• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

"تکفیری وبا "

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
آج کل ایک وبا بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس وبا کا نام ہے

"تکفیری وبا "

ھمارے اپنی ہی مسلمان بھائی ایک دوسرے پر ایک سیکنڈ تؤقف کئے بغیر کفر کا فتوی یوں لگا دیتے ہیں جیسے یہ کوئی مذاق اور معمولی سی بات ہو اللہ کی قسم یہ نہایت ہی خطرناک عمل ہے جو لوگ اس میں مبتلا ہے سچے دل سے توبہ کرے اگر کسی پر زیادہ ہی غصہ آئیں تو اس کو بدعتی یا گمراہ ہی کہہ دیں لیکن اگر آپ اس کے کفر پر بھر پور طریقے سے واقف نا ہو تو ایسی غلطی کبھی بھی نا کریں.

امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ صحیح مسلم میں باب باندھتے ہیں..

"مسلمان بھائی کو کافر کہنے والے کے ایمان کا بیان"

پھر روایت نقل کرکے لکھتے ہیں...

عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کسی مرد نے اپنے بھائی کو کافر کہا تو وہ کفر دونوں میں سے کسی پر ضرور پلٹے گا..
(یعنی جس کو کافر کہا ہے اگر وہ واقعی کفر کا مرتکب ہوا ہے تو,ٹھیک ورنہ یہ کفر کہنے والے پر لوٹے گا)

بھائیوں یہ نہایت ہی خطرناک عمل ہے اور بغیر علم و,ٹھوس شواھد کے اپنے مسلمان بھائی کو محض ضد اور تعصب کی بنا پر کافر کہنا بہت بڑا جرم ہے ایسا کرنے سے پہلے اس حدیث کو دھیان میں ضرور رکھیں..


takfeeri waba.jpg
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
اگر کسی پر زیادہ ہی غصہ آئیں تو اس کو بدعتی یا گمراہ ہی کہہ دیں لیکن اگر آپ اس کے کفر پر بھر پور طریقے سے واقف نا ہو تو ایسی غلطی کبھی بھی نا کریں.
نہ محترم بھائی خالی غصہ کی وجہ سے کسی کو بدعتی یا گمراہ کیوں کہ دیں یہ بھی اسی طرح منع ہے جس طرح نا حق تکفیر منع ہے
مثلا ہمارے کچھ بھائی امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ (جن کے بارے اختلاف ہے) کو بدعتی یا گمراہ یا نفس پرست کہ دیتے ہیں اسکا بھی گناہ ہے اور اسکا بھی خیال رکھنا چاہئے
یا کوئی بھائی تقلید کو شرک کہ دیتے ہیں اور مقلد کو مشرک کہ دیتے ہیں یہ بھی اسی کے برابر گناہ ہے
محترم بھائی اگر کوئی یہ کہے کہ ہمارے پاس اسکے دلائل ہوتے ہیں اور کچھ بڑے بڑے محدثین کے فتاوی بھی موجود ہیں تو محترم بھائی پھر بھی یہ غلط ہے کیونکہ اسی طرح تکفیر کرنے والوں کے پاس بھی ابن کثیر ابن تیمیہ محمد بن عبد الوھاب رحمھم اللہ وغیرہ کے فتاوی اور آج کل کے دور کے بڑے سلفی علماء امین اللہ پشاوری حفظہ اللہ وغیرہ کے فتاوی موجود ہیں
پس ہمیں بلا تفریق ہر شبہ والی چیز سے بچنا چاہئے جب تک کہ ہمیں اس بارے شرح صدر نہ ہو جائے واللہ اعلم
نوٹ: محترم بھائی آپ میرے لئے انتہائی محترم ہستی ہیں مگر مجھے جس چیز کی سمجھ نہ آئے اسکی وضآحت تو پوچھ سکتا ہوں اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر دے امین
 
Top