• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جسے نہ روزہ رکھنے کی طاقت ہو نہ فدیہ دینے کی وہ کیا کرے ؟

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
سوال : ایک شخص بہت بیمار ہے اور وہ روزہ رکھنے کی طاقت نہیں رکھتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ وہ غریب بھی ہے کہ اس کے پاس روزہ کا فدیہ دینے کے لئے رقم بھی نہیں ہے یعنی مساکین کو کھانا کھلانے کے لئے تو ایسی صورت میں کیا اس کا فدیہ معاف ہے ؟
جواب : جو بیماری کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکے اسے شفایابی تک انتظار کرنا چاہئے اور صحت مند ہونے پر اپنے روزوں کی قضا کرنا چاہئے لیکن اگر کوئی مسلسل بیمار ہو اور روزہ رکھنے کی طاقت نہ رکھتا ہو تو اس کے اوپر ہرروزہ کے بدلے ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہے ، یہی حکم اس کے لئے بھی ہےجو ضعیفی (بڑھاپے) کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکتا ہو۔ یہاں ایک دوسرا مسئلہ یہ بھی ہے کہ بیمار شخص اتنا غریب ہے کہ وہ کفارہ کی ادائیگی کی طاقت نہیں رکھتا اس صورت میں اس سے کفارہ معاف ہے ۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے : لا يكلف الله نفساً إلا وسعها[البقرة: 286]
ترجمہ:اللہ تعالی کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ مکلف نہیں کرتا ۔
اور اللہ کا فرمان ہے:فاتقوا الله ما استطعتم[التغابن: 16]
ترجمہ: جس قدر طاقت ہے اس قدر اللہ سے ڈرو۔
اور اللہ کا فرمان ہے :يريد الله بكم اليسر ولا يريد بكم العسر[البقرة: 185]
ترجمہ: اللہ کا ارادہ تمارے ساتھ آسانی کا ہے سختی کا نہیں۔

واللہ اعلم
کتبہ
مقبول احمدسلفی
 
Top