• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جامعہ کے امسال امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے 5 طلبہ کی عمرہ روانگی

شمولیت
مارچ 13، 2011
پیغامات
15
ری ایکشن اسکور
115
پوائنٹ
0
جیسا کہ جامعہ کے متعلقین جانتے ہیں کہ جامعہ ہذا میں ہرسال مختلف شعبوں میں اولین پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو عمرہ کا ٹکٹ دیا جاتا ہے۔ یہ سلسلہ گذشتہ چار برس سے جاری ہے اور اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے متعدد طلبہ حرمین شریفین کی زیارت کرچکے ہیں۔ یہ طلبہ مدینہ منورہ میں جاکر مدینہ یونیورسٹی میں داخلہ کا انٹرویو بھی دیتے رہے ہیں اور اس طرح اکثر ان کو اس عظیم یونیورسٹی میں مزید اعلیٰ تعلیم کے لئے منتخب کرلیا جاتا ہے۔
گذشتہ شعبان 1431ھ یعنی اگست 2010ء میں جن پانچ خوش نصیب طلبہ کو یہ انعام دیا گیا تھا، کئی ماہ کوششوں کے باوجود ان طلبہ کو ویزہ نہ حاصل ہوسکا۔ آخرکار حالیہ مہینہ میں ان کو عمرہ کا ویزہ ملا اور کل بروز بدھ 15 جون 2011ء کو پانچ طلبہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے روانہ ہورہے ہیں جبکہ اس کے بعد وہ مدینہ یونیورسٹی میں اپنے ساتھیوں کی معاونت سے انٹرویوز بھی دیں گے۔ یاد رہے کہ مدینہ یونیورسٹی میں سالانہ امتحان دو روز قبل ختم ہوچکے ہیں اور تمام طلبہ ہفتہ بھر میں وطن عزیز کو واپس آرہے ہیں۔
جامعہ کے امسال یہ اعزاز حاصل کرنے والے پانچ خوش نصیب طلبہ کے نام یہ ہیں:
1) قاری اظہر نذیر (حال طالبعلم ثانیہ کلیہ)
2) قاری انوار الحق (حال طالبعلم رابعہ کلیہ)
3) حافظ مقصود احمد (خریج جامعہ 2010ء)
4) حافظ عبد الرحمن محمدی (حال طالبعلم اولیٰ کلیہ)
5) عنایت علی (حال طالب علم ثانیہ کلیہ)
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
کل بروز بدھ 15 جون 2011ء کو پانچ طلبہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے روانہ ہورہے ہیں جبکہ اس کے بعد وہ مدینہ یونیورسٹی میں اپنے ساتھیوں کی معاونت سے انٹرویوز بھی دیں گے۔
5)
أهلا و سهلا ومرحبا ۔ جزى الله جميع الساهمين في هذا الخير العظيم وأعان الطلاب القادمين وسدد خطاهم لكل خير ۔
عنایت علی (حال طالب علم ثانیہ کلیہ)
هل اسم الطالب (عنايت) كاملا هو هذا الاسم أو كتب خطأ على كل حال ينبغي أن يصحح هذا الاسم ۔۔۔۔ وجزاكم الله خيرا ۔ ( احسان الهي ظهير )
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
ماشاء اللہ یہ سب محترم ڈاکٹر حافظ حسن مدنی صاحب کی شفقت ہے جو طلباء کو مدینہ کی زیارت کا موقع ملتا ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ ڈاکٹر حافظ مدنی صاحب کی تمام نیک دلی خواہشات پوری فرمائے اور ان کی شفقت ہمیشہ طلباء پر رہے ۔اور جو بھائی جا رہے ہیں عمرہ کے لیے ان کو بھی دوسرے بھائیوں کی طرح جو اس سے پہلے عمرہ کے لیے گئے اور آج اسلامیہ یونیورسٹی میں داخلہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں ان میں شامل کرے۔آمین
 
Top