• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جس کی نمازیں مُردہ ہو گئی ہوں اور وہ زندہ کرنا چاہتا ہو

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
ل من ماتت صلاته ويريد أن يحييها :

جس کی نمازیں مُردہ ہو گئی ہوں اور وہ زندہ کرنا چاہتا ہو
-----------------------------------------

1/ قم بتغير السور القصيره التي تقرأها دائما .

وہ چھوٹی سورتیں جو آپ ہمیشہ پڑھتے ہیں اُن کو چھوڑ کر بدل بدل کر سورتیں پڑھیں

. 2 / استشعر بأن كل هذا الكون حطام أمام سجدة خاشعه للعظيم .

یہ بات ذہن میں رہے کہ یہ ساری دنیا اللہ مالک الملک کے سامنے دل سے کیے گئے ایک سجدہ کے سامنے ہیچ ہے


. 3 / وأنت تخر ساجدا تذكر انك أقرب ماتكون لرب العالمين ، أطل سجودك ، و بث له رجاويك

سجدہ کی حالت میں آپ سب سے زیادہ رب العالمین کے قریب ہیں سجدہ لمبا کیجیئے اور خوب دعائیں کیجیئے

.4 / تذكر عند سرحانك في الصلاة وتفكيرك في الدنيا بأن ربك يعلم السر والنجوى ! و بأن الآخرة خير وابقى !

جب نماز میں دھیان کسی اور طرف جائے اور دنیا کی سوچ آئے یاد رکھیے
آپ کا رب خفیہ باتوں اور سرگوشی کو جاننے والا ہے اور آخرت بہتر اور باقی رہنے والی ہے !

5 / استشعر قدمك ، بصرك ، سمعك ، صحتك ، غناك وقف له بكل ذل وأشكره .

یہ محسوس کریں کہ آپ کے قدم ، بصارت ،سماعت ،صحت، تونگری سب اُسکے سامنے عاجزی کے ساتھ کھڑے ہیں اور اُس کےشکر گزار ہیں

. 6 /تلذذ في صلاتك حتى تصبح لك راحه كما قال الرسول عليه الصلاة والسلام : ” أرحنا بہا يا بلال ” ! راحه يتوقف بها كل هذا الكون وضجيجه وهمومه
.
نماز میں لذت محسوس کریں حتٰی کہ یہ آپ کے لیے راحت کا سامان بن جائے
جس طرح رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدنا بلال رضی اللہ تعالٰی عنہ سے فرمایا کرتے تھے :
''بلال نماز کے ذریعے راحت کا سامان پیدا کرو ''
ایسی راحت جو دنیا کی مصیبتوں اور غموں سے بے نیاز کردے

. 7 / أقبل على الصلاه كالطفل الذي يهرع لأحضان من يحب.. أقبل وأسجد واجعل رحمة المولى تحتضنك فهو أرحم عليك من التي ولدتك !

نماز کی طرف ایسے دوڑ (اشتیاق سے) کر آئیں جس طرح بچہ اُس کی طرف دوڑ کر آتا ہے جو اُس سے پیار کرتا ہے اور آکر گلے ملتا ہے آئیں اور سجدہ کریں رب کی رحمت آپ کو گلے لگائے گی
وہ آپ پر اُس ہستی سے زیادہ رحم کرنے والا ہے جس نے آپ کو جنم دیا ہے


8 / قبل لقاء العزيز تعطر ، ترتب ، استحضر قلبك .. وقل : ” ربي لاتجعل في قلبي سواك “؛

مالک سے ملاقات سے پہلے خشبو لگا کے تیار ہو کر دل کو حاضر کیجیے
اور زبان حال سے کہیے :'' اے میرے رب میرے دل میں تیرے سوا کوئی نہیں''


9 / تذكر ان المولى أخبرنا بأن الصلاة كبيرة إلا على الخاشعين .. فلنكن منهم ♥

یاد رہے مالک نے بتا دیا ہے کہ نماز بہت بڑا بوجھ ہے سوائے متقین کے سو اُن میں شامل ہو جائیں♥


اللهم إجعلنا من الخاشعين في صلاتنا المؤدين لكل أركانها علي الوجه الذي يرضيك عنا........ اللهم آمين

اے اللہ ہمیں خشوع اور خضوع کے ساتھ نمازیں ادا کرنے والا،
اور اپنی رضا کے لیے اچھے طریقے سے اُس کے ارکان ادا کرنے والا بنا ………اللھم آمین
 
Top