• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تکمیل عہد کا مطالبہ

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بَلٰى مَنْ كَسَبَ سَيِّئَۃً وَّاَحَاطَتْ بِہٖ خَطِيْۗـَٔتُہٗ فَاُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ ھُمْ فِيْہَا خٰلِدُوْنَ۝۸۱ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّۃِ۝۰ۚ ھُمْ فِيْہَا خٰلِدُوْنَ۝۸۲ۧ وَاِذْ اَخَذْنَا مِيْثَاقَ بَنِىْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ لَا تَعْبُدُوْنَ اِلَّا اللہَ۝۰ۣ وَبِالْوَالِدَيْنِ اِحْسَانًا وَّذِي الْقُرْبٰى وَالْيَتٰمٰى وَالْمَسٰكِيْنِ وَقُوْلُوْا لِلنَّاسِ حُسْنًا وَّاَقِيْمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّكٰوۃَ۝۰ۭ ثُمَّ تَوَلَّيْتُمْ اِلَّا قَلِيْلًا مِّنْكُمْ وَاَنْتُمْ مُّعْرِضُوْنَ۝۸۳
ہاں جس نے بدی کمائی اور اس کے گناہوں نے اسے گھیر لیا، وہی آگ میں رہنے والے ہیں اور وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے۔(۸۱) اور جو ایمان لائے اور نیک کام کیے، وہ لوگ بہشتی ہیں اور وہ وہاں ہمیشہ رہیں گے۔(۸۲) جب ہم نے بنی اسرائیل سے اقرار لیا کہ نہ بندگی کرنا مگر اللہ کی اور والدین۱؎ اور قرابت والوں اور یتیموں اور محتاجوں سے نیک سلوک رکھنا، لوگوں سے اچھی بات کہنااور نماز قائم رکھنا اور زکوٰۃ دیتے رہنا۔پھرتم(اس اقرار سے) پھر گیے لیکن تھوڑے آدمی تم میں سے نہ پھرے۔ تم تو منہ پھیرنے والے ہو۔(۸۳)
بنی اسرائیل سے کہا گیا ہے کہ صرف ایک خدا کی عبادت کرو، والدین اور دیگر اقربا ومساکین کے ساتھ حسن سلوک روا رکھواور لوگوں کو اچھے الفاظ میں مخاطب کرو۔ نماز پڑھو اور زکوٰۃ دواور آپس میں لڑو جھگڑو نہیں مگر وہ تھے کہ ان باتوں سے روگردان رہے۔

۱؎ خدا کی عبادت کے بعد والدین کے ساتھ حسن سلوک اور سب اقرباء ومستحقین کے ساتھ مشفقانہ تعلقات کو اس لیے ضروری قرار دیا گیا کہ مذہب کی تکمیل بلا اس طرز کے ناممکن ہے ۔ وہ انسان جو خدا پرست ہے ، لازمی ہے کہ کائنات کے ساتھ اس کا نہایت گہرا اور محبانہ تعلق ہو۔ بالخصوص والدین اور عزیز جو قریبی رشتہ الفت وشفقت رکھتے ہیں ضرور ہماری توجہ کے مستحق ہیں اور یادرکھو جو اپنے عزیزوں اور بزرگوں کے حق میں بھی اچھا انسان نہیں وہ خدا کے حق میں بھی نیک انسان نہیں ہوسکتا۔ گویا قرآن تقویٰ و صلاح کا معیار ظاہری رسومِ دین نہیں قرار دیتابلکہ اس کے نزدیک فلاح ونجات موقوف ہے حسن معاملت اور حقوق شناسی پر وہ کہتا ہے۔ تم لوگوں کو محراب ومنبر میں نہ دیکھو کہ بدترین لوگ بھی زہد ورع کے مقدس مقامات میں زینت افروز ہوسکتے ہیں۔ صحیح معیار گھر کی چاردیواری ہے جو اپنے قریب ترین ماحول میں بے حس ہے وہ معرفت الٰہی کی فضاء بعید اور اطراف میں کیوں کر سانس لے سکتا ہے ؟ اس طورپر قرآن حکیم نے مسجد اور گھر میں دنیا ودین میں ایک مضبوط ربط قائم کردیا ہے اور وہ کسی قابل اخفاء زندگی کا قائل نہیں۔
حل لغات
{خَطِیْئَۃٌ} لغزش۔ گناہ۔ {اِحْسَانًا} حق واجبی سے زائد۔یعنی والدین کے احکام کی بجا آوری ہی کافی نہیں بلکہ حقوق سے بہت کچھ زیادہ از راہِ احسان ومحبت ان سے سلوک کیا جائے جو کسی طرح بھی معمولی نہ ہو{اَلْیَتٰمٰی} جمع یتیم۔ وہ بچہ جو شفقت مادری وپدری سے محروم ہوجائے ۔ وہ عورت جس کا خاوند نہ رہے {اَلْمَسٰکِیْنِ} جمع مسکین کی۔ سکون سے نکلا ہے ۔ وہ شخص جو بے بسی کے باعث کوئی حرکت نہ کرسکے یا جسے افلاس وناداری نے ہرطرح کی شوخی سے روک رکھا ہو۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَاِذْ اَخَذْنَا مِيْثَاقَكُمْ لَا تَسْفِكُوْنَ دِمَاۗءَكُمْ وَلَا تُخْرِجُوْنَ اَنْفُسَكُمْ مِّنْ دِيَارِكُمْ ثُمَّ اَقْرَرْتُمْ وَاَنْتُمْ تَشْہَدُوْنَ۝۸۴
اور جب ہم نے تم سے اقرار لیا کہ آپس میں خونریزی نہ کرنا اور اپنے لوگوں کو اپنے وطن (گھروں) سے نہ نکالنا۔ پھر تم نے اقرار کیا اور تم خود گواہ ہو۔۱؎ (۸۴)
۱ ؎ دِمَآءَ کُمْ اور اَنْفُسَکُمْ کے معنی یہ ہیں کہ سارے بنی اسرائیل ایک قوم اور ایک جسم ہیں۔ ان سب میں انبیاء کا خون موجزن ہے ۔ اس لیے ان کا آپس میں جنگ وجدل میں مصروف رہنا وحدت قومی کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔ نیز اس کے معنی یہ بھی ہیں کہ کوئی قوم اس وقت تک قوم کہلانے کی مستحق نہیں ہوسکتی جب تک وہ قومی حرمت واعزاز کو محسوس نہ کرے۔ مذہب کا مقصد جہاں نسلی اور قبائلی نقیضات کو ختم کرنا ہے ، وہاں ایک مضبوط اور غیور اور باحمیت قوم کی تخلیق وتعمیر بھی ہے تاکہ وہ خدا کے مشن کو دلیرانہ پورا کرسکے۔ وہ لوگ جو قوم کے رشتۂ قومیت کو توڑتے ہیں، وہ قوم کے مجرم ہیں اور خدا کے بھی۔ اس لیے بنی اسرائیل کو لڑائی جھگڑے سے سختی کے ساتھ روکا گیا ہے کہ اس سے زیادہ قومی وقار کو ختم، کردینے والی اور کوئی چیز نہیں۔ اسلام نے قتل مومن کی سزا نہایت سنگین رکھی ہے ۔ وَمَنْ یَّقْتُلُ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاء ہٗ جَھَنَّمُ۔ کیوں کہ قتل مومن کے معنی یہ ہیں کہ اس کے دل میں اسلام کا کوئی وقار نہیں۔ مسلمانوں کی محبت نہیں۔ اس کا جرم قطعاً ناقابل معافی ہے اور اسی لیے ناقابل عفو بھی۔
حل لغات
{تَشْہَدُوْنَ} شَہَادَۃٌ سے نکلا ہے۔ معنی ہے تم دیکھتے ہو۔ گواہ ہو۔
 
Top