• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

توہم پرستی کا تعارف وتاریخ

حافظ محمد عمر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
427
ری ایکشن اسکور
1,542
پوائنٹ
109
توہم پرستی کا تعارف وتاریخ
توہم پرستی کی اسلام میں کوئی حیثیت نہیں ہے بلکہ یہ ان برائیوں میں سے ہے جس سے آزاد کرنے کے لئے اللہ نے اپنے آخری رسول حضرت محمد مصطفیﷺ کو بھیجا تھا۔ پرانے زمانے میں لوگ اس طرح کے خیالات کو سینے لگائے ہوئے تھے۔ کہ اگر پرندے دائیں طرف جائیں تو یہ اچھا شگون ہے او راگر بائیں طرف جائیں تو یہ برا شگون ہے ، اگر شیشہ ٹوٹ جائے تو ہمارے لیے اچھا نہیں ، کالی بلی راستہ کاٹ جائے تو یہ بھی برا شگون ہے۔ اگر خرگوش راستے سے گزر ے تو یہ خوشبختی کی علامت ہے۔ نمک بکھر جائے تو یہ بھی خطر ناک ہے۔ بلی کا رونا برا ہے کسی کو پیچھے سے آواز دینے کو بھی برا خیال کیا جاتا ہے۔ دو بیٹیوں کی اکھٹی شادی کرنے سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ ان میں سے ایک خوش نہیں رہے گی وغیرہ۔ اس تمام عمل میں انسان اپنے اشرف المخلوقات ہونے کی تذلیل کرتا ہے کیونکہ جب ہم یہ سوچتے ہیں کہ ایک معمولی خرگوش ہمیں فائدہ پہنچا سکتا ہے یا ایک بے جان سیڑھی، لکڑی یا نمک وغیرہ ہمیں نقصان پہنچا سکتے ہیں تو گویا ہم اپنے آپ کو ان سے کم تر سمجھ رہے ہیں۔ ہم قرآن کو بھی بعض اوقات ایسی چیزوں کے لئے استعمال کرتے ہیں مثلا شادی بیاہ کے موقع پر بیٹی سر پر رکھتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے اس کی قسمت اچھی ہو جائے گی یہ وہ سب چیزیں ہیں جن سے آزاد کروانے کے لئے نبیﷺآئے تھے اور ہم بدقسمتی سے اور لا علمی کی وجہ سے دوبارہ انہیں چیزوں کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ ہم اپنے آپ کو غلام بنا رہے ہیں۔
اسی لیے رسول اللہﷺنے فرمایا:
« لاَ طِيَرَةَ وَخَيْرُهَا الْفَأْلُ» قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا الْفَأْلُ قَالَ « الْكَلِمَةُ الصَّالِحَةُ يَسْمَعُهَا أَحَدُكُمْ» (مسند أحمد: 9262)
’’ كوئی بد فالی نہیں، اس سے اچھی بات نیک شگون ہے۔ صحابہ نے کہا کہ اے اللہ کے رسولﷺ یہ نیک شگون کیا ہے؟ نبیﷺنے فرمایا صالح کلمہ جس کو تم میں سے کوئی ایک سنتا ہے۔‘‘
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
عمربھائی جزاک اللہ بہت ہی عمدہ مضمون آپ نے شیئر کیا ہے لیکن یہ تو آپ نے صرف تعارف پیش کیا ہے اس پر مزید مواد یا اس کی ڈیٹیل بھی پوسٹ کریں آپ کی اسی موضوع پر اگلی پوسٹ کا شدت سے انتظار ہے
 

حافظ محمد عمر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
427
ری ایکشن اسکور
1,542
پوائنٹ
109
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم بھائی میں نے پہلے اس کا تعارف دیا تھا۔ آج کی پوسٹ میں میں نے اسلام سے پہلے عربوں میں توحید کی حالت اور توہم پرستی اس عنوان سے آج کی پوسٹ موجود ہے۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔عمر بھائی آپ نے ایک بہت اچھا موضوع شروع کیا ہے اور امید ہے کہ آپ اس موضوع کی مکمل تحقیق ہمارے سامنے پیش کریں گے۔لیکن جس طرح گڈمسلم بھائی نے آپ سے اگلی پوسٹ کی فرمائش کی اور آپ نے جواب میں کہا کہ میں نےاسی موضوع پر (اسلام سے پہلے عربوں میں توحید کی حالت اور توہم پرستی) کے عنوان سے آج کی پوسٹ کی ہے۔
لیکن بھائی ایگ گزارش ہے کہ پھر ہمارے دوسرے یوزر کوکیسے پتہ چلے گا کہ کہ اس موضوع سے متعلقہ مواد کہاں ہے ؟اسی طرح مواد بکھرتا چلا جائے گا۔آپ یا توایساکریں کہ اپنی پہلی پوسٹ کا اس پوسٹ میں لنک شامل کردیں یا اس کے علاوہ اور کوئی مناسب طریقہ اپنالیں وہ طریقہ یہ ہوسکتا ہے کہ اگر آپ کے پاس اس موضوع پر مکمل مواد دستیاب ہے آپ مناسب سمجھیں تو وہ مواد آپ کتاب وسنت ٹیم کو دیں کتاب وسنت ٹیم اس کو کتاب کی صورت(پی ڈی ایف،یونیکوڈ یا جس طرح آپ کہیں گے) میں اپنی سائٹ پراپلوڈ کرکے اس کالنک فورم پہ پوسٹ کردے گی یا آپ کو مطلع کردے گی کہ کتاب اپلوڈ ہوچکی ہے اب آپ اپنے آئی ڈی سے فورم میں اس موضوع کا تعارف لکھ کر مکمل تفصیل جاننے کےلیے کتاب کا لنک دے سکتے ہیں ۔کیونکہ موضوع کی اہمیت کاپتا اس کے نام سے ہی چل رہا ہے ۔ہم چاہتےہیں کہ ایک ہی فائل میں سارا مواد ہمارے یوزر تک پہنچ جائے اورانہیں کسی مشکل کاسامنانہ کرنا پڑے۔
باقی اس کےعلاوہ آپ کاکوئی مشورہ ہوتو آپ اپنےمشورے سےٹیم کو مطلع کرسکتے ہیں ۔انشاءاللہ ضرور آپ کے مشورے کو قدر کی نگاہ سے دیکھاجائے گا۔
 
Top