• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جعلی پیروں فقیروں کے رد میں ایک خاتون کی بہترین نصیحت

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
سمجھدار عورت لگتی ہے ۔ اللہ اسے شرعی پردہ کی توفیق عطا فرمائے ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ہمارے ملک میں جہالت کا خاتمہ کب ہو گا؟؟؟؟؟

جعلی پیر نے ایک اور معصوم بچی کو چھریاں مار مار کہ جان سے مار دیا ۔


اللہ تعالی ھمارے سب مسلمان بھائیوں کو صحیح عقیدہ اختیار کرنے کی توفیق عطاء فرمائے اور ھم سب کو تمام پیروں اور آملوں سے محفوظ فرمائے جو ھمارے مسلمان بھائیوں کو گمراھی اور بےدینی کی طرف دھکیل رھے ھیں ۔

آمین یارب العالمین ۔۔۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
پاکستان کے ضلع قصور میں ایک خبیث بابے کو سر عام والوں نے بے نقاب کردیا ہے :
اس کی ویڈیوز تین چارہ ماہ سے سوشل میڈیا میں چل رہی تھیں ، جن میں شرم و حیا نام کی کوئی چیز نہیں تھی ۔
جہالت کی انتہاء دیکھیں :
1۔ بابا جی کہتے میں قرآن نہیں پڑھا ہوا ۔ ( 32 سے 33 منٹ تک سنیں )
2۔ بابا جی کو کہا کلمہ سنادیں ، کلمہ نہ سنا سکے ۔
3۔ صاف ننگی گالیاں نکالی گئیں اور کہا کہ ’ انہیں میں ہمارے لیے فیض ہے ‘ ۔
4۔ عورتوں کے ساتھ بالکل واضح فحش حرکات کی جاتی ہیں ۔
 
Last edited:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
یہ پروگرام گذشتہ روز شام کے وقت ( اے آر وائی ) پر شاید دوبارہ بھی دکھایا گیا ، دیکھ کر نہایت افسوس ہوا ،
الطاف حسین حالی امت کی اسی حالت کے متعلق لکھ گئے ہیں :

پستی کا کوئی حد سے گزرنا دیکھے
اسلام کا گر کر نہ ابھرنا دیکھے

مانے نہ کبھی کہ مد ہے ہر جزر کے بعد
دریا کا ہمارے جو اترنا دیکھے
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
یہ پروگرام گذشتہ روز شام کے اے آر وائی پر شاید دوبارہ بھی دکھایا گیا
یہ پہلی دفعہ ہی چلا ہے ۔
اس کی ویڈیوز تین چارہ ماہ سے سوشل میڈیا میں چل رہی تھیں ، جن میں شرم و حیا نام کی کوئی چیز نہیں تھی ۔
اس سے مراد بابے کی اور لوگوں کی طرف سے بنائی گئی ویڈیوز ہیں ۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
اس منحوس بابے اور اس کے چیلوں نے جس رنگ کی چادریں اوڑھی ہوئی ہیں یہ ہندو سادھوؤں کا مخصوص رنگ ہے ، جو کسی انڈین چینل پر دیکھا سکتا ہے ،
اگر مسلمانوں میں ذرا سا بھی شعور ہو تو صرف لباس کا رنگ اور ظاہری حلیہ بھی گمراہی کا ریڈ سگنل ہے ؛
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اقرار بھائی آپ کی عظمت اور آپ کی بہادری کو سلام ہے جو کام حکمرانوں اور سرکاری اداروں کے کرنے کا تھا اس میں آپ سب سے آگے ہیں اللّٰہ آپ کو مزید ہمت عطا فرمائے اور تمام پاکستانیوں کو اللّٰہ علم اور عمل کی دولت سے بحرمند فرمائے آمین۔۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
جعلی پیر


آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پاکستان میں جعلی پیر کی اصطلاح ایسے اشخاص کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو غیبی طاقتوں یا کرشمہ سازی کے دعوی دار ہوتے ہیں، جس کا تعلق وہ کسی طرح دین اسلام سے جوڑتے ہیں۔ توہم پرست اور جاہل لوگوں کی کثیر تعداد ان کو اسلام کا ولی سمجھتے ہوئے ان کی مرید ہو جاتی ہے۔ جعلی پیر کے کچھ غنڈے اور کارندے کرشمہ سازی اور شعبدی بازی میں مدد دے کر لوگوں کو مرغوب کرتے ہیں۔ یہ لوگ اپنا تعلق پرانے صوفیوں سے جوڑتے ہیں اور عوام ان کو پہنچا ہوا سمجھتی اور کہتی ہے۔ جعلی پیر تعویز گنڈے کا کاروبار کرتے ہیں، لوگوں کو بتاتے ہیں کہ ان پر جنات کا سایہ ہے اور وہ جنات کو بھگانے کا علم جانتے ہوئے ان کا جنات سے چھٹکارا دلوا سکتے ہیں۔ ان سب کاموں کے یہ لوگوں سے پیشے وصول کرتے ہیں۔ بعض پیر جنات کو اپنے قبضہ میں بتاتے ہیں اور سائلوں کا ان کی مدد سے کوئی بھی کام کروا لینے کا دعوی کرتے ہیں۔

[1] جاہل عوام کے ذہن میں قرآن میں حضرت سلیمان اور جنات کے تذکرے کو ان پیروں کے قصوں سے جوڑ کر ان کی پیروی میں لگ جاتی ہے۔

[2]بعض جھوٹے پیر مذہبی اور سیاسی رہنما کا روپ دھارتے ہیں۔ یہ تعویز گنڈے (یا جنات کو بھگانے) کا کام نہیں کرتے مگر قدرے پڑھے لکھے عوام کو مذہب کے نام پر بیوقوف بنا کر اپنا مرید بنا لیتے ہیں جس سے ان کی سیاسی اور کاروباری حیثیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ پیر بھی اکثر شعبدہ بازی کا استعمال کرتے ہیں۔[2]

[3] عرب دنیا میں ایسے رہنماوں کے لیے "fake sheikh" کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
اصل میں پیر جیسا بھی ہو ،وہ اپنے مریدوں کے بگاڑ کا سبب ضرور بنتا ہے ،
جعلی ،اصلی کا فرق نہیں ، جیسے تمباکو چاہے کہیں کا بھی ہو صحت کیلئے نقصان دہ ہے ، خواہ وہ مردان کا ہو ، یا چارسدہ کا آخر سرطان کا باعث بنے گا،
پیر کو اصلی کہہ لیں ۔۔یا۔۔ جعلی ۔۔ وہ دین و دنیا کیلئے خرابی اور بگاڑ کی بنیاد بنتا ہے ،
اور یاد رکھیں :
’’ پیر ‘‘ نام کی پوسٹ سرے سے ہے ہی نہیں ، دنیاپرستوں نے یہ پوسٹ زبردستی ’’ کری ایٹ ‘‘ کی ہے
اس موضوع اور مقصد کیلئے اصل مقام ’’ دین کے عالم ‘‘ کا ہے ، مفتی کا ہے ، اور استاذ کا ہے
جو اللہ کی راہ دکھلاتا ، سکھلاتا ہے ،
 
Last edited:
Top