• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جس نے بھی یہ حدیث سنی پھر بھی رفع الیدین کیا تو وہ شریر گھوڑا ہے

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
جس نےبھی یہ حدیث سنی پھر بھی رفع الیدین کیا تو وہ شریر گھوڑا ہے

فرمانِ باری تعالیٰ جل شانہٗ ہے

وَمَنْ يُشَاقِقِ الرَّسُولَ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ الْهُدَى وَيَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيلِ الْمُؤْمِنِينَ نُوَلِّهِ مَا تَوَلَّى وَنُصْلِهِ جَهَنَّمَ وَسَاءَتْ مَصِيرًا
اور جو رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی مخالفت کرے اس کے بعد کہ سیدھا راستہ واضح ہوچکا اور مؤمنین کی راہ سے ہٹ کر چلے تو اسے ادھر ہی بھٹکنے دیں گے اور اسے جہنم میں جھونک دیں گے اور وہ بُری جگہ ہے۔

صحيح مسلم : كِتَاب الصَّلَاةِ میں ہے

جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَا لِي أَرَاكُمْ رَافِعِي أَيْدِيكُمْ كَأَنَّهَا أَذْنَابُ خَيْلٍ شُمْسٍ اسْكُنُوا فِي الصَّلَاةِ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ الحدیث
جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور فرمایا کہ یہ کیا ہے کہ میں تمہیں شریر گھوڑوں کی طرح رفع الیدین کرتے دیکھ رہا ہوں نماز میں سکون سے رہو ـــــــــ الحدیث۔


سنن أبي داود میں روایت اس طرح ہے؛
دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّاسُ رَافِعُوا أَيْدِيهِمْ قَالَ زُهَيْرٌ أُرَاهُ قَالَ فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ مَا لِي أَرَاكُمْ رَافِعِي أَيْدِيكُمْ كَأَنَّهَا أَذْنَابُ خَيْلٍ شُمْسٍ أُسْكُنُوا فِي الصَّلَاةِ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (مسجد میں) آئے اور لوگ نماز پڑھ رہے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا ہے کہ میں تمہیں شریر گھوڑوں کی طرح رفع الیدین کرتے دیکھ رہا ہوں نماز میں سکون سے رہو۔
نماز میں بغیر ذکر کے حرکت نہ صرف شریر گھوڑوں کی دموں جیسی ہے بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ناراضگی کا سبب بھی ہے اس سے بچو۔
 
Last edited:

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
جس نےبھی یہ حدیث سنی پھر بھی رفع الیدین کیا تو وہ شریر گھوڑا ہے
محترم بھٹی صاحب!

آپ رفع الیدین کی حدیث کو کیوں بھول جاتے ھیں؟؟؟
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْوَاسِطِيُّ، قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، أَنَّهُ رَأَى مَالِكَ بْنَ الْحُوَيْرِثِ إِ
ذَا صَلَّى كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ رَفَعَ يَدَيْهِ، وَحَدَّثَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَنَعَ هَكَذَا‏.‏
ترجمہ: ہم سے اسحاق بن شاہین واسطی نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے خالد بن عبداللہ طحان نے بیان کیا خالد حذاء سے ، انہوں نے ابوقلابہ سے کہ انہوں نے مالک بن حویرث صحابی کو دیکھا کہ جب وہ نماز شروع کرتے تو تکبیر تحریمہ کے ساتھ رفع یدین کرتے ، پھر جب رکوع میں جاتے اس وقت بھی رفع یدین کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تب بھی کرتے اور انھوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح کیا کرتے تھے ۔
صحیح بخاری: 737
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
نماز میں بغیر ذکر کے حرکت نہ صرف شریر گھوڑوں کی دموں جیسی ہے بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ناراضگی کا سبب بھی ہے اس سے بچو
وَمَنْ يُشَاقِقِ الرَّسُولَ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ الْهُدَى وَيَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيلِ الْمُؤْمِنِينَ نُوَلِّهِ مَا تَوَلَّى وَنُصْلِهِ جَهَنَّمَوَسَاءَتْ مَصِيرًا
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
آپ رفع الیدین کی حدیث کو کیوں بھول جاتے ھیں؟؟؟
محترم! بھولا نہیں بلکہ اچھی طرح معلوم ہے۔ آپ کو مذکورہ حدیث یاد دلانا مقصود ہے جس نے نماز میں بغیر ذکر کی جانے والی تمام رفع الیدین کو منسوخ کردیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم ارشادِ باری تعالیٰ جل شانہٗ کے فرمان ”وَأَقِمِ الصَّلَاةَ لِذِكْرِي“ کے سبب دیا۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
جس نےبھی یہ حدیث سنی پھر بھی رفع الیدین کیا تو وہ شریر گھوڑا ہے
یہ کونسی فقہ ھے جناب؟
جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے رفع الیدین کو اس طرح کے الفاظ سے تعبیر کر رھی ھے؟؟؟؟
گویا کہ رفع الیدین کرنا آپ کے بقول آپ کی الفاظ کے مثل ھے؟؟؟؟
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
محترم! بھولا نہیں بلکہ اچھی طرح معلوم ہے۔ آپ کو مذکورہ حدیث یاد دلانا مقصود ہے جس نے نماز میں بغیر ذکر کی جانے والی تمام رفع الیدین کو منسوخ کردیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم ارشادِ باری تعالیٰ جل شانہٗ کے فرمان ”وَأَقِمِ الصَّلَاةَ لِذِكْرِي“ کے سبب دیا۔
پھر میں کہوں گا کہ یہ حنفیہ کا کونسا قاعدہ ھے ناسخ ومنسوخ کا؟؟؟؟
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
یہ کونسی فقہ ھے جناب؟
جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے رفع الیدین کو اس طرح کے الفاظ سے تعبیر کر رھی ھے؟؟؟؟
گویا کہ رفع الیدین کرنا آپ کے بقول آپ کی الفاظ کے مثل ھے؟؟؟؟
محترم! صحیح مسلم فقہ کی نہیں بلکہ حدیث کی کتاب ہےاور اس میں”کتاب الصلاۃ“ میں یہ حدیث مذکور ہے۔

پھر میں کہوں گا کہ یہ حنفیہ کا کونسا قاعدہ ھے ناسخ ومنسوخ کا؟؟؟؟
محترم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان صحیح مسلم سے ذکر کیا ہے کسی فقہ کی کتاب سے نہیں۔ رسول اسللہ سلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اسْكُنُوا فِي الصَّلَاةِ“۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
محترم! صحیح مسلم فقہ کی نہیں بلکہ حدیث کی کتاب ہےاور اس میں”کتاب الصلاۃ“ میں یہ حدیث مذکور ہے۔
جناب ھوش سے کام لیں.
میں نے آپ کے ان الفاظ کا اقتباس لیا تھا:
جس نےبھی یہ حدیث سنی پھر بھی رفع الیدین کیا تو وہ شریر گھوڑا ہے
حدیث کا نہیں. رھی بات حدیث کی تو اسمیں کونسے رفع الیدین کا تذکرہ ھے اسکو سمجھیں. اپنی من مانی تشریح نہ کریں.
یہ کونسی فقہ ھے جناب؟
جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے رفع الیدین کو اس طرح کے الفاظ سے تعبیر کر رھی ھے؟؟؟؟
گویا کہ رفع الیدین کرنا آپ کے بقول آپ کی الفاظ کے مثل ھے؟؟؟؟
وضاحت کا منتظر....
محترم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان صحیح مسلم سے ذکر کیا ہے کسی فقہ کی کتاب سے نہیں۔ رسول اسللہ سلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اسْكُنُوا فِي الصَّلَاةِ“۔
رفع الیدین سکون کے منافی نہیں ھے. خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ھے.
دلیل میں مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ والی حدیث پیش کر چکا ھوں. اور مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کی حدیث کیوں پیش کی ھے آپ خود غور کر لیں

 

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
جابر ؓ بن سمرہ والی روایت میں رکوع سے پہلے اور بعد والے رفع یدین کی صراحت نہیں ہے بلکہ بہت سے دلائل سے صاف ثابت ہے کہ یہ روایت رکوع سے پہلے اور بعد والے رفع یدین سے کوئی تعلق نہیں رکھتی ، بعض دلائل درج ذیل ہیں:

۱: حدیث میں خود صراحت ہے کہ یہ رفع یدین تشہد میں سلام کے وقت والا تھا جیسا کہ اب بھی شیعہ حضرات کرتے ہیں ۔ دیکھئے (صحیح مسلم ح ۴۳۱/۱۲۱،۱۲۰)

یعنی یہ حدیث شیعوں کی رد میں ہے ، جسے عام دیوبندی و بریلوی اور بعض معتصب حنفی حضرات، اہل حدیث کے خلاف پیش کرنے لگے ہیں۔ شیعوں پر رد والی حدیث کو اہل حدیث کے خلاف فٹ کرنا انتہائی مذموم حرکت ہے ۔

۲: مسند احمد میں اسی روایت میں آیا ہے کہ “وھم قعود” اور وہ بیٹھے ہوئے تھے۔ (۹۳/۵ مختصر)

۳: اس پر اجماع ہے کہ یہ روایت تشہد کے بارے میں ہے۔ (جزء رفع یدین :۳۷ ، التلخیص الحبیر ۲۲۱/۱ ح ۳۲۸) اور یہ بات عندالفریقین مسلم ہے کہ اجماع حجت ہے ۔

۴: محدثین کرام مثلاً امام نسائی ، امام ابوداؤد وغیرھما نے اس پر سلام کے باب باندھے ہیں۔

۵: کسی محدث نے یہ روایت ترکِ رفع یدین کے باب میں ذکر نہیں کی۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
/محترم @عبدالرحمن بھٹی صاحب
اس سلسلے میں آپ اس تھریڈ کا مطالعہ فرمائیں:

http://forum.mohaddis.com/threads/%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%B5%D8%AD%DB%8C%D8%AD-%D9%85%D8%B3%D9%84%D9%85-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%B3%D9%86%D9%88%D9%86-%D8%B1%D9%81%D8%B9-%D8%A7%D9%84%DB%8C%D8%AF%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%AA%D8%B1%DA%A9-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%D9%84%DB%8C%D9%84-%DB%81%DB%92%D8%9F.630


اور براہ کرم ایسا عنوان لگانے سے باز رھیں کہ کبھی کبھار انسان تعصب اور بغض وعناد میں اتنا بڑھ جاتا ھے کہ وہ سمجھ نہیں پاتا کہ وہ کیا کہ رھا ھے اور کس کے بارے میں کہ رھا ھے.
 
Last edited:
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top