• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جدید فقہی مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
اللہ تعالیٰ نے قرآن وسنت کی شکل میں دینِ اسلام کو قیامت تک کے لیے محفوظ فرماکر معیار ہدایت مقرر کردیا ہے اور قرآن وسنت کے احکام میں اتنی وسعت اور لچک رکھی ہے کہ یہ تاقیامت پیش آنے والے مسائل میں امت ِ مسلمہ کی رہنمائی کرسکیں۔یہی وجہ ہے کہ قرآن وسنت کی روشنی میں پیش آمدہ مسائل کے حل کے لیے اجتہاد کا دروازہ قیامت تک کے لیے کھلا رکھا گیا ہے۔ عصر حاضر میں امت مسلمہ کو بے شمار نئے مسائل کا سامنا ہے ان پیدا ہونے والے نئے مسا ئل کے حل کےلیے قرآن وسنت سے براہِ راست اجتہاد کے حوالے سے اہل علم افراط وتفریط کا شکار ہیں ۔جدید فقہی مسائل کے حوالے سے مختلف اہل علم اوربالخصوص فقہ اکیڈمی انڈیا کی کتب قابل ذکر ہیں ۔زیر نظر کتاب ’’جدید فقہی مسائل ‘‘ ڈاکٹر حافظ مبشر حسین لاہوری﷾ (ریسرچ سکالر ادارہ تحقیقات اسلامی ،اسلام آباد) کی تالیف ہے ۔جس میں انہوں نے جدید فقہی مسائل کے حل کےلیے تمام فقہی مسالک کے فقہی ذخیرے استفادہ کرتے ہوئے اس کتاب میں پانچ ابواب قائم کرکے پندرہ اہم مسائل کوزیر بحث لائے ہیں جبکہ ضمنی طور پر ا ن کے تحت کئی مزید مسائل پر بھی بحث کی گئی ہے ۔ہر اہم میں پہلے اس کی واقعاتی صورت حال کوبیان کرنے کے بعد اس مسئلہ کے ایک ایک جز پر قرآن وسنت کی روشنی میں بحث کرنے کے بعد اس مسئلہ کی مزید توضیح اور تائید کےلیے عرب وعجم کے ممتاز علماء کی آراء وفتاویٰ کو بھی اس میں جمع کردیا گیا ہے ۔ اس کتاب کے فاضل مؤلف کتاب ہذا کے علاوہ بھی کئی علمی واصلاحی کتب کے مؤلف ومترجم ہیں ۔اللہ تعالی ان کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین) (م۔ا)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
باب نمبر 1 توحید و سنت اور شرک و بدعت
باب نمبر 2 سائنس و طب
فصل 1 جدید طریقہ ہائے تولید اور متعلقہ مسائل
پہلا طریقہ مصنوعی تخم ریزی ، یا پچکاری مار طریقہ
دوسرا طریقہ ٹیسٹ ٹیوب یا نلکی بار آوری
تیسرا طریقہ کلوننگ
چوتھا طریقہ مصنوعی رحم مادر اور انسانی پیدائش
فصل 2 مصنوعی طریقہ ہائے تولید اور کلوننگ کے بارے میں علماء کی آراء
فصل 3 انتقال خون اور عطیہ خون کی شرعی حیثیت
فصل 4 مسئلہ انتقال خون اور معروف اہل علم کی آراء و فتاویٰ
فصل 5 اعضاء کی پیوند کاری کی شرعی حیثیت
فصل 6 اعضاء کی پیوند کاری کے بارے میں علماء کی آراء و فتاوی
فصل 7 پوسٹ مارٹم کی شرعی حیثیت
فصل 8 پوسٹ مارٹم کے بارے میں علماء کی آراء و فتاوی
باب 3 معیشت و اقتصاد
فصل 1 ملٹی لیول مارکیٹنگ سکیمیں اور ان کے کاروبار
فصل 2 ملٹی لیول مارکیٹنگ سکیموں کے بارے میں ممتاز علماء کی آراء
فصل 3 جوائنٹ سٹاک کمپنیاں اور ان کے حصص کے کاروبار
فصل 4 حصص کی خرید و فروخت کے بارے میں علماء کے فتاوی
فصل 5 اسلام کا نظام زکوۃ اور چند جدید مسائل
باب 4 تہذیب و تمدن اور معاشرتی مسائل
فصل 1 والدین کے حکم پر بیوی کو طلاق دینے کی شرعی حیثیت
فصل 2 زیر بحث مسئلہ میں علماء کی آراء و فتاوی
فصل 3 زنا کے مرتکب مردو زن کے باہمی نکاح کی شرعی حیثیت
فصل 4 زیر بحث مسئلہ میں علماء کی آراء و فتاوی
باب 5 حکومت و سیاست
 
Top