• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جامعہ اسلامیہ سنابل رشد وہدایت کا ایک اہم مینارہے: امام حرم

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
جامعہ اسلامیہ سنابل رشد وہدایت کا ایک اہم مینارہے: امام حرم



اللہ تعالی نے ہمیں آج ایک مبارک مقام پر صلاۃ فجر کے وقت اکٹھا کیا ہے اورالٰہ العالمین سے یہی دعا ہے کہ وہ برابر ہمیں بھلائی اور خیر کے کاموں پر جمع کرتارہے، درحقیقت ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر، نئی دہلی کے زیر نگرانی چلنے والا ادارہ جامعہ اسلامیہ سنابل، جہاں پر اس وقت میں خطاب کر رہا ہوں رشد وہدایت اورنورعلم کا وہ مینار ہے جہاں سے کتاب وسنت کی ایسی روشنی پھوٹتی ہے جو سارے عالم کو منور کرتی ہے، جب میں نے دیکھا کہ یہاں قرآن وسنت، منہج صحابہ وتابعین اور سلف صالحین کی خالص تعلیم سے سیراب کیا جاتا ہے تو میرا سر فخر سے اونچا ہوگیا اور کیوں نہ ہو کیوں کہ قرآن اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں ہی ہماری کامیابی کا راز پوشیدہ ہے، یہی وجہ ہے کہ جب ہم نے آج کتاب وسنت سے دوری بنالی تو پوری دنیا میں ناکامی ونامرادی نے ہمیں ہرطرف سے گھیر لیا اوراعتقادی انحراف نے ہمارے ایمان وعقیدہ میں دراڑ پیداکرنا شروع کردیا ۔جس کے نتیجہ میں ہم آئے دن اعتقادی یہاں تک کہ عملی احکام ومسائل میں بھی اختلاف وگروہ بندی کا شکار ہوگئے اورمعاملہ یہاں تک پہنچ گیا کہ کچھ ایسے لوگ وجود میں آگئے جو اپنے آپ کو مسلمان بتاتے اور اسلام کے نام پر شدت پسندی اور دہشت گردی کو فروغ دیتے ہیں جن کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ اسی طرح کچھ ایسے لوگ بھی پیدا ہوگئے ہیں جو کتاب وسنت سے ہمارا رشتہ ختم کرنے کے لئے صحابہ وصحابیات رضی اللہ عنہم اجمعین اور سلف صالحین کو لعن طعن کرتے اور شکوک وشبہات پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس لئے کہ جب دین پہنچانے والے ہی مشکوک ہوجائیں گے تو دین ہی کہاں باقی رہے گا؟ لہذا ایسی صورت حال میں علماء کرام کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو صحیح اسلامی تعلیمات یعنی کتاب وسنت سے روشناس کرائیں کیونکہ گمراہی سے بچنے کا یہی واحد راستہ ہے. چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ میں تمہارے درمیان دوچیزیں چھوڑے جارہاہوں جب تک تم انہیں مضبوطی سے تھامے رہو گے ہرگز گمراہ نہیں ہوگے۔ ایک قرآن دوسری میری سنت۔ اورساتھ ہی ضرورت اس بات کی ہے کہ امت اسلامیہ اسی طرح متحد ہو کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لے جیسا کہ اللہ تعالی نے اس کا حکم دیا ہے اور اختلاف وانتشار کی راہ کو نہ اپنائے نیز کتاب وسنت کی طرف رجوع کرتے ہوئے لوگوں کے سامنے صحیح اسلام کو پیش کرے۔ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مملکت سعودیہ عربیہ جو حرمین شریفین کی محافظ ہے اپنے اس کام کو بخوبی انجام دے رہی ہے اور اس کے علاوہ دنیا کے اندر بے شمار مراکز ومعاہد اس کام پر لگے ہوئے ہیں انہیں میں سے ہندوستان کے اندر جامعہ اسلامیہ سنابل بھی ہے جو کتاب وسنت کی صحیح ترجمانی کررہاہے، اسی کے پیش نظر خادم الحرمین الشریفین ملک سلمان بن عبدالعزیز نے ہمیں بھیجا ہے تاکہ میں لوگوں کے درمیان صحیح اسلامی تعلیمات اور اخوت وبھائی چارگی کے پیغام کو عام کروں اور امت اسلامیہ کو اتحاد واتفاق کا درس دوں. ان خیالات کا اظہار امام حرم مکی ڈاکٹر صالح بن محمد آل طالب حفظہ اللہ نے جامع مسجد عمر بن خطاب جامعہ اسلامیہ سنابل میں صلاۃ فجر کی امامت کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ آپ کے خطاب کی ترجمانی اردو زبان میں ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر، نئی دہلی کے صدر مولانا محمد رحمانی سنابلی، مدنی حفظہ اللہ نے کی اور نظامت کے فرائض جامعہ اسلامیہ سنابل کے عمید مولانا نثار احمد سنابلی، مدنی نے انجام دیئے۔ اخیر میں صدر مرکز نے امام محترم کی خدمت میں مومنٹو پیش کیا۔
واضح رہے کہ ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر، نئی دہلی میں تشریف لانے والے یہ آٹھویں امام حرم ہیں جبکہ بعض ائمہ دو دو بار سنٹر اور اس کے دیگر تعلیمی اداروں کی زیارت کرچکے ہیں۔ اس طرح سنٹر کی اب تک ائمہ حرمین کی جانب سے بارہ زیارتیں ہوچکی ہیں، جن میں شیخ محمد السبیل رحمہ اللہ، شیخ عبدالرحمان السدیس، شیخ سعود بن ابراہیم الشریم، شیخ خالد الغامدی، شیخ فیصل غزاوی اور حرم مدینہ کے شیخ علی الحذیفی اور شیخ عبدالمحسن القاسم حفظہم اللہ شامل ہیں.

لنک
 
Last edited by a moderator:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
محترم بھائی سنابل کا مختصر تعارف کروائیں ،
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
محترم بھائی سنابل کا مختصر تعارف کروائیں ،
محترم شیخ!
جامعہ اسلامیہ سنابل، ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سینٹر، نئ دہلی کے تحت چلنے والا ایک اعلی تعلیمی ادارہ ھے. جہاں فضیلت تک تعلیم دی جاتی ھے. اور یہ کالندی کنج، اوکهلا، نئ دهلى میں واقع ھے. اس کے مؤسس وبانی علامہ عبد الحمید رحمانی رحمہ اللہ ھیں. یہاں کے کچھ فارغین جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں اس وقت موجود ھیں.

اس وقت اس ادارے کے صدر مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی حفظہ اللہ ھیں. اور جنرل سکریٹری میرے والد محترم مولانا عاشق علی اثری حفظہ اللہ ھیں.
شیخ @کفایت اللہ سنابلی حفظہ اللہ یہیں کے فارغ ھیں.
مزید معلومات

علامہ عبدالحمید رحمانی رحمہ اللہ کے بارے میں
معروف عالم دین مولانا عبدالحمید رحمانی کا انتقال
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
ما شاء اللہ
اللہ عزوجل فروغ ِعلم کے اس عظیم مرکز کو ہمیشہ قائم و آباد رکھے ،
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
جامعہ کے ساتھ ’’ سنابل ‘‘ سے کیا مراد ہے ؟
قرآنی سنابل تو سن رکھا ہے :
كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنْبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنْبُلَةٍ مِائَةُ حَبَّةٍ
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
جامعہ کے ساتھ ’’ سنابل ‘‘ سے کیا مراد ہے ؟
قرآنی سنابل تو سن رکھا ہے :
كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنْبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنْبُلَةٍ مِائَةُ حَبَّةٍ
جی شیخ محترم!
وھی قرآنی سنابل ھی مراد ھے.
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
جامعہ کے ساتھ ’’ سنابل ‘‘ سے کیا مراد ہے ؟
قرآنی سنابل تو سن رکھا ہے :
كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنْبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنْبُلَةٍ مِائَةُ حَبَّةٍ
جی شیخ محترم!
وھی قرآنی سنابل ھی مراد ھے.
میرے خیال میں مکمل نام یوں ہے :
جامعةُ سنابلَ الإسلاميةُ
 
Top