شادی کے بعد بیوی کو لے کر اپنے گھر لوٹ رہا تھا۔ راستے میں دریاعبور کرنا پڑتا تھا۔ آدمی نے ایک کشتی کا انتظام کیا اور وہ دونوں دریا عبور کرنے لگے۔ کشتی بیچ دریا پہنچی ہی تھی کی دریا میں طوفان آ گیا۔ اس صورتحال میں بیوی کا خوف سے برا حال ہو گیالیکن آدمی ایسے اطمینان سے بیٹھا رہاجیسے کچھ غیرمعمولی ہو رہا ہی نہیں۔ یہ دیکھ کر بیوی کو حیرت ہوئی وہ غصے سے چلا اٹھی۔
آپکو نظر نہیں آ رہا۔ طوفان کشتی کو ڈبونے لگا ہے۔ ہماری موت سر پر ہے اور آپ اطمینان سے بیٹھے ہیں۔
یہ سنتے ہی خاوند نے اپنی تلوار میان سے نکالی اور بیوی کی شہ رگ پر رکھ دی۔
بیوی ہنس پڑی اور بولی یہ کیسا مذاق ہے؟
خاوند نے پوچھا کیا آپ ابھی موت سے خوفزدہ نہیں ہو رہی۔ کیا آپ کو نہیں لگ رہامیں آپکا گلا کاٹ دوں گا۔
یہ سن کر بیوی بولی مجھے آپ پر اور آپکی محبت پر اعتماد ہے۔ مجھے پتا ہے آپ مجھ سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور یہ تلوار آپ کے ہاتھ میں ہے تو مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
یہ سن کر خاوند بولا جیسے آپکو میری محبت پر اعتماد ویسے ہی مجھے اللہ کی محبت پر یقین ہے اور یہ طوفان بھی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ وہ چاہے تو اسے روک لے چاہے تو ہماری کشتی ڈبو کر بھی ہمیں بچا لے۔ ِ
یاد رکھیں اللہ جو بھی فیصلہ کریں وہ ہمارے حق میں بہترین ہے۔
 
Top