• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جس پر ترا کرم ہے وہی باکمال ہے (حمد)

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
جس پر ترا کرم ہے وہی باکمال ہے
گرہو نہ تیرا فیض تو جینا محال ہے
مالک ہے تو ہی توہی غفور و رحیم ہے
یا رب تیرے ہی ہاتھ میں عروج و زوال ہے
رازق ہے تو ہی سارے زمانے کا ائے اللہ
جومانتا نہیں ہے وہ تنگ حال ہے
جو تیری بندگی سے گریزاں ہے ائے اللہ
ڈوبا ہے درد میں وہی غم سے نڈھال
سورج میں مہتاب میں پھولوں میں ائے اللہ
تیری تجلیوں سے ہی حسن و جمال ہے
راہی کو مغفرت کی امیدیں تجھی سے ہیں
یارب تیرے حضور میں ادنی سوال ہے
----------
نظیر راہی
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بہت بہت شکریہ جناب۔ اللہ تعالی آپ کو خوش و خرم رکھے۔ اتنی اچھی حمد کا آپ نے انتخاب کیا۔ بہت عمدہ خیال ہے۔
ایک چھوٹی سی گذارش ہے کہ
سورج میں مہتاب میں پھولوں میں ائے اللہ
تیری تجلیوں سے ہی حسن و جمال ہے
دوبارہ سے دیکھ لیجیے۔ خصوصا الفاظ ‘‘تیری تجلیوں’’

بارک اللہ لکم فی الدنیا و الآخرۃ
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
بہت بہت شکریہ جناب۔ اللہ تعالی آپ کو خوش و خرم رکھے۔ اتنی اچھی حمد کا آپ نے انتخاب کیا۔ بہت عمدہ خیال ہے۔
ایک چھوٹی سی گذارش ہے کہ
دوبارہ سے دیکھ لیجیے۔ خصوصا الفاظ ‘‘تیری تجلیوں’’

بارک اللہ لکم فی الدنیا و الآخرۃ
پسند کرنے کا شکریہ آصف بھائی
آصف بھائی دوبارہ سے دیکھ لیجیے۔ خصوصا الفاظ ''تیری تجلیوں'' اس کے اندر اگر کوئی غلطی ہے تو وضاحت کردیں
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
فَلَمَّا تَجَلّٰى رَبُّہٗ لِلْجَبَلِ جَعَلَہٗ دَكًّا وَّخَرَّ مُوْسٰي صَعِقًا۰ (سورۃ الاعراف:۱۴۳)
اور احادیث سے بھی یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ رب ذوالجلال کی تجلی کوئی سہہ نہیں سکتا۔ لہٰذا اگر میں اپنی بات سمجھا سکا ہوں تو الحمد للہ۔
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
اگر ان الفاظ میں مجھ سے نادانستہ طور پر کوئی غلطی ہوئی ہے تو میں اپنے غفور الرحیم رب کے حضور توبہ کرتا ہوں استغفراللہ اور آپ سے بھی درخواست ہے کہ میرے حق میں دعا کریں اللہ پاک مجھے معاف فرمائے۔آمین
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اگر ان الفاظ میں مجھ سے نادانستہ طور پر کوئی غلطی ہوئی ہے تو میں اپنے غفور الرحیم رب کے حضور توبہ کرتا ہوں استغفراللہ اور آپ سے بھی درخواست ہے کہ میرے حق میں دعا کریں اللہ پاک مجھے معاف فرمائے۔آمین
اللہ تعالی آپ کو بھی معاف فرما دے اور مجھ گنہگار کو بھی معاف فرما دے اور ہمارے سب بھائیوں کو بھی معاف فرما دے۔ اور قیامت کے دن ہم سے مواخذہ نہ فرمائے آمین یارب العالمین
 
Top