• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جب کسی جگہ پر کئی مفتی ہوں تو مقلد آدمی کس سے فتوی طلب کرے؟: اصول الفقہ

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,451
پوائنٹ
306
جب کسی جگہ پر کئی مفتی ہوں تو مقلد آدمی کس سے فتوی طلب کرے؟:

جب کسی علاقے میں کئی ایک مجتہد ہوں تو مقلد کی مرضی ہے کہ جس سے چاہے فتوی طلب کرلے، اس پر سب سے زیادہ علم والے کے پاس جانا ضروری نہیں ہے ۔ اور ایک قول یہ ہے کہ افضل سے سوال کرناضروری ہے۔ پہلے قول والوں کی دلیل یہ ہے کہ صحابہ اور تابعین میں سے مفضول ، فاضل کی موجودگی میں ان کے مشہور ہونے کے باوجود فتوی دیتے تھے اور ایسا کئی بار ہوا ہے اور کسی نے بھی اس پر اعتراض نہیں کیا تو گویا کہ فاضل سے فتوی طلب کرنے پر قدرت رکھنے کے باوجود مفضول سے فتوی طلب کرنے کے جواز پر اجماع ہے۔اور دوسرے قول والے اس بات سےدلیل پکڑی ہے کہ جو افضل ہوتا ہے وہ شریعت کی پوشیدہ باتوں کودوسروں کی نسبت زیادہ اچھے طریقے سے جانتا ہے۔

ترجمہ کتاب تسہیل الوصول از محمد رفیق طاہر
 
Top