• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تکلیف دینے والی چیز کو راستے سے ہٹا دینا

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلیٰ للہ علیہ وسلم نے فرمایا!
کہ راستے سے کسی تکلیف دینے والی چیز کو ہٹا دینا بھی صدقہ ہے۔
(باب اماطۃ الاذی۔صحیح بخاری۔)
تشریح
عام گزرگاہوں کی حفاظت اور ان کی تعمیر وصفائی اس قدرضروری ہے کہ وہاں سے ایک تنکے کو دورکردینا بھی ایک بڑا کار ِثواب قرار دیا گیا۔اور کسی پتھر کانٹے اور کوڑے کو دور کردینا ایمان کی علامت بتلایا گیا۔انسانی مفاد ِعامہ کیلئے ایسا ہونا بہت ضروری تھا۔یہ اسلام کی اہم خوبی ہے۔کہ اس نے ہرمناسب جگہ پر خدمت خلق کو مد ِنظر رکھا ہے۔
(مترجم مولانا دائود راز رحمۃ اللہ علیہ)​
 
Top