• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تکفیری کون لوگ ہیں ؟

شمولیت
نومبر 23، 2011
پیغامات
493
ری ایکشن اسکور
2,479
پوائنٹ
26
السلام علیکم:

سوال:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج کل عموما بہت سے گروہ ایکدوسرے کو تکفیری قرار دیتے نظر آتے ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ تکفیری کسے کہا جاتا ہے اور اصل تکفیری لوگ کون ہوتے ہیں ۔ کیونکہ یہاں تو محض الزام بازیاں جاری ہیں اور تکفیری وخارجی کے اتہامات کی بھر مار ہے ۔


جواب: تکفیری کون لوگ ہیں ؟
ہر مسلمان کسی نا کسی کی تکفیر ضرور کرتا ہے ۔ محض کسی کو کافر قرار دے دینے سے کوئی تکفیری نہیں بن جاتا ۔
جب ہم کسی کے لیے لفظ "تکفیری" یا "فتنہء تکفیر" استعمال کرتے ہیں تو اس وقت تکفیر مطلق کی بات عموما نہیں ہوتی بلکہ یہ الفاظ تکفیر معین کے حوالے سے بولے جاتے ہیں یا پھر کبھی کبھار تکفیر مطلق سے متعلق بھی ہوتے ہیں ۔
عموما ان سے مراد تکفیر معین ہی ہوتی ہے ۔
یعنی ہر وہ شخص جو کسی دوسرے شخص کی معینا تکفیر کرے جبکہ اس نے کوئی کفریہ کام بھی نہ کیا ہو یا اگر کفریہ کام کیا ہو تو تکفیر معین کے اصول وقوانین کو ملحوظ رکھے بغیر اور انہیں اپلائی کیے بغیر وہ اس معین شخص کو کافر قرار دےدے تو اس تکفیر کرنے والے کو تکفیری یا فتنہء تکفیر میں مبتلاء قرار دیا جاتا ہے ۔
ہاں اگر اس شخص پر تکفیر معین کے اصول وقوانین کا اپلائی کرکے اسکی معینا تکفیر کی جائے تو ایسا کرنے والا تکفیری نہیں کہلائے گا ۔
اور جب کبھی اس سے مراد تکفیر مطلق ہوتی ہے تو اس سے مراد یہ ہوتا ہے کہ کسی ایسے کام کو کفریہ کام سر انجام دے کر مطلقا تکفیر کی جارہی ہے جسکا کفر ہونا کتاب وسنت سے ثابت نہیں ہے !
خوب سمجھ لیں!
بشکریہ: الشیخ محمد رفیق طاہر حفظہ اللہ
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
جناب عبداللہ عبدل صاحب

ایک سوال ہے کہ اگر کوئی شخص کسی کو نام لے کر یا نام لئے بغیر، اسی طرح کسی جماعت کو نام لے کر یا نام لئے بغیر تکفیری و خارجی کہتا ہے۔ جبکہ وہ ‘‘اشھد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ و اشھد ان محمد عبدہ و رسولہ’’ پڑھتا ہے۔ اور تکفیری و خارجی کہنے والے سے دلیل طلب کرتا ہے کہ اس نے کیوں تکفیر کی؟ اب تکفیری و خارجی کہنے والا دلیل تو کوئی نہ دے سکے البتہ ادھر ادھر جھانکتا پھرے، باربار دلیل طلب کرنے کے باوجود وہ باز بھی نہ آئے تو اس شخص کے متعلق آپ کا کیا فرمان ہے؟
 

راجا

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 19، 2011
پیغامات
733
ری ایکشن اسکور
2,574
پوائنٹ
211
جناب عبداللہ عبدل صاحب

ایک سوال ہے کہ اگر کوئی شخص کسی کو نام لے کر یا نام لئے بغیر، اسی طرح کسی جماعت کو نام لے کر یا نام لئے بغیر تکفیری و خارجی کہتا ہے۔ جبکہ وہ ‘‘اشھد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ و اشھد ان محمد عبدہ و رسولہ’’ پڑھتا ہے۔ اور تکفیری و خارجی کہنے والے سے دلیل طلب کرتا ہے کہ اس نے کیوں تکفیر کی؟ اب تکفیری و خارجی کہنے والا دلیل تو کوئی نہ دے سکے البتہ ادھر ادھر جھانکتا پھرے، باربار دلیل طلب کرنے کے باوجود وہ باز بھی نہ آئے تو اس شخص کے متعلق آپ کا کیا فرمان ہے؟
کسی شخص کے تکفیری ہونے کی دلیل ہی پہلی پوسٹ میں مذکور ہے۔ اور یہ عبداللہ عبدل صاحب نے نہیں شیخ محمد رفیق طاہر صاحب نے بیان کی ہے۔ اصول و ضوابط کے بغیر معین تکفیر کرنے والوں ہی کو تکفیری کہا جاتا ہے۔ یاد رہے، کسی کو تکفیری کہنا، اس کو کافر قرار دینا نہیں ہے۔ بلکہ فقط اس جانب نسبت ہے کہ یہ شخص کفر کے فتویٰ کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔ اور اگر فقط کلمہ شہادت کہنا کسی کے مسلمان ہونے کی دلیل ہے، تو سب سے پہلے حکمرانوں اور پوری کی پوری پاکستانی فوج اور تمام عسکری اداروں کو مرتد قرار دینے والوں کو یہ فکر کرنی چاہئے کہ وہ نادانستگی میں کہیں مسلمانوں ہی کو مرتد قرار دے کر ان کے خلاف خروج تو نہیں کر بیٹھے۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
فی الحال تو میں جناب عبداللہ عبدل صاحب کے جواب کا منتظر ہوں۔
آپ کی بات کو بعد میں دیکھیں گے۔
 

راجا

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 19، 2011
پیغامات
733
ری ایکشن اسکور
2,574
پوائنٹ
211
فی الحال تو میں جناب عبداللہ عبدل صاحب کے جواب کا منتظر ہوں۔
آپ کی بات کو بعد میں دیکھیں گے۔
آپ کون کہہ رہا ہے کہ بجائے کیا کہہ رہا ہے، کو دیکھیں گے تو عبداللہ صاحب اور مجھ میں زیادہ فرق محسوس نہیں کریں گے۔ یہ ویسے بھی سیکھنے سکھانے اور اپنا قبلہ درست کرنے کی بات ہے۔ اس سے فرق نہیں پڑنا چاہئے کہ مخاطب کون ہے۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
تو جناب کیا میں یہ سمجھوں کہ
کیا واقعی آپ ہی البتہ عبداللہ عبدل صاحب ہیں؟؟؟؟؟؟
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
میں نے صرف سوال کیا تھا کوئی نتیجہ نہیں نکالا تھا ۔ اور نہ ہی آپ کو عبداللہ عبدل سمجھا تھا۔

اصل بات تو یہی ہے کہ عبداللہ عبدل سے سوال ہے وہ جواب دے گا تو بات آگے بڑھائیں گے۔
 
Top