• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ثالثہ ثانوی

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
ثالثہ ثانوی (قسم علوم الشریعۃ والاسلامیۃ) کا نصاب مندرجہ ذیل مضامین پر مشتمل ہوگا​

ثالثہ ثانوی (قسم علوم الشریعۃ والاسلامیۃ) کا امتحان مندرجہ ذیل پرچہ جات پرمشتمل ہوگا​

ثالثہ ثانوی (قسم علوم القرآن) کا نصاب مندرجہ ذیل مضامین پر مشتمل ہوگا​

ثالثہ ثانوی (قسم علوم القرآن) کا امتحان مندرجہ ذیل پرچہ جات پر مشتمل ہوگا​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
ترجمۃالقرآن الكريم

ماه ...... مقرره نصاب
1 ...... سورۃ الفرقان سورۃ القصص تک
2 ...... سورۃ القصص سے سورۃ الم سجدہ تک
3 ...... سورۃ الم سجدہ سے سورۃ یاسین کے آخر تک
4 ...... سورۃ صافات سے سورۃ زمر کے آخر تک+دہرائی
5 ...... سورۃ غافر سے سورۃ محمد ﷺ کے آخر تک
6 ...... سورۃ الفتح سے سورۃ حدید کے آخر تک
7 ...... سورۃ مجادلہ سے سورۃ جن کے آخر تک
8 ...... سورة مزمل سے سورۃ الناس تک +دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الدراسہ

ہفتے میں چھ دن پیریڈ
1.پیریڈ کے شروع میں پچھلےسبق کو لازما سنا جائے اور کاپیاں بھی چیک کی جائیں۔
2.ہر آیت کا سلیس اوربامحاورہ ترجمہ خصوصا ضمائر اور وضاحت طلب امور کی توضيح کی جائے ۔
3. تشریح اشرف الحواشی جتنی مطلوب ہے اس سے زیادہ ہرگز نہ ہو۔
4. ترجمہ بیان کرتے وقت علم اشتقاق کی مدد سے ایک ہی مادے کے الفاظ قرآنی کے بامحاورہ مطلب کا اس کے اصل (لغوی )معنی کے ساتھ تعلق پیدا کیا جائے ۔(مفردات القرآن از امام راغب اصفہانی سے مد د لی جائے )
5.سبق میں طلباء کو آئندہ کل والے سبق میں وجہ اعراب اور صیغےکی تحلیل وغیرہ کی تیاری کا کام مطالعے کے لیے دیا جائے (یومیہ 10سے 15 صیغے استاد خود دے گا گویکہ سال میں 1000 تا 1500 تک صیغے مطلوب ہیں )
6.طلباء کو یومیہ ہوم ورک دیا جائے کہ پڑھے سبق کے مشکل الفاظ اور ان کے معانی لکھ کر لائیں ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الاختبار

ہر سوال میں تین جزءہوں گے پہلے جز ءمیں الفاظ معانی دوسرے میں بامحاورہ ترجمہ جبکہ تیسرے جز ء میں کلاس میں کی گئی ترجمےسے زائدوضاحت اور تفسیری نکات کے متعلق کچھ سوال ہونگے (تاکہ کلاس میں حاضر او رغیر حاضر کا فرق ہوجائے)جن کا ماڈل نیچے دیا جارہا ہے یہ خیال رکھا جائے کہ تینوں اجزاءمختلف مقامات سے ہونےچاہییں کہ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ طالب علم کو پورے نصاب کی تیاری کرنا ہوگی ایسا نہ ہو کہ ایک سوال کے تمام جزء ایک ہی مخصوص جگہ(مثلا سورۃ احزاب ) سے ہی ہوں۔
ہرسوال میں درج ذیل 4اقسام کے امور ضرور مد نظر رہنے چاہییں۔
1.درج ذیل میں سےبارہ الفاظ کے معانی لکھئے ۔ کل پندرہ سے اٹھارہ الفاظ دیئے جائیں
2.درج ذیل آیات کا ترجمہ کیجیے(ضمیروں اور قابل ذکر اشیاء کی وضاحت بھی بریکٹ میں کیجیے)آیات اوسط لکھائی کے مطابق کم از کم 4لائنوں کی ہوں اس سے کم ہرگز نہ ہوں۔
3.شان نزول ’کسی مشکل آیت کی وضاحت یا ظاہرا دو متضاد آیات میں تطبیق وغیرہ وغیرہ ۔یاکسی آیت کی وضاحت کے دوران کسی چیز کی اہمیت پر لیکچر دیا ہو یا کسی قسم کا کوئی علمی نقطہ کلاس میں بیان کیا ہو وہ پوچھا جاسکتاہے یا علم الاستقاق کے متعلق کوئی سوال ہو سکتا ہے۔ مثلا سورۃ زمر میں زمر جماعت کے معنی میں استعمال ہوا حالانکہ اس پر اصل معنی شور مچانا ہے دونو ں معنوں میں کیا مناسبت ہے ۔وغیرہ وغیرہ
4.سوال میں دی گئی آیت میں مختلف مقامات سے وجہ اعراب یا صیغے و مادہ و تعلیل وغیرہ سے متعلق امور پوچھے جائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
مشكوٰۃالمصابیح (اول )

ماه ...... مقرره نصاب
1 ...... شروع کتاب سے باب اثبات عذاب القبر کے آخر تک
2 ...... باب الاعتصام بالکتاب و السنۃ سے با ب مخالطہ الجنب و ما یباح لہ کے آخر تک
3 ...... باب احکام المیاہ سے باب صفۃ الصلوۃ کے اختتام تک
4 ...... باب ما یقرء بعد التکبیر سے باب الجماعۃ و فضلہا کے آخر تک +دہرائی
5 ...... باب تسویۃ الصف سے باب فی الریاح کے آخر تک
6 ...... کتاب الجنائز سے باب الاعتکاف کے آخر تک
7 ...... کتاب فضائل القرآن سے باب حرم المدینہ حرسہااللہ تعالی کے آخرتک
8 ...... کتاب البیوع سے باب الوصایا کے آخر تک +دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الدراسہ

ہفتے میں چھے دن حدیث
1۔پیریڈ کے شروع میں پچھلے سبق کو لازما سنا جائے۔
2۔ ہرحدیث کا سلیس اوربامحاورہ ترجمہ خصوصا ضمائر اور وضاحت طلب امور کی وضاحت کی جائے ۔(فقہی اقوال او ر خاص طور پر امتیازی مسائل پر زور دینے سے اجتناب کیا جائے اور صرف راجح موقف کی نشاندہی کی جائے )اور حدیث کی تدریس کے دوران تصحیح عبارت پر مکمل زور دیا جائے مسائل وغیرہ بڑی کتب کا موضع ہیں۔
3۔تشریح مولانا اسمعیل سلفی والے حاشیہ جتنی مطلوب ہے ۔
4۔حدیث کا ترجمہ کرتے وقت علم اشتقاق کی مدد سے ایک ہی مادے کے الفاظ حدیث کے بامحاورہ مطلب کا اس کے اصل (لغوی )معنی کے ساتھ تعلق پیدا کیا جائے ۔(ا لنہایۃ فی غریب الحدیث سے مدد لی جائے )
5۔استاد صاحب طلباء کو یومیہ ایک حدیث کا کام بطور ہوم ورک دیں۔(وجہ اعراب اور ایک حدیث کی ترکیب لکھ کر لائیں۔
6۔طلباء کو روزانہ کام دیا جائے کہ وہ سبق میں مذکورہ مشکل الفاظ اور ان کے معانی اور یومیہ 10 تا 15 الفاظ کے صیغے کی تحلیل جات لکھ کر لائیں انکی باقاعدہ کاپی بنوائیں۔
7۔عبارت روزانہ سختی سے سنیں
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الاختبار

ہر سوال میں چارجزءہوں گے پہلے جز ءمیں الفاظ معنی دوسرے میں بامحاورہ ترجمہ اور اعراب جبکہ تیسرے جز ء میں کلاس میں کی گئی ترجمےسے زائدوضاحت اور تشریحی نکات کے متعلق کچھ سوال ہونگے (تاکہ کلاس میں حاضر او رغیر حاضر کا فرق ہوجائے)چوتھے جزء میں اجراء النحو والصرف اور تصحیح عبارت کے حوالے سے سوال ہونگے جن کا ماڈل نیچے دیا جارہا ہے یہ خیال رکھا جائے کہ تینوں اجزاءمختلف مقامات سے ہونےچاہییں تا کہ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ طالب علم کو پورے نصاب کی تیاری کرنا ہوگی۔ایسا نہ ہو کہ ایک سوال کے تمام جزء ایک مخصوص باب سے ہی ہوں۔
ہرسوال میں درج ذیل اجزاء ضرور مد نظر رہنے چاہییں۔
1۔درج ذیل میں سےبارہ الفاظ کے معانی لکھئے ۔ کل 12 سے 18الفاظ دیئے جائیں۔
2۔درج ذیل احادیث پر اعراب لگائیں اور ترجمہ کیجیے ۔ (نیز ضمیروں وغیرہ کی وضاحت بھی بریکٹ میں کیجیے)۔
3۔کسی مشکل آیت کی وضاحت یا ظاہرا دو متضاد آیات میں تطبیق وغیرہ وغیرہ ۔یاکسی آیت کی وضاحت کے دوران کسی چیز کی اہمیت پر لیکچر دیا ہو یا کسی قسم کا کوئی علمی نکتہ کلاس میں بیان کیا ہو وہ پوچھا جاسکتاہے یا علم الاشتقاق کے متعلق کوئی سوال ہو سکتا ہے۔ وغیرہ
4۔دوسرے جزء میں دی گئی احادیث میں سے کچھ الفاظ کو انڈر لائن کیا جائے اجراء کے متعلق سوال کیے جائیں۔(مثلاً وجہ اعراب صیغہ ترکیب وغیرہ )
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
علم الصيغہ

ماه ...... مقرره نصاب
1 ...... شروع کتا ب سے فصل دوم تک
2 ...... فصل دوم سے باب سوم تک
3 ...... باب سوم سے قسم اول قواعد معتل کے آخر تک
4 ...... قسم دوم صرف مثال سے ناقص واوی دعا یدعو کے آخر تک +دہرائی
5 ...... ناقص یائی رمی یرمی سے مضاعف کی قسم اول کے آخر تک
6 ...... مضاعف کی قسم دوم سے صیغ مشکلہ تک
7 ...... صیغ مشکلہ سے کتاب کے آخرتک
8 ...... دہرائی مکمل کتاب
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الدراسہ
1.شروع پریڈ میں پچھلا سبق لازماً سنا جائے اور کاپیاں چیک کی جائیں۔
2.علم الصیغہ کی اردو چونکہ کافی مشکل ہے اسلئے شروع میں ایک دفعہ سبق کا خلاصہ بیان کردیا جائے نیز عبارت کی نہایت سلیس انداز میں وضاحت کی جائے۔
3.اکثر طلباء ابواب الصرف میں کمزور ہوتے ہیں لہذا آپ علم الصیغہ کی گردانوں اور ابواب میں اس کمی کو دور کریں نیز طلباء سے مختلف الفاظ میں مختلف ابواب بنوائیں بالخصوص ناقص و لفیف کے ابواب پر تو جہ دیں۔
4.قواعد الصرف کو اچھی طرح یاد کروائیں اور انکا کتابی اور قرآنی امثلہ میں ذیادہ سے ذیادہ پریکٹیکل کروائیں۔
5.طلباء کو یومیہ تقریباً 10 سے 12 صیغہ جات صرفی تحلیل کے لئے دیے جائیں اور انکی مستقل کاپی تیار کروائی جائے۔
6.ٹوٹکوں کی صورت میں کچھ جملے اور صیغہ جات طلباء کو لکھوا دیے جائیں۔تاکہ اس قسم کا مزاج رکھنے والے بعض حضرات کے سامنے شرمندگی نہ ہو مثلاً کا کا کا ۔ چابی صیغہ ۔ ان زید کریم۔ من قا ل قال اللہ تعالی فقد کفر وغیرہ۔
7.طلباء کو حاشیہ الکتاب پڑھنے کی ترغیب دیں اور اسکی مشکل عبارتوں اور صیغہ جات میں رہنمائی کریں۔
8.نصابی کتاب کے علاوہ مزید ایک مفید کتب کا تعارف کروائیں اور علم الصیغہ کی ابحاث کو ان کتب میں کھنگا لنے کی ترغیب دیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الدراسہ

ہر سوال میں درج ذیل امور مد نظر رکھیے ۔
1.تین میں سے دو اصطلاحات کی تعریف مثال حکم اقسام بیان کریں۔
2.تین میں سے دو الفاظ کی صرف صغیر لکھیں یا مختلف گرادنیں بنائیں مثلاً اکل سے امر تحاب سے اسم مفعول وغیرہ ۔
3.تین میں سے دو قواعد بمع امثلہ و حکم لکھیں۔
4. 5 میں سے تین صیغہ جات کی تحلیل کریں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
ہدايۃ النحو
ماه ...... مقرره نصاب
1 ...... شروع كتاب سے ليكر الباب الاول تك
2 ...... الباب الاول سے لیکر اما العجمۃ تک
3 ...... اما العجمہ سے لیکر و ان کان الفعلان من افعال القلوب تک
4 ...... و ان کان الفعلان من افعال القلوب سے لیکر المقصد الثانی فی المنصوبات تک +دہر ائی
5 ...... المقصد الثانی سے لیکر فعل الحال تک
6 ...... فعل الحال سے لیکر الخاتمہ فی التوابع تک
7 ...... الخائمہ فی التوابع سے لیکر الباب الثانی تک
8 ...... الباب الثانی سے لیکر فعل الظروف تک صحفہ نمبر 65 تک +دہر ائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الدراسہ

ہفتے میں چار دن
1۔پیریڈ کے پہلے 15 منٹ تک پچھلے سبق کو لازما سنا جائے۔
2۔استاد کتاب میں موجود موضوع پر لیکچر کے لیے تیاری بڑی کتابوں (شرح تیسیر النحو اورقطر الندیٰ )سے کرے ۔پچھلا سبق سننے کے بعد لیکچر دینے سے پہلے موضوع پر موجود مثالیں جو قرآن پاک یا احادیث یا روز مرہ کے حالات سے ہوں وہ وائٹ بورڈ پر لکھ دے پھر کتاب کو کھولے بغیر موضوع پر مکمل شرح و بسط کے ساتھ لیکچر دے جس کے بعد وائٹ بورڈ پر لکھی ہوئی مثالوں کو وضاحت کریں۔
3۔توجیہات النحو سے اجتناب کیا جائے ۔ وائٹ بورڈ پر نقشوں کی مدد سے طلبہ کو سمجھایا جائے۔ یہ کا م 25 منٹ میں مکمل ہو جائے ۔
4۔آخری پندرہ منٹ میں کتاب کی عبارت کوپڑھا جائے اور اسے اچھے طریقے سے حل کیا جائے۔ تاکہ اصل ربط کتاب سے ہی ہو۔
5۔عبارت طلباء سے سنیں اور وجہ اعراب ضرور پوچھیں۔
6۔روزانہ کم ازکم ایک دو سطر اور سبق سے متعلقہ امثلہ کی ترکیب ضرور کریں اور کروائیں۔
7۔طلباء کو یومیہ ہوم گرائمر کے متعلقہ ہوم ورک دیں نہ کہ مسائل نحو کے متعلقہ (مثلاً ترکیب ۔صیغہ جات ۔ حفردات و مرکبات کی تحلیل وغیرہ)
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الاختبار

کل وقت تین گھنٹے ہو گا ۔ کل نمبر 100 ہو ں گے کل پانچ سوال دئیے جائیں گے جن میں سے چار سوال حل کرنے ہوں گے ۔ہر سوال کے نمبر 25 ہونگے ۔پہلے جزء میں عام موضوعات وغیرہ کے حوالے سے سوال ہو۔دوسرے میں مثالیں دے کر کچھ تطبیقی سوالات پوچھ لیے جائیں جبکہ تیسرے جزء میں خالی جگہ اورہاں یا نہیں کے سوال ہوں گے جن کا ماڈل نیچے دیا جا رہا ہے ۔ یہ خیال رکھا جائے کہ تمام ایک ہی مخصوص جگہ سے نہ ہوں۔
1۔تین موضوعات پر نوٹ لکھیں (تعریفات اقسام و ضاحت مثالیں وغیرہ ) مثلاً مرکب مفید غیر منصرف جملہ فعلیہ واسمیہ وغیرہ بعض سوالوں کے پہلے جزء میں عبارت دی جائے جسکی شرح اور وضاحت مطلوب ہو ۔
2۔درج ذیل مثالوں میں سے (ترکیب عوامل مرفوعات منصوبات وغیرہ) کی نشاندہی کریں قرآن و حدیث سے روز مرہ کی کم از کم 5 مثالیں ذکر کریں۔
3۔خالی جگہ پر کریں یا درج ذیل میں سےصحیح کے سامنے صحیح کا نشان اور غلط کے سامنے غلط کا نشان لگائیں کم از کم پانچ جملے دیے جائیں۔
4۔مشکل الفاظ کے معانی 15 میں سے 12 کر یں صیغہ بتائیں اور صیغہ کے مطابق ترجمہ کریں۔
5۔تین میں سے دو جزء کی مکمل ترکیب کریں۔
6۔کم از کم 6 یا 7 سطروں کی عبارت دیں۔اعراب لگائیں ضبط کشیدہ الفاظ کی وجہ اعراب اور مفردات کی تحلیل کریں۔(مثلاً منصرف غیر منصرف ۔معرب و مبنی مذکر و مونث و غیرہ میں سے کیا ہے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
زادالطالبين

ماه ...... مقرره نصاب
1 ...... شروع کتاب سے جملہ اسمیہ کے آخر تک
2 ...... نوع آخر منہاسے انما والی احادیث کے آخر تک
3 ...... جملہ فعلیہ سے لیس ناقصہ کے آ خر تک
4 ...... الشروط و الجزاءسے آخر تک +دہرائی
5 ...... نوع آخر منہ (الشروط و الجزاء )سے پہلے باب کے اختتام تک
6 ...... باب ثانی کے شروع سے قصہ نمبر 15 تک
7 ...... قصہ نمبر 16 سے قصہ نمبر 29 کے آخر تک
8 ...... قصہ نمبر 30 سے آخر کتاب تک +دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الدراسہ

ہفتے میں 2 دن
1۔پیریڈ کے پہلے 15 منٹ تک پچھلے سبق کو لازما سنا جائے۔
2۔عبارت کا ترجمہ لفظی اور ترکیبی کریں یعنی جو آپ نے ترکیب کرنی ہے اسی کے مطابق مبتدا خبر موصوف صفت بدل حال والا ترجمہ کریں۔
3۔یہ کتاب چونکہ فقط تراکیب اور قواعد التراکیب کےلیے اسمیں درج ذیل کام کروائیں ۔
4۔وجوہ اعراب
1۔ ما قبل سے لفظ کا تعلق کیا ہے مثلاً خبر صفت یا بدل وغیرہ کا اس طر ح ہر ہر لفظ کی مشق کر وائیں ۔
II۔مفردات کا مکمل اجراء
III ۔سبق کی مکمل زنجیری ترکیب کروایں۔
IV۔ترکیبی قواعد املاء کروائیں (مثلاً مبتدا خبر موصوف صفت مضاف مضاف الیہ وغیرہ کے ۔
V ۔یومیہ مذکورہ بالااجراء کی تحلیل کے لیے ہوم ورک دیں اور اسکی مستقل کا پی تیار کروائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الاختبار

ہر سوال میں درج ذیل امور مد نظر رکھیے ۔
1۔تین موضوعات پر نوٹ لکھیں (تعریفات اقسام و ضاحت مثالیں وغیرہ ) مثلاً مرکب مفید غیر منصرف جملہ فعلیہ اسمیہ وغیرہ بعض سوالوں کے پہلے جزء میں عبارت دی جائے جسکی شرح اور وضاحت مطلوب ہو ۔
2۔درج ذیل مثالوں میں سے (ترکیب عوامل مرفوعات منصوبات وغیرہ) کی نشاندہی کریں قرآن و حدیث سے روز مرہ کی کم از کم 5 مثالیں ذکر کریں۔
3۔مشکل الفاظ کے معانی 15 میں سے 12 کر یں صیغہ بتائیں اور صیغہ کے مطابق ترجمہ کریں۔
4۔ کم از کم 2سطروں کی عبارت دیں۔اعراب لگائیں ضبط کشیدہ الفاظ کی وجہ اعراب اور مفردات کی تحلیل کریں اور ترکیب کریں۔(مثلاً منصرف غیر منصرف ۔معرب و مبنی مذکر و مونث و غیرہ میں سے کیا ہے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
مقامات
ماه ...... مقرره نصاب
1 ...... مصنف کے حالات زندگی اور پہلا مقامہ مکمل
2 ...... دوسرا مقامہ مکمل
3 ...... تیسرا مقامہ مکمل
4 ...... چوتھا مقامہ پہلا نصف
5 ...... چوتھا مقامہ دوسرا نصف
6 ...... پانچواں مقامہ پہلا نصف
7 ...... پانچواں مقامہ دوسرا نصف
8 ...... دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الدراسہ

پیریڈ ہفتے میں تین دن
1۔یومیہ سبق میں مشکل الفاظ (مترادفات و متضاد ) و صیغہ جات او ر کم از کم دو سطروں کی ترکیب ضرور کروائیں۔
2۔روزانہ پڑھانے والے سبق کا اس انداز میں خلاصہ بیان کیا جائے جو آپ کے نزدیک اردو زبان میں بہترین انداز ہو سکتا ہے اس کے بعد اس سبق کو کتاب سے پڑھائیے اور طلباء کو اس کے انداز تعبیر کی خوبصورتی کے ساتھ اندازہ کروائیے اور پھر خود اس کے جملوں کی برجگی بانکین کا تنقیدی جائزہ پیش کیا جائے یہ تو کم از کم ہو نا چائیے کہ اس کا اندازہ تعبیر کیسا ہے ۔
3۔ہر ایک لفظ کا الگ لغوی معنی بتائیں جس میں ترکیب اور صیغہ کے لحاظ سے ترجمہ کروائیے ۔
4۔ الفاظ کی بدلتی صورتوں میں جو معانی کے فرق واقع ہوتے ہیں اس پر خصوصی توجہ دیں۔
5۔ہر لفظ میں مجرد اور مزید فیہ کی وجہ سے معانی میں کیا فرق واقع ہوتا ہے ہر صورت میں بتائیں ورنہ طالب علم میں عربی ادب کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا نہیں ہو سکتی ۔
6۔حروف صلہ یعنی افعال کے بعد آنے والے حروف جارہ کیوجہ سے لفظ کے معنی میں کیا تبدیلی واقع ہوتی ہے ضرور بتلائیے ۔
7۔طلباء سے ہوم ورک کے طور پر وہ سبق کا حصہ جو آپ نے پڑھایا ہے لکھنے کے لیے دیں تا کہ ان کو بھی لکھنا آئے ۔
8۔طلباء کو روزانہ خود سے حل کرنے کا طریقہ بھی بتائیں اور ترجمہ وغیرہ کی کتاب کہ جس سے طلبا ء یاد کرنا چاہیں قطعاً منع کردیں اور مشکل معانی آپ کے بتائے ہوئے نو ٹ کریں۔
9۔کتاب حل کرنے کا طریقہ انہیں معامہ کے دوران مسلسل بتائیں اور دوسرے معامہ تک پہچنے تک انہیں عبارت خود سے حل کرنے کی کچھ سمجھ بو جھ پید ا ہونی چائیے اور دوسرے مقامۃ سے وہ سبق خو د حل کرنے لائیں اور آپ سماعت کریں اور ان سے سبق کی بعد میں مذکورہ بالا طریقہ پر توضیح فرمادیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الاختبار

عمومی پہلی مشق لکھیں۔
ہرسوال میں درج ذیل امور مد نظر رکھیں
1۔درج ذیل میں سے آٹھ الفاظ کے معانی لکھیے کل بارہ الفاظ دیے جائیں۔
2۔درج ذیل عبارت کا لفظی ترجمہ معنی و مفہوم اور مختصر وضاحت کریں۔
3۔بارہ میں سے آٹھ الفاظ کے مترادفات و متضاد بتائیں۔
4۔بارہ میں سے آٹھ الفاظ کے صیغہ جات کی مکمل تحلیل کریں اور تین میں سے دو اجزاء کی تر کیب کریں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
الدررالبهية
ماه ...... مقرره نصاب (عربی كتاب پڑھائیں)
1 ...... شروع کتاب سے لے کر با ب قفاء الجاجۃ کے آخر تک
2 ...... باب الوضوء سے لے کر باب الحیض کے آخر تک
3 ...... کتاب الصلاۃ سے لے کر الکلام علی التعوذ تک
4 ...... الدلیل علی مشروعیہ التامین سے باب الصلاۃ الجمعہ کے آخر تک +دہرائی
5 ...... باب الصلاۃ العیدین سے لے کر کتاب الجنائز کے آخر تک
6 ...... کتاب الزکوٰۃ سے لے کر باب مصارف الزکوٰۃ کے آخر تک
7 ...... باب صدقہ الفطر سے لے کر کتاب الصیام کے آخر تک
8 ...... کتاب الحج شروع سے آخر تک +دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الدراسہ
1۔عبارت طلباء سے سنیں اور اللغویہ کی مدد سے حل کروائیں
2۔ ترجمہ لفظی اور سلیس بامحاورہ ہونا چاہیے ۔
3۔ضعیف اور صحیح احادیث کی علامہ البانی کی تحقیق سے نشاہدہی کروائیں۔
4۔فقہی مسائل میں مؤلف کے ایک جانب جھکاؤ اور بے جاں اجماع کئے کی نشاہدہی کروایں۔
5۔شروع میں ایک دفعہ خلاصۃ سبق بیان کیا جائے ۔ اور اختلافی مسائل میں راجح موقف کی نشاہدہی کی جائے ۔
6۔طلباء سے خلاصہ اپنے اپنے الفاظ میں لکھوائیں اور مستقل نوٹس با کاپی تیار کروائیں۔
7۔فقہ السنہ کی کتاب حل کروائیں فقط لیکچر صحت کیلے مضر ہے۔
8۔فقہ السنہ نیل الاوطار کی روشنی میں پڑھا نے کی کو شش کریں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الاختبار
1۔ہر سوال میں درج ذیل امور کو ضرور مد نظر رکھیں۔
2۔عبارت كا ترجمہ و مختصر تشريح كريں۔عبارت میں مذکورہ مسئلہ کی وضاحت کریں۔
3۔بارہ الفاظ میں سے آٹھ کے صیغے کے مطابق ترجمہ کریں اور صیغہ بتائیں ۔
4۔تارک الصلاۃ ۔اوقات الصلاۃ ۔ وغیرہ میں سے کسی ایک مسئلہ پر علما ء کے اقوال بمع دلائل کی روشنی میں مختصر نوٹ لکھیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
تاريخ اسلام

ماه ...... مقرره نصاب
1 ...... بنو امیہ کے ابتدائی دور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور کے اختتام تک
2 ...... یزید (اول )بن معاویہ کے ابتدائی دور سے عبد الملک بن مروان کے دور کے آخر تک
3 ...... عبد الملک بن مروان کا خالص دور کے شروع سے ولید (اول )بن عبد الملک کے دور حکومت میں چین پر فوج کشی اور خاقان کی اطاعت تک
4 ...... محمد بن قاسم کی فتوحات سندھ سے ولید کے عہد کے آخر تک +دہرائی
5 ...... سیلمان بن عبد الملک کے ابتدائی دور سے عمر بن عبد العزیز کی خلافت کے آخر تک
6 ...... یزید بن عبد الملک کے ابتدائی دور سے ہشام بن عبد الملک کے دور کے آخر تک
7 ...... ولید ثانی بن عبد الملک کے ابتدائی دور سے مروان ثانی بن محمد حمار کےدور کے آخر تک
8 ...... اموی حکومت کے زوال کے اسباب سے اموی دور کی علمی حالت کے آخر تک+دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الدراسہ

پیریڈ مکمل ہفتہ
1۔ بنوامیہ بنو عباس اور خلفائے اربعہ کے حالات معین الدین ندوی کی کتاب سے پڑھائیں۔
2۔تاریخ کے اہم واقعات کو نمایا ں کر کے طلبہ کو کاپیوں میں خلاصہ لکھوایا جائے۔
3۔خلفائے اربعہ کی تاریخ میں صحابہ کے باہم جنگ و جدال کے مسئلہ اور اس کے اسباب کو اچھی طرح واضح کیا جائے تاکہ صحابہ کرام پر طعن وتشنیع کرنے والے فرقوں کا رد کیا جا سکے اور انکا ضبط تام کروائیں۔
4۔دور حاضر کی تاریخ کے متعلق سقوط بغداد سے سقوط ڈہاکہ تک کو نصاب میں رکھاجائے ۔
5۔بنو امیہ بنو عباس سلطنت اندلس سلطنت عثمانیہ اور مغل حکومت کے زوال کے اسباب بیان کریں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الاختبار

ہر سوال ميں درج ذیل امورمدنظر رکھیں۔
1۔کسی بھی شخصیت یا اہم واقعہ پر مختصر نوٹ لکھیں۔
2۔آٹھ شخصیات میں سے پانچ کی تاریخ ولادت و موت اہم کارناموں کی تاریخ و تعداد وغیرہ لکھیں مثلاً بدر کا واقعہ کب پیش آیا اور اس میں مسلمانوں اور کافروں کی تعداد کتنی تھی ۔
3۔آٹھ میں سے پانچ کے سامنے صحیح یا غلط کا نشان لگائیں اور آٹھ میں سے پانچ خالی جگہ پر کریں وغیرہ وغیرہ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
حفظ القرآن
ماه ...... مقرره نصاب
1 ...... سورة الجمعہ+سورة المنافقون +سورة تحريم
2 ...... سورۃ الرحمن+ سورۃ واقعہ
3 ...... سورۃ ق + سورۃ الحجرات
4 ...... سورۃ یاسین مکمل +دہرائی
5 ...... سورۃ الکہف ساتویں رکوع سے لیکر آخر سورۃ تک
6 ...... سورۃ الحشر کا آخری رکوع +صافات کا پہلا رکوع +زمر +احزاب +فرقان کا آخری رکوع
7 ...... سورۃ مومنون کی آخر ی چار آیات +سورۃ الاسراء رکوع نمبر 9 اقم الصلوۃ
8 ...... سورۃ بقرہ ال عمران کا آخری رکوع یوسف کا پہلا رکوع حم سجدہ کا چوتھا رکو ع+سورۃ ابراہیم کا رکوع نمبر 6+دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الدارسہ
1۔پیریڈ کے شروع میں پچھلے سبق کو لازما سنا جائے ۔
2۔ہر سبق سے پہلے طلباء سے ناظرہ سنا جائے تا کہ حفظ میں فحش غلطیاں نہ کریں۔
3۔حفظ بالتجوید کروائیں یعنی اداء اور لہجہ مثل قراء ہونا چائیے ۔
4۔ شعبہ کتب میں بھی حفظ کا تصور شعبہ حفظ والا ہے۔یعنی سبق سبقی روزانہ سنا جائے جو سبقی نہ سنا سکے اسے بالخصوص باقیوں کو بالعموم نوافل میں پڑھنے کی تر غیب دیں-
5۔آخر ی 10منٹ یومیہ مشق کروائی جائے تاکہ طلباء میں مشق کا ذوق پیدا ہو ۔
6۔سینیئر طلباء کے ساتھ باقی طلباء کو گروپوں میں تقسیم کردیا جائے تاکہ ضبط بہتر ہو ۔
7۔ضبط تام او ر تجویدبہرحال ضروری ہے ۔
8۔روزانہ ہر حال میں کسی معروف قاری کا ایک پاؤ سننے کی ترغیب دیں تاکہ طلباء کا لہجہ درست ہو سکے
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الاختبار

شعبہ حفظ والاہی ہے
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 
Top