• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جب ان کا چمڑا گل جائے گا تو ہم ان کو دوسرا چمڑا بدل دیں گے ۔ تفسیر السراج۔ پارہ:5

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
فَمِنْھُمْ مَّنْ اٰمَنَ بِہٖ وَمِنْھُمْ مَّنْ صَدَّ عَنْہُ۝۰ۭ وَكَفٰى بِجَہَنَّمَ سَعِيْرًا۝۵۵ اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِنَا سَوْفَ نُصْلِيْہِمْ نَارًا۝۰ۭ كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُوْدُھُمْ بَدَّلْنٰھُمْ جُلُوْدًا غَيْرَھَا لِيَذُوْقُوا الْعَذَابَ۝۰ۭ اِنَّ اللہَ كَانَ عَزِيْزًا حَكِيْمًا۝۵۶
پھران میں سے کوئی اس کتاب پر ایمان لایا اورکوئی اس سے ہٹارہا اورجلتا جہنم کافی ہے ۔۱؎ (۵۵) جو ہماری آیتوں سے منکر ہوئے ہیں ان کو ہم آگ میں ڈالیں گے۔ جب ان کا چمڑا گل جائے گا تو ہم ان کو دوسرا چمڑا بدل دیں گے تاکہ عذاب چکھتے رہیں۔ بے شک خدا غالب حکمت والا ہے ۔۲؎(۵۶)
۱؎ اس آیت میں بتایاہے کہ جب حق وصداقت کا آفتاب سطح ارض پرچمکا ہے ۔ بعض لوگوں نے اسے چشم بصیرت سے دیکھا اور محسوس کیا ہے اور بعض اندھوں نے انکار کیا ہے ۔ اس لیے اسلام کے متعلق بھی یہ تقسیم ناگزیر تھی۔ آپ (یعنی حضورﷺ ) ان کے انکار وتمرد پر متعجب نہ ہوں۔

۲؎ مقصد یہ ہے کہ مجرموں کی سزائیں تجدید پذیر ہوتی رہیں گی اورہرگاہ انھیں تکلیف محسوس ہوتی رہے گی۔ قیامت کے دن ہمیں ایک خاص قسم کا جسم عنایت کیا جائے گا جو تشخصات وتعینات کے اعتبار سے بالکل ہمارا یہی جسم ہوگا مگربعض خصوصیات اس میں زائد ہوں گی اور انھیں خصوصیات کے مطابق جن کی تفصیل ہم اس دنیا میں نہیں جان سکتے، وہ اجسام عذاب وثواب کے متحمل ہوں گے۔
سَوْفَ نُصْلِیْھِمْ سے مراد تحقیق وقوع ہے یعنی یہ عذاب ضرور آ کے رہے گا۔ اس کے وقوع و تحقق میں کوئی شک وشبہ نہیں۔
حل لغات

{ سَعِیْرًا} بھڑکتا ہوا{جُلُوْدًا} جمع جلد ۔ کھلڑی۔
 
Top