• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جس گھر میں کتا ہو اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
جس گھر میں کتا ہو اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے

------------------------------------------------------------

(1) حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ﷺنے فرمایا

(لا تدخل الملائكة بيتا فيه كلب ولا صورة )

"(رحمت كے )فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویر ہو "

(صحیح بخاری وصحیح مسلم )

(2) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک دفعہ جبرئیل علیہ السلام نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک متعین وقت میں آنے کا وعدہ کیا , وقت گزرگیا لیکن جبرئیل علیہ السلام نہ آئے ,اس وقت رسول ﷺ کے ہاتہ میں ایک لکڑی تھی, آپ نے اسے اپنے ہاتھ سے پھینک دیا اور فرمایا :"کہ اللہ تعالى وعدہ خلافی نہیں کرتا نہ اس کے قاصد وعدہ خلافی کرتے ہیں, پھر آپ نے ادہر ادہر دیکھا تو ایک پلا ( یعنی کتے کا بچّہ) آپ کی چارپائی کے نیچے دکھائی دیا , آپ نے فرمایا اے عاشہ! یہ پِلاّ اس جگہ کب آیا ؟ انہوں نے کہا اللہ کی قسم !مجھے علم نہیں ,آپ نے حکم دیا وہ باہر نکالا گیا , پھر جب جبرئیل آئے تو رسول ﷺنے فرمایا آپ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا اور میں آپ کے انتظارمیں بیٹھا رہا لیکن آپ نہیں آئے ,تو جبرئیل نے کہا یہ کتا جو آپ کے گھر میں تھا اسنے مجھے روک رکھا تھا, جس گھر میں کتا اور تصویر ہو ہم وہاں داخل نہیں ہوتے "

(صحیح بخاری ومسلم )

(3) اس حکم سے صرف شکاری, یا حفاظتی کتے مستثنى ہیں بشرطیکہ کتا, کا لا نہ ہو, اس لئے کہ نبی کریمﷺنے فرمایا (الکلب الأسود شیطان ) " سیاہ کتا شیطان ہے "

(4) اورسیاہ کتے کو قتل کرنے کا حکم دیتے ہوئے آپ نے فرمایا ( علیکم بالاسود البہیم ذی النقطتین فإنہ شیطان )

" تم دو نقطوں والے کالے سیاہ کتے کو مارو کیونکہ وہ شیطان ہے "

(صحیح مسلم)

(5) ایک دوسری روایت جو حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے , ان کا بیان ہے کہ میں نے رسول ﷺکو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ (من اقتنى کلبا إلا کلب صید أوماشیۃ ,فإنہ ینقص من أجرہ کل یوم قیراطان )
"جو شخص مویشی یا شکاری کتے کے علاوہ کوئی اور کتا پالے تواس کے ثواب میں سے روزانہ دوقیراط گھٹتے جائیں گے "

(بخاری ومسلم )
 
Top