• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جامعہ لاہورالاسلامیہ تعارف،عملہ،نصاب اور تفصیل

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
تعلیمی ڈھانچہ

1. کلیہ کا نظام تعلیم سمیسٹرسسٹم پر مشتمل اور اس کے تمام تقاضے پورے کرتا ہے۔چار سال کے دوران آٹھ سمیسٹر میں بی ایس پروگرام مکمل ہوتا ہے اور ہر طالب علم کوہر سمیسٹر میں 10 کورس پڑھنا ضروری ہیں جن میں ایک چوتھائی کورسز اختیاری ہیں۔اس طرح کلیہ کا تعلیمی پروگرام80 کورسزپرمشتمل اور240 کریڈٹ آورز تک پھیلا ہوا ہے۔
2. ہرسال دو سمیسٹرمنعقد ہوتے ہیں: پہلا ’سمیسٹر خزاں‘ ماہ ستمبرمیں اور دوسرا ’سمیسٹر بہار‘مارچ میں
3. ہرسمیسٹر18 تعلیمی ہفتوں پر مشتمل ہوگا، جس میں 16 ہفتے پڑھائی ہوگی جبکہ پہلاہفتہ داخلہ اور آخری ہفتہ فائنل امتحان کے لئے مختص ہوگا۔نویں ہفتے مڈٹرم امتحان منعقد ہوگا۔
4. کسی کلاس میں زیادہ سے زیادہ 60 طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا۔
5. کلیہ دراساتِ اسلامیہ میں دوتخصصات Specializationکا انتظام کیا گیا ہے ۔چنانچہ 80 کورسز میں سے72 کورسز لازمی جبکہ (1) تخصص علوم قرآن اور (2)تخصص علوم شریعہ کے آٹھ، آٹھ کورسز میں سے کسی ایک کو پڑھنا لازمی ہے۔
6. روزانہ ایک گھنٹہ کے پانچ پیریڈز ایک بجے سے قبل منعقد ہوتے ہیں۔جبکہ شام کے اوقات میں طلبہ کو اسائنمنٹ او رمطالعہ کے لئے دو گھنٹے جبکہ رہائشی طلبہ کے لئے مزید دو گھنٹے مذاکرہ کے لئے مخصوص ہیں۔
7. تعلیمی اہداف کی تکمیل کےلئے یہ انتظام کیا گیا ہے کہ روزانہ ایک پیریڈ حدیثِ نبوی اور ایک تقابلی فقہ کا ہو۔ اوران موضوعات کی احادیث کو پڑھایا جائے جواسی سمیسٹر میں فقہی ابواب پڑھے جارہے ہوں۔ مثلاً جن دنوں تقابلی فقہ میں حدود وقصاص کو پڑھایا جائے، انہی دنوںمتعلقہ حدیث کی کتاب میں سے اس موضوع کی احادیث پڑھی جائیں۔
8. علوم اسلامیہ کے مایہ ناز علمی ذخیرے سے طلبہ کو منسلک رکھنے کے لئے کئی ایک کتب کو بطورِ متنی مطالعہ Textual Study کے پڑھایا جائے گا جن میں کتب ِحدیث وتفسیر اور عقیدہ و ادب ِ عربی کی کتب شامل ہیں، جبکہ باقی مضامین میں کتب کی بجائے موضوعاتی تدریس کو فوقیت دی گئی ہے۔
9. موضوعاتی تدریس میں محض لیکچرز کی بجائے، کتابی اور محاضراتی دونوں طریقوں کو جمع کیاگیا ہے۔مطلوبہ مقاصد کی تکمیل کرنے والی جامع کورس آؤٹ لائن کو طے شدہ کتب سے ، دی گئی ترتیب کے مطابق پڑھایا جائے گا۔تاکہ طالب علم موضوع کو پڑھتے ہوئے مستند کتب سےبھی استفادہ کرسکے۔
10. طلبہ کا یونیفارم سفیداور بند جوتے ہیں جبکہ کلیہ ہذا کے طلبہ کے لئے دورانِ تعلیم سرپر ٹوپی پہننا بھی لازمی ہے۔
11. کسی بھی کورس میں کامیاب ہونے کے لئے اس میں 80 فیصد نمبرحاصل کرنا ضروری ہیں، بصورتِ دیگر پروگرام کے اختتام پر متعلقہ کورس کو دوبارہ پڑھنا ہوگا۔
12. فیل شدہ، یا رہ جانے والے یا اپنے نمبروں کو معیاری کرنے والے طلبہ کو سمرسمیسٹر میں 9 ہفتوں پر مشتمل سمیسٹر کروایا جائے گا ، جس میں معمولی کی پڑھائی کی بجائے دوہری پڑھائی ہوگی تاکہ 18 ہفتوں کی پڑھائی کو 9 ہفتوں میں مکمل کیا جاسکے۔
13. کسی بھی کورس کے سو نمبروں کی تقسیم اس فارمولے کے مطابق کی جاتی ہے:
١. مڈٹرم امتحان .... 30 نمبر
٢. فائنل ٹرم امتحان ... 40 نمبر
٣. اسائنمنٹ ... 15 نمبر (کم ازکم 15 صفحے)
٤. حاضری معیار ... 10 نمبر (80 فیصد یعنی 38 لیکچرز سے آگے)
٥. کوئز ... 5 نمبر
14. ہر امتحان کا 30 فیصد حصہ معروضی سوالات کے لئے مخصوص کیا جاتا ہے۔مزید برآں کسی کورس کے امتحان میں بیٹھنے کے لئے کم ازکم 80 فیصد حاضری لازمی ہے۔
15. 38 لیکچرز میں حاضری کےبعد48 تک ہرمزید حاضری پرایک نمبردیا جائے گا، جبکہ 38 سے کم ہر غیر حاضری پر ایک نمبر کاٹ لیا جائے گا۔
16. مڈٹرم کو دورانِ تعلیم اُستاد انتظامیہ کی معاونت سے منعقد کرے گا، جبکہ فائنل ٹرم کو انتظامیہ مرکزی سطح پر منظم کرے گی۔ دونوں امتحانات میں تمام سوالات حل کرنا ہوں گے، کوئی سوال اختیاری نہیں ہوگا۔
17. طلبہ کو دونوں امتحانات اور اسائنمنٹ ، نمبر لگانے کے ایک ہفتہ کے اندر اندر جاری کی جائیں گی جو تین روز کے دوران ان سے واپس لینا ہوں گی۔
18. دوکورسز میں سی گریڈ یعنی 59 فیصد یا اس سے کم نمبر حاصل کرنے والے طالب علم کواگلے سمیسٹرمیں پڑھنے کے لئے ڈائریکٹر کی تحریری اجازت درکار ہوگی۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
تدریسی ضابطہ بندی

تدریس کے اعلیٰ معیارکو حاصل کرنے کےلئے ضروری قرار دیا گیا ہے کہ
1. کلیہ میں تدریس کے لئے بیرونِ ملک کی اعلیٰ یونیورسٹیوں سے تعلیم یافتہ +پاکستان سےایم اے کا سند یافتہ ہونا ضروری ہے۔
2. بصورتِ دیگر اُستاد کے لئے پاکستانی یونیورسٹیوں سے علومِ اسلامیہ میں ایم فل کاحامل ہونا ضروری ہے ۔
3. تعلیمی یکسوئی کے لئے کسی بھی اُستاد کو یومیہ تین سے زیادہ پیریڈنہیں دیے جائیں گے۔
4. ہر استاد کو تفویض کئے گئے مضامین کو مسلسل تین بار پڑھانے کے بعد دوسرے اُستاد کومنتقل کیا جائے گا۔
5. ہراُستاد کو سال بھر میں دو مقالات لکھ کر شائع کرانا ہوں گے۔
6. اساتذہ کرام تفویض کردہ کورسزکو کسی عالمی یونیورسٹی کے طے کردہ خاکے کے مطابق پڑھانے کے پابند ہوں گے جس کی منظوری وہ کلیہ کے بورڈ آف سٹڈیز سے حاصل کریں گے۔
7. تحقیق میں طلبہ کی سرپرستی کے لئے ہر اُستادہفتہ میں دو مستقل گھنٹے مختص کریں گے۔
8. کورس کے اختتام پر تمام طلبہ سے ایک جامع فیڈ بیک لیاجاتا ہے جس کی روشنی میں اُستاد کو مزید اسباق تفویض کئے جاتے ہیں۔
9. ہراستاد سمیسٹر کے پہلے ہفتہ میں تفویض کردہ کورس کی تفصیلی آؤٹ لائن تشکیل دینے اور اس کے مطابق تدریس کا پابند ہوگا۔ بورڈ آف سٹڈیز کی معاونت سے یہ کورس آؤٹ لائن بنائی اور اِسی سے منظور کرائی جائے گی۔
10. ہراستاد اپنے کورس کی حاضری لینے اور رکھنے کا پابند ہوگا۔ کورس کے اختتام پر طالبِ علم کی حاضری کا ٹوٹل نکال کر اس کے فائنل امتحان میں بیٹھنے کا تعین کرے گا۔
11. اساتذہ کرام سمیسٹر کے پانچویں ہفتہ تک طلبہ کو موضوعات تفویض کردیں گے،طے شدہ فارم پر ان موضوعات کا اندراج کرکے مڈٹرم امتحان سے قبل بورڈ آف سٹڈیز کی تصدیق حاصل کرنا ضروری ہوگا۔
12. اساتذہ کرام ہر امتحان کا ریکارڈ جمع کراتے وقت: ایوارڈ لسٹ،معروضی اور انشائیہ سوالیہ پرچے اورجوابی کاپیاں دفتر میں جمع کرائیں گے۔ جبکہ کورس کے اختتام پر مڈ ٹرم اور فائنل ٹرم امتحان کے ریکارڈ کے علاوہ موضوعات فارم، تیار شدہ اسائنمٹس، ان کی ایوارڈ لسٹ اورپورے کورس میں طلبہ کا حاضری فارم بھی جمع کرائیں گے۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سکالر شپ اوروظائف

یونیورسٹی کے کلیہ دراسات اسلامیہ میں طلبہ کو درج ذیل سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں:
1. ہمہ نوعیتی تعلیم وتربیت: بی ایس پروگرام، کمپیوٹر وسپوکن انگلش کلاسز
2. تحقیق، تحریر اور تقریرکی تربیت
3. پرسکون قیام
4. معیاری طعام
5. مفت نصابی کتب (سیکورٹی 500 روپے)
6. مفت علاج
7. لانڈری کی رعایتی سہولت
8. 80 فیصد نمبر حاصل کرنے والوں کو ماہوار 500 روپے وظیفہ
9. ہر شعبہ میں مثالی کارکردگی پیش کرنے والوں کو 50 ہزار روپے (بصورت ِعمرہ ٹکٹ)
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
اسناد کی منظوری اور بیرونِ ملک سکالر شپ

جامعہ ہذا کے طلبہ کو ملک بھرمیں سب سے زیادہ بیرونِ ملک سکالرشپ کی سہولت حاصل ہے۔
1. جامعہ ہذا کی ہائرسیکنڈری اَسناد،عرب ممالک میں برابری Equalationکی سطح پرمنظور شدہ ہیں، جس کی بنا پر اسلامی یونیورسٹیوں میں چارسالہ بی ایس پروگرام میں داخلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
2. جامعہ کی گریجویشن کی سند بھی سعودی ہائرایجوکیشن منسٹری میں مزید اعلیٰ تعلیمی مراحل مثلاً ایم ایس؍ماجستیر کے لئے منظور شدہ ہے۔
یادر ہے کہ کلیہ دراساتِ اسلامیہ کے بی ایس پروگرام کے دوسال مکمل کرلینے پرطلبہ کوبیرون ملک سکالرشپ کے حصول میں مدد اور اَسناد عطا کی جاتی ہیں۔اس بنا پر جامعہ کے طلبہ کی بڑی تعداد ہر سال عرب ممالک بالخصوص مدینہ منورہ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع حاصل کرتی ہے۔ فی الوقت مذکورہ یونیورسٹی میں جامعہ ہذا کےسب سے زیادہ طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
1. ملائشیا کی اسلامی یونیورسٹی جامعة المدینة العالمیة نے بھی اِمسال مختلف تعلیمی شعبہ جات میں جامعہ کو بیس سکالرشپ عطا کئے ہیں، جن میں سے نصف کی تعلیم ملائشیا میں اور باقی کی تعلیم انٹرنیٹ کے ذریعے جامعہ ہذا میں ہی ہوگی۔
2. جامعہ میں چارسالہ بی ایس مکمل کرنے پر پاکستان کا ہائر ایجوکیشن کمیشن اِن طلبہ کوایم اے عربی واسلامیات کے مساوی سند عطا کرتا ہے جس بنا پر بعد از فراغت یہ طلبہ ملک وبیرونِ ملک ایم .فل اور پی ایچ ڈی کی تعلیم کے اہل ہیں۔
3. جامعہ کے بعض تعلیمی پروگرام دیگر یونیورسٹیوں مثلاً ’لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی‘ کے اشتراک کے ساتھ منعقد کئے جاتے ہیں جن میں شرکت کرنے والوں کو مشترکہ اسناد عطا کی جاتی ہیں۔
4. عام معیار پر جامعہ ہذا کی اپنی براہِ راست اسناد منظوری کے مراحل میں ہیں۔
5. کلیہ دراسات اسلامیہ میں Aگریڈ حاصل کرنے والے طلبہ کو ماہوار سکالر شپ دیا جاتاہے۔
6. ہر تعلیمی سال کے اختتام پر ہر شعبہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو عمرہ کا انعام دیا جاتااور بیرون ملک داخلے میں ان کی ہرممکنہ مدد کی جاتی ہے۔ اس مقابلہ میں طلبہ کے گریڈ ز کے علاوہ، تحریری وتقریری صلاحیت اور تدین و اخلاق کو بھی ملحوظ رکھا جاتا ہے۔سالانہ رزلٹ کے فوری بعد کلیہ کا بورڈ آف سٹڈیز اس مقابلہ میں آنے والے طلبہ کا انٹرویو کرکے کامیاب ہونے والوں کے ناموں کا اعلان کرتا ہے۔
7. امتحانات میں جامعہ کا گریڈنک سسٹم حسب ذیل ہے:
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
فنی سہولیات

کلیہ کے طلبہ کو اعلیٰ معیارکی تعلیم دینے کے لئے ہمہ نوعیت کی جدید فنی سہولیات میسر ہیں، مثلاً
1. کلیہ کے تمام ایریاز میں ہائی سپیڈ وائرلیس انٹرنیٹ کی ہمہ وقتی سہولت
2. بہترین اور جدید کمپیوٹر+ لینگوئج لیب
3. کمپیوٹرمیڈیا سے تدریس کے لئے کلاس رومز میں وائیڈ سکرین اور ساؤنڈ سسٹمز
4. بیرونِ ملک سے آن لائن تدریس کے لئے ملٹی میڈیا کلاس رومز
5. کلاس روم کو مختلف کلاسوں تک وسیع کرنے یا طلبہ وطالبات کو بیک وقت مستفید کرنے کے لئے جدید ترین ویڈیو کانفرنس سسٹم
6. ہمہ ووقتی ریکارڈنگ کے لئے سیکورٹی کیمرے
7. متبادل بجلی کے وسیع انتظات بصورتِ جنریٹر، یو پی ایس وغیرہ
8. عملہ اور طلبہ حاضری کےلئے جدید فنگرپرنٹ سسٹم
9. آن لائن تعلیمی معلومات:حاضری ریکارڈ، رزلٹس،کورسز، ٹائم ٹیبل، ڈیٹ شیٹ
10. تعلیمی کاغذات کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت
11. جامعہ ہذا کے موجودہ اور سابقہ طلبہ کے لئے آن لائن فورم
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
کلیہ دراسات اسلامیہ کے مختلف پروگراموں کا تفصیلی نصابِ تعلیم

نصابِِ تعلیم کو اعلیٰ معیارپر لانے کےلئے عالم اسلام کی مایہ ناز یونیورسٹیوں کے بی ایس پروگرام کا تفصیلی تقابلی جائزہ لیا گیا اورتمام موضوعات کو سمیٹنے کی کوشش کی گئی ہے۔ نصاب سے تکرارکے خاتمہ اور بامقصد وباہدف تعلیم کےلئے کلیہ کی ’اکیڈمک کمیٹی‘ کا ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوتا ہے۔





کوڈنگ
C سے مراد لازمی کورسز ہیں جبکہ O سے اختیاری یا سپیشلائزیشن کے کورسز مراد ہیں۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
(2) ڈپلومہ ان شریعہ سٹڈیز
کلیہ کے چار سالہ بی ایس اسلامک سٹڈیز میں اگر کوئی ایف اے پاس طالب علم داخلہ لینا چاہے تو اس کو فاؤنڈیشن کورس کرنا ہوگا جس میں اس کو عربی زبان سکھائی جائے گی کیونکہ کلیہ کی تمام تعلیم عربی زبان میں ہےاور علوم اسلامیہ کے ثانوی درجہ کی تعلیم دی جائے گی۔ اس فاونڈیشن کورس کو ڈپلومہ ان شریعہ سٹڈیز سے موسوم کیا گیا ہے تاکہ اس کا فاضل کلیہ ہذا یا عالم اسلام کی مایہ ناز اسلامی یونیورسٹیوں مثلاً مدینہ منورہ یونیورسٹی، جامعہ ازہر، امام محمد بن سعود یونیورسٹی، انٹرنیشل مدینہ یونیورسٹی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں بی ایس مرحلے میں داخلہ حاصل کرسکے۔
اس ڈپلومہ کا ایک اور مقصد یہ بھی ہے کہ ایک مسلمان پر لازمی دینی تعلیم کی تکمیل اس ڈپلومہ کے ذریعے کی جائے، جس میں ترجمہ قرآن کریم، احادیث نبویہ، سیرت رسول، اسلامی عقیدہ، اسلامی فقہ، تجوید، اصول فقہ و حدیث کےکورسز شامل کئے گئے ہیں۔
کوئی مسلمان طالب علم اس کورس کی تکمیل کے بعد کسی مروّجہ ڈسپلن میں تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔

عزیز قارئین اس ڈپلومے کے نصاب کی تفصیل لگا دی جائے گی
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
غیر نصابی سرگرمیاں اور دیگر کمیٹیاں

لائبریری
طلبہ کی بہتر ذہنی تربیت کے لئے کلیہ میں ایک خوبصورت لائبریری قائم کی گئی ہے۔ جبکہ جامعہ کی مرکزی لائبریری پیدل فاصلے پر موجود ہے ، جو لاہور میں علوم اسلامیہ کی سب سے بڑی لائبریری شمار ہوتی ہے۔حسب ضرورت طلبہ اس لائبریری سے بھی رجوع کرتے ہیں۔
کلیہ کی لائبریری صبح 9 تا مغرب تک کھلی رہتی ہے۔ ہمہ وقتی لائبریرین موجود ہے جو کتب کو لائبریری سائنس کے مطابق منظم ومرتب کرتا ہے۔ لائبریری میں مستقل ریسرچ ڈیسکوں کے علاوہ وسیع ٹیبل بھی موجود ہیں۔ یہاں روزنامہ اخبارات کے علاوہ علوم اسلامیہ کے 55جرائد موصول ہوتے ہیں۔لائبریری میں کلیہ میں پڑھانے جانے والے کورسز کے تمام عالمی مراجع دنیا بھر سے جمع کئے گئے ہیں۔ اس لحاظ سے یہ لائبریری لاہور بھر میں علوم اسلامیہ کے تعلیمی مراجع کی سب سے بڑی لائبریری ہے۔طلبہ کو یومیہ دو گھنٹے یہاں مطالعہ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
سٹڈی سوسائٹی
طلبہ میں مطالعہ کا ذوق شوق پیدا کرنے اور بہتر علمی اہلیت پیدا کرنے کے لئے مطالعاتی کتب کا ایک نصاب مرتب کیا ہے جو 40 کتب پر مشتمل ہے اور اس کا باقاعدہ امتحان لیا جاتا ہے۔ کتب برائے مطالعہ کے انتخاب میں علمی، ادبی اور نامور شخصیات کی کتب کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔مطالعاتی نصاب کی کتب کا طلبہ کو اجرا بھی کیا جاتا ہے ۔
سٹڈی سوسائٹی کے زیر اہتمام طلبہ کا مجلہ اسبوعیہ بھی تیار کیا جاتا ہے جس میں طلبہ کو مضمون نگاری کی تربیت دی جاتی ہے۔اس مجلہ کے معیاری مضامین بعد میں سال نامہ کی شکل میں باضابطہ شائع کر دیے جاتے یا جامعہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے جاتے ہیں۔ طلبہ کے مجلہ کا نام’ رشد‘ ہے ۔کلیہ کی یہ سوسائٹی علوم قرآن پر چار ہزار صفحا ت پر تین ضخیم نمبرز رشد کی خصوصی اشاعتوں کے طورپر شائع کر چکی ہے جو برصغیر میں علوم تجوید وقراءات کی سب سے وقیع اور عظیم دستاویز ہے۔
قراءۃ سوسائٹی
کلیہ ہذا کے چار سالہ بی ایس پروگرام میں قرآن کریم کی قراءات سبعہ عشرہ میں بھی تخصص کرایا جاتا ہے۔ پاکستان بھر میں علوم قرآنیہ کی یہ ممتاز درسگاہ کے طورپر پہچانی جاتی ہے۔ یہاں کے اساتذہ قومی سطح کے مقابلوں میں کئی بار اول پوزیشن حاصل کرچکے ہیں۔ ان طلبہ میں قراءۃ قرآن کا ذوق اور مہارت پیدا کرنے کے لئے ملک کے مایہ ناز قاری اور کلیہ ہذاکے استاد قاری عبد السلام عزیزی کے زیر نگرانی قراءۃ سوسائٹی قائم کی گئی ہےجس کے تحت روزانہ باقاعدگی سے طلبہ تلاوت قرآن کی بآواز بلند مشق کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے طلبہ کو ضروری آلات وسہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ہرسال رمضان المبارک میں جامعہ کے یہ موجودہ اور سابق فضلا آخری عشرہ میں اپنی مادر علمی میں دو رکعات میں ترتیل قرآن کریم کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔30 کے لگ بھگ ان مایہ ناز قرا کی امامت میں قیام اللیل ادا کرنے کےلئے لاہور بھر کے شہری کھنچے چلے آتے ہیں۔ یہ پروگرام قراءۃ سوسائٹی کے تحت منظم کئے جاتے ہیں۔
ریسرچ کمیٹی
طلبہ میں تحقیقی ذوق پیدا کرنے کے لئے کلیہ میں ایک فاضل ریسرچ نگران کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو طلبہ کو بطور اسائنمنٹ دیے گئے موضوعات پر تحقیق کی راہنمائی کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔ یہ نگران روزانہ عصر تا مغرب کلیہ کی لائبریری میں موجود ہوتے ہیں۔ جبکہ اساتذہ کو بھی طلبہ کے تحقیقی عمل کی نگرانی کے لئے ہر ہفتہ میں مزید دو مستقل گھنٹے میسر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اکیڈیمک کمیٹی
کورسز کے تعلیمی معیار کی جانچ کے لئے ایک فاضل استاد کو اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ جو نصابات میں سے تکرار کا خاتمہ، اساتذہ وطلبہ کے نصابی مسائل، موزوں نصابی کتب کی سفارش اور فراہمی، حسبِ ضرورت نوٹس کی تیاری،دوران کورس تکمیل شدہ نصاب کی جانچ اور متعینہ آؤٹ لائن کی پابندی جیسے اُمور کو یقینی بناتی ہے۔امتحان کو کمیٹی کے طے کردہ نصابی خاکہ کے مطابق ہونے کی تصدیق کی جاتی ہے۔ جبکہ اسی کمیٹی سے اسائمنٹ کے موضوعات کی بھی تصدیق کروانا ضروری ہے۔ گویا یہ کمیٹی نصابی تشکیل اور تعلیمی وتحقیقی معیار کی نگرانی کے لئے سرگرم عمل ہے۔کمیٹی کا ایک صدر، ایک سیکرٹری اور پانچ ارکان ہیں جن کا ہر ہفتہ میں ایک اجلاس ضروری ہے۔
بزم ِ ادب اور آڈیٹوریم (سماعت گاہ)
طلبہ میں بہتر تقریری صلاحیتیں پیدا کرنے کی غرض سے جامعہ میں ایک وسیع آڈیٹوریم قائم کیا گیا ہے جس میں آڈیو ویڈیو کی جدید اعلیٰ سہولتیں موجود ہیں۔ آڈیو کی بہترین پرفارمنس کے لئے میوزیکل مکسرز اور ویڈیو کے لئے ہائی ریزولیوشن ملٹی میڈیا پروجیکٹرلگائے گئے ہیں۔ جامعہ کی دیرینہ روایات کے مطابق ہر بدھ کو بعد نماز عشا، آڈیٹوریم میں طلبہ میں تقریری مقابلے ، مباحثے اور ٹالک شوز منعقد کرائے جاتے ہیں۔ حسبِ ضرورت طلبہ کو معیاری ڈاکومینٹریز بھی دکھائی جاتی ہیں۔ ہفتہ وار بزم ادب کا انعقاد بالترتیب مختلف کلاسز کرتی ہیں جس میں ان کی طرف سے کارکردگی پیش کی جاتی ہے۔ ایسے پروگراموں میں طلبہ کو انٹرویوز، مباحثے، ٹالک شوز اور خطاب کے علاوہ نعت وتلاوت کی مشق بھی کرائی جاتی ہے۔بعض اوقات یہاں طلبہ کے تعلیمی مقابلے بھی منعقد ہوتے ہیں، جن میں انہیں کلاسوں کے اعتبار سے یا کسی اور مناسبت سے یکجا کردیا جاتا ہے۔
طلبہ کی یہ بزم ہاے ادب بعض اوقات جامعہ سے باہر لاہور کے گرد ونواح میں بھی دعوتی پروگرام منعقد کرتی ہیں جس میں جامعہ ہذا اور سابقہ فضلاے جامعہ ان کی سرپرستی کرتے ہیں۔جامعہ میں آنے والے نئے مہمانوں کو استقبالیہ اور تعلیم مکمل کرنے والوں کو الوداعیہ دینے کی روایت برسہا برس سے قائم ہے جو بزم اد ب کے تحت ہی منعقد کی جاتی ہے۔
مجلس فضلاے جامعہ
جامعہ ہذا سالہا سال سے تعلیمی میدان میں مصروفِ عمل ہے۔ یہاں سے سندِ فضیلت پانے والے طلبہ کی ایک سوسائٹی2005ء میں قائم کی گئی ہے جس کے تحت ہرسال ایک اجلاس منعقد کیا جاتا ہے۔ اس میں جامعہ کے تمام فضلا کو شریک کرکے دن بھر کی مصروفیات کا شیڈول دیا جاتا ہے جس میں مذاکرے، تبادلہ خیال، ادارے کی کارکردگی کا تعارف اور تجاویز وتبصرہ شامل ہوتا ہے۔ اس سوسائٹی کے اراکین کو جامعہ کا ماہوار مجلہ ’محدث‘ اعزازی ارسال کیا جاتا ہے، نیز ان کے بعد از تکمیل تعلیم مصروفیت وملازمت کے تعین میں رہنمائی اور مدد کی جاتی ہے۔ جامعہ کےتمام فضلا کو مربوط کرنے کے لئے ڈائری کی اشاعت کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ فضلاے جامعہ میں قوی رابطہ اور تبادلہ خیال کے لئے جامعہ کا باضابطہ فورم قائم کردیا گیا ہے، جس میں یہ طلبہ باہمی دلچسپی کے امور پر شریک مجلس ہوتے رہتے ہیں۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top