• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اعلانات تکفیری، خوارج، طالبان و پاک فوج اور دیگر مذہبی تحریکوں سے متعلق پوسٹس

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
گزشتہ کچھ عرصے سے محدث فورم کچھ خاص قسم کے گروپس کی ایسی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے کہ دیگر تمام موضوعات اب گویا ثانوی حیثیت میں نظر آتے ہیں اور لیڈنگ مراسلہ جات اس نوعیت کے ہوتے ہیں جن میں خوارج، مرجئہ، تکفیری، تحریک طالبان پاکستان یا ظالمان، پاک فوج یا ناپاک فوج یا مرتد فوج وغیرہ جیسے الفاظ بتکرار استعمال ہوتے ہیں۔ ایک ہی قسم کے موضوعات، اور ہر دو جانب سے ایک دوسرے کی تحقیر اور تذلیل پر مبنی پوسٹس کا اعادہ ہوتا رہتا ہے۔ ہم کسی کو ان وجوہات کی بنا پر پابندی لگاتے ہیں تو چند دن میں وہی شخص آئی پی چھپا کر نئی آئی ڈی سے فعال ہو جاتا ہے۔

ہم نہ تو آزادی رائے کے مخالفین میں سے ہیں ، نہ موجودہ دور میں ان مباحث کی اہمیت سے انکاری ہیں، لیکن جو طرز اراکین کی جانب سے اختیار کیا جا رہا ہے وہ انتظامیہ سمیت دیگر کئی اراکین کے لئے شدید تکلیف اور کوفت کا باعث ہے۔

لہٰذا آج اور ابھی سے چند ضروری اصلاحات عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ ان مباحث میں فعال افراد کے لئے ضروری ہے کہ وہ خصوصی طور پر ان کو دھیان سے پڑھ اور سمجھ لیں۔

تکفیری، خوارج، مرجئہ، طالبان، پاک فوج، حکمرانوں کا ارتداد، کسی بھی جہادی تحریک، دفاع کرنا ہو یا تنقید، یا ان موضوعات سے متعلقہ عصر حاضر کے واقعات و مسائل ہوں، ان موضوعات کو فقط درج ذیل فورمز میں پیش کیا جائے:


خوارج
اسلام اور عصر حاضر
مذہبی جماعتیں اور اسلامی تحریکات

اہم نوٹ: درج بالا تینوں سیکشن میں کی جانے والی کوئی بھی پوسٹ ناظم کی منظوری کے بغیر شائع نہیں ہوگی۔ لہٰذا محدث فورم کے قوانین ملاحظہ کریں۔ کوئی بھی پوسٹ جو ان قوانین کی خلاف ورزی پر مشتمل ہوگی، بغیر وارننگ اور بغیر یوزر کو بتائے ڈیلیٹ کر دی جائے گی۔ مستقل ایسی خلاف ورزی کرنے پر ہم رکن کو بین کرنے پر مجبور ہوں گے۔

  • بالا موضوعات سے متعلقہ مباحث اگر ان سیکشن کے علاوہ کسی اور سیکشن میں پیش کئے گئے ، تو ایسے اراکین کو ایک مرتبہ وارننگ اور دوسری مرتبہ موڈریشن میں ڈال دیا جائے گا، اور تیسری مرتبہ یہی کام کرنے پر سیدھا سیدھا بین کر دیا جائے گا۔
  • اگر ان سیکشن کے علاوہ کوئی دھاگا کسی اور سیکشن میں موجود بھی ہو ، تو وہاں ایسی کوئی بحث شروع نہ کی جائے، جو بالا مضامین پر مشتمل ہو۔ جو رکن ایسی بحث کسی غیرمتعلق سیکشن میں شروع کرے گا، اسے بھی ایک مرتبہ وارننگ اور دوسری مرتبہ موڈریشن میں اور تیسری مرتبہ دہرانے پر بین کر دیا جائے گا۔
بین سے متعلق اہم وضاحت:

کوئی اب یہ نہ سوچے کہ بین کر دیں تو کیا، ہم دوسری آئی ڈی بنا لیں گے۔ یاد رہے ایسی تمام آئی ڈیز جو اپنا آئی پی ایڈریس خفیہ رکھ کر، پراکسی وغیرہ کے ذریعہ بنائی جائیں گی، بغیر کسی وارننگ کے بین کی جاتی رہیں گی۔

دیگر ناظمین حضرات سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے سیکشن میں ان قوانین کو سختی سے لاگو کریں۔ اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر لگی لپٹی رکھے بغیر فوری ایکشن لے لیں۔

دیگر اراکین سے گزارش ہے کہ اگر آپ ایسی پوسٹس سے واقف ہوں جو بالا قوانین کی خلاف ورزی پر مشتمل ہوں تو فقط رپورٹ کا بٹن دبا کر ہماری مدد کریں۔ ان معاملات میں انتظامیہ کا فیصلہ ہی فائنل ہوگا،لہٰذا شکایت سیکشن میں کوئی دھاگا نہ کھولا جائے۔

ہماری خواہش تو یہی تھی کہ ہمیں دیگر فورمز کی مانند کبھی نظامت کے ان اختیارات کا استعمال کرنا ہی نہ پڑے، لیکن مسلسل کئی ماہ سے یوزرز کو ذاتی پیغامات پر سمجھانے بجھانے کے بعد، وارننگز دینے، پوسٹس ایڈٹ کرنے، اور بالآخر بین کر دینے کے بعد بھی اس ضمن میں کوئی مثبت ردعمل کسی فریق کی جانب سے سامنے نہیں آیا۔ اور انہی چیزوں کا تکرار و اعادہ مستقل مزاجی سے جاری ہے۔ مسلسل دیگر اراکین جو ایسی پوسٹس سے پریشان ہو کر ہمیں کچھ کرنے کا کہتے رہتے ہیں، ان کی تعداد میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔ لہٰذا ایسے اراکین کی تجاویز پر ہمیں بادل ناخواستہ اس قسم کی سختی کرنی پڑ رہی ہے۔ امید ہے کہ تمام اراکین ہم سے ان قوانین پر اتفاق کریں گے اور محدث فورم کی بہتری کے لئے اٹھائے جانے والے اس ناگزیر اقدام کو لاگو کرنے میں ہمارے ساتھ تعاون بھی کریں گے۔ جزاکم اللہ خیرا۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top