• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جانداروں کا جذبہ قربانی

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام​

کائنات اللہ تعالیٰ کی قدرت کی سب سے بڑی دلیل ہے کیونکہ انسان اس پر غور کر کے اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل کرسکتا ہے ۔اسی لیے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نےجگہ جگہ انسانوں کو کائنات کی مختلف چیزوں اور مظاہر پر غور وفکر کرنے کی دعوت دی ہے کیونکہ مخلوق کودیکھ کر خالق کی جانب خیال ضرورجاتاہے ۔اس کائنات میں بے جان چیزوں کےعلاوہ جانداروں کی بلامبالغہ لاکھوں قسمیں پائی جاتی ہیں ۔ہم ہر وقت مختلف جانداروں کو دیکھتے ہیں ۔ان کی شکلوں ،ان کی ساخت او ران کے حجم اور ان کےرہن سہن کے طریقوں کےفرق کومحسوس کرتے ہیں مگر اس سے آگے کسی چیز پر غور کرنے کے روادار نہیں ہوتے ۔زیر نظر کتاب’’جانداروں کا جذبۂ قربانی‘ عالمی شہرت یافتہ مصنف کتب کثیر ہ ہارون یحیٰ صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے بلا تفریق مذہب تمام انسانوں کی توجہ جانداروں کے رویوں کی جانب مبذول کرانے کی کوشش کی ہے۔پرندوں کےگھونسلوں سے لے کر جانوروں کے ایک دوسرے سے تعاون اور ایک دوسرے کی خاطرجان نثاری کااس انداز سے تذکرہ کیا گیا ہے کہ ہر سطر پر زبان سے بے ساختہ ’’سبحان اللہ‘‘ نکل جاتاہے۔اس کتاب میں چیونٹی جیسےحقیر جاندار کےبارے میں جومعلومات فراہم کی گئی ہیں وہ یقینا ً انسان کو اس کے خالق کے بارے میں سوچنے پر محبور کر دیتی ہیں ۔ یہ کتاب جہاں ایک جانب نظریہ ارتقاء کی سائنسی انداز سے بیخ کنی کرتی ہے وہیں دوسری جانب اللہ پر ایما ن رکھنے والوں کوبھی اس کی مخلوق کے بارے میں بے شمار معلومات بہم پہچاتی ہے جس سے ان کےایمان میں مزید تقویت آئے گی۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو بے ایمانوں کےایمان اورایمانداروں کےایمان کی تقویت کاسبب بنائے (آمین)(م۔ا)
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
عرض مترجم
مقدمہ
جانداروں کے رویہ میں منطقیت
ریشم کے کیڑے کے مرحلہ وار کام
فطری انتخاب کے ذریعے مفید طور طریقوں کے توارث کا وہم
جانداروں میں قربانی کا جذبہ
نسل کو برقرار رکھنے کا جذبہ
ایک خاندان کے لیے جانداروں کی قربانیاں
بچوں کے لیے تمام سہولتوں سے آراستہ گھونسلے
درزی پرندے
جولاہے پرندے
ابابیلوں کے گھونسلے
سینگ والے پرندے کے گھونسلے
جانور اس عمل میں کیسے کامیاب ہو جاتے ہیں
انڈوں اور بچوں کی شدید حفاظت
سمندری گھوڑا بچے دینے والا واحد نر جانور
کمان مچھلی کا کنول سے بنا گھونسلہ
سلحید مچھلی کی جانب سے بچوں کی دیکھ بھال
حشرات کی جانب سے انڈوں کا اہتمام
حشرات بھی اپنے بچوں کی حفاظت کرتے ہیں
حشرات کی جانب سے بچوں کو خوراک کی فراہمی
جانوروں میں باہمی تعاون
خطرات کا ایک ساتھ مقابلہ
جانداروں کی قربانی کا جذبہ
شہد کی مکھیوں کے چھتے میں قربانی کے چند نمونے
خاتمہ
 
Top