• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جعلی اسنا د پر لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کالجز میں دا خلوں کا انکشاف۔۔۔

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
جعلی اسنا د پر لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کالجز میں دا خلوں کا انکشاف۔۔۔
روزنامہ خبریں، 12 اکتوبر 2015

لاہور (خصوصی رپورٹ) ڈائریکٹوریٹ جنرل نرسنگ ہیلتھ پنجاب میں لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کی جعلی اسناد کی ڈمی تصدیق کر کے انہیں نجی وسرکاری کالجز میں داخلے دینے کا انکشاف ہوا ہے ۔

کرپٹ افراد کی جانب سے میٹرک کی جعلی اسناد خود سکین کر کے خواتین سے داخلے کیلئے پیسے وصول کئے جاتے ہیں اور ساتھ ہی میٹرک کی سند تیار کرنے کے علیحدہ سے پیسے وصول کئے جا رہے ہیں۔ ایسی خواتین سے پیسے لیکر انکے جعلی داخلے کئے جاتے ہیں جن کے میٹرک اور انٹر میں نمبرز میرٹ سے کم ہوتے ہیں اور ان سے بھاری رقم وصول کرکے یہ غیر قانونی عمل کیا جاتا ہے۔

فیصل آباد کے ایک میڈیکل سٹاف کے ڈپلومے کروانے والے رجسٹرڈ کالج کے کلرک (ج) نے جعلی اسناد خود تیار کر کے اسکی غیرقانونی تصدیق کے فعل میں ڈائریکٹوریٹ نرسنگ کے کلریکل سٹاف کو شامل کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایسی 11 ہیلتھ وزیٹرز کی غیر قانونی داخلوں کیلئے اسناد اسوقت ڈائریکٹوریٹ میں موجود ہیں جہاں پر ان کی ڈمی تصدیق کیلئے بھاری رقم وصول کی جا چکی ہے ۔

فیصل آباد کے اس نجی کالج کے کلرک (ج) اور ڈائریکٹوریٹ نرسنگ کے کلرک سے رابطہ کیا مگر دونوں نے غیر قانونی فعل سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز نے دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس طرح کا غیرقانونی فعل جاری ہے تو تحقیقات کر کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

 
Top