• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جامعہ لاہور الاسلامیہ کے تمام فضلاء کو ’محدث فورم‘ پر خوش آمدید!

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محدث فورم کی طرف سے میں قابل قدر فضلائے جامعہ کو اس علمی ودعوتی فورم پر خوش آمدید کہتا ہوں:
أهلا وسهلا ومرحبا
اور اُمید کرتا ہوں کہ یہاں آپ علمی افادہ واستفادہ کے ساتھ ساتھ جامعہ کے بارے میں تازہ ترین معاملات اور اخبار وحالات سے آگاہ رہیں گے، اور آپ کو جامعہ لاہور الاسلامیہ اور اس کے ذیلی اداروں کی سرگرمیوں کو جاننے کا موقع ملے گا، جس پر آپ تبصرہ وتاثرات کے علاوہ اپنے تجربات کی روشنی میں قیمتی آراء وتجاویز بھی دے سکیں گے، اور ہماری طرف سے کسی کوتاہی پر شکایت بھی۔ اس طرح آپ جسمانی طور پر جامعہ سے دور رہتے ہوئے بھی نہ صرف ذہنی اور فکری طور پر ہر وقت اپنی مادر علمی کے قریب ہوں گے، بلکہ دامے درمے سخنے اس کی ترقی کیلئے کردار بھی ادا کر سکیں گے۔
میں ’محدث فورم‘ پر موجود یا نئے رکن بننے والے تمام فضلائے جامعہ سے گزارش کروں گا، کہ ’جامعہ لاہور الاسلامیہ‘ کے ذیلی زمرہ ’تبصرہ وتاثّرات‘ میں ’محدث فورم‘ کے متعلّق اپنا اوّلین تبصرہ ضرور پیش کریں۔
جزاکم اللہ خیرا
 
Top