• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تھریڈ کے عنوان سے متعلق گزارش

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
کوئی سوال کرتے ہوئے یا کوئی فرمائش کرتے ہوئے مجمل جملے بولنے کی بجائے ، عنوان میں موضوع کا ذکر ہونا چاہیے۔
مثلا ’ اصول السنہ از امام حمیدی ‘ پی ڈی ایف درکار ہے۔
’ وسیلہ سے متعلق عثمان بن حنیف کی روایت‘ کی تحقیق درکار ہے۔
روزے کے ثواب کے متعلق حدیث کی تحقیق درکار ہے۔
مسئلہ تقدیر کے متعلق ایک اشکال۔
وغیرہ۔
اس قسم کے عناوین:
( ایک سوال کا جواب مطلوب ہے)
( ایک کتاب درکار ہے)
( اس کا اردو ترجمہ چاہیے)
( اس اعتراض کا جواب چاہیے )
( ایک حدیث کی تحقیق مطلوب ہے)
عموما رکھ لیے جاتے ہیں، لیکن اس کا فائدہ کوئی نہیں ہوتا۔
بالخصوص فورم میں ایک آپشن ہے کہ ہر تھریڈ کے نیچے اس سے ملتے جلتے پانچ تھریڈز ظاہر ہورہے ہوتے ہیں، جب موضوع کا ذکر تھریڈ میں ہوگا، تو نیچے بھی اس سے ملتے جلتے موضوعات آئیں گے، اگر کوئی مبہم و مجمل جملہ ہوا تو اس فائدے سے محروم رہیں گے۔
[USERGROUP=2]@رجسٹرڈ اراکین[/USERGROUP]
 
Last edited:
Top