• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جدہ کی تین تاریخی عمارتوں میں خوفناک آتشزدگی

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
جدہ کی تین تاریخی عمارتوں میں خوفناک آتشزدگی
ریسکیو ٹیموں فوری کارروائی کر کے آگ پر قابو پالیا

ابھا ۔ مریم الجابر
بدھ 16 اگست 2017م

سعودی عرب کے شہر جدہ میں تین تاریخی عمارتوں میں اچانک بھڑکنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گذشتہ روز جدہ میں تین تاریخی عمارتوں کو اچانک آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ تاہم ریسکیو ٹیموں اور فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کر کے عمارتوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔

مکہ مکرمہ میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے بتایا کہ شہری دفاع کو جدہ کے وسط میں تین عمارتوں میں آتش زدگی کی اطلاع ملی تو اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کے لیے 10 ریسکیو ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران احتیاطا اطراف میں مقیم شہریوں کو دوسرے مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ تینوں عمارتوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ادھر جدہ میں محکمہ صحت کے ترجمان عبداللہ الغامدی نے بتایا کہ ایمرجنسی اور کرائسز سیل کے آپریشن کنٹرول روم کو شہرکی تین عمارتوں میں آتش زدگی کی اطلاع ملی جس پر فوری طور پر پانچ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ آتش زدگی کے بعد مقامی اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی تھی۔

جدہ بلدیہ کے میئر انجینیر سامی نوار نے بتایا کہ شہر میں تین تاریخی عمارتوں بیت القمصانی، بیت العشماوی اور بیت عبدالعال میں آتش زدگی کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کا شکار ہونے والی عمارتوں میں لوگ رہ رہے تھے تاہم انہیں بچا لیا گیا ہے۔ سامی نوار کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کے نتیجے میں بیت القمصانی کا ایک حصہ منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔

ح
 
Top