• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جلدی کی الرجی کا گھریلو علاج.

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
جلدکی الرجی اور اس سے ہونے والی خارش کوختم کرنے کے گھریلو علاج۔۔۔۔۔۔۔
ہر طرح کی جلد کو صاف صفائی اور حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے لیکن حساس جلدکو زیادہ توجہ اور نگہداشت کی ضرورت پڑتی ہے۔عام طور پر زیادہ تر الرجی کا سامنا حساس جلد والی خواتین کو کرنا پڑتا ہے جب آپ مضر اثرات والی پروڈکٹس کا استعما ل کرتی ہیں توآپ کا چہرہ سرخی ،خارش اور سوجن کی صورت میں الرجی کے اثرات ظاہر کرتا ہے۔ الرجی آب و ہوا ،جسم میں کیمیائی تبدیلیوں یا پھر کسی خراب چیز کے چھونے یا کھانے سے ہو سکتی ہے۔جلد پر خارش پیدا کرنے والا کیڑا Scabiesکہلاتا ہے۔ اورجب وہ حملہ کرتا ہے تو جسم کے اندر گھس کر چھپ جاتا ہے۔ اور خارش کا باعث بنتا ہے اور اگر بروقت اس کا علاج نہ کیا جائے تویہ جلدکے اندر انڈے دینا شروع کر دیتا ہے جو سفید اور کالے رنگ کے دانوں کی شکل میں جلد پر ابھر آتے ہیں۔
خارش ایک ایسی مصیبت ہے جس کے سامنے مزاحمت بہت مشکل کام ہے اور کوئی چیز یا دوائی ماسوائے کھجانے کے اس سے فوری نجات دلا کر سکون فراہم نہیں کر سکتی۔ لیکن یہ آرام دیرپا نہیں ہوتا بلکہ خارش بڑھنے کے باعث زیادہ کھجانے سے مزید جلدی مسائل پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔ درحقیقت کھجلی جسم کا دفاعی میکنیزم ہے، جو الرجی کے خلاف مرحم کا کردار ادا کرتا ہے لیکن کھجلی کو اگر عادت بنالی جائے تو بہت سارے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔آئیے آپ کو خارش سے نجات کے لئے کچھ گھریلو ٹوٹکے بتاتی ہوں۔
ناریل کا تیل:
خشک جلدیا کسی کیڑے کے کاٹنے کی صورت میں اکثر جلدپر الرجی ہو جاتی ہے اور خارش کاباعث بنتی ہے۔ اس قسم کی الرجی اور خارش کو ختم کرنے کا بہترین حل ناریل کا تیل ہے۔ ناریل کے تیل سے متاثرہ جگہ پر مالش کرنے سے خارش ختم ہو جائے گی۔ ماہرین کے مطابق خارش کی کوئی بھی وجہ ہو ناریل کا تیل اس سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ خارش کی صورت میں متاثرہ جگہ یا پھر پورے جسم پر ناریل کے تیل کی ہلکے ہاتھوں سے مالش کریں اور دس پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں تا کہ تیل جسم کے مساموں میں اچھی طرح رچ بس جائے۔ایسا کرنے سے خارش سے یوں نجات ملتی ہے جیسے وہ کبھی ہوئی ہی نہیں تھی۔
پٹرولیم جیلی:
اگر آپ کی جلد نہایت حساس نوعیت کی ہے اورکسی کیمیکل پروڈکٹ کے استعمال کی وجہ سے آپ کو الرجی کا سامنا ہے تو اس کا بہترین علاج پٹرولیم جیلی میں مضمر ہے۔ پٹرولیم جیلی کسی مضر صحت کیمیکل سے نہیں بنائی جاتی بلکہ مکمل طور پر قدرتی ہے، جو بڑی آسانی سے جلد پر اپنے مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ پٹرولیم جیلی کے استعمال سے آپ نہ صرف خارش سے محفوظ رہیں گی بلکہ اس سے آپ کی جلد چمکدار اور خوبصورت بھی ہو جائے گی۔
لیموں:
وٹامن سی اور بلیچ کی خصوصیات سے بھرپور لیموں خارش زدہ جلد کا بہترین علاج ہے۔ لیموں کا رس نکال لیں اور خارش زدہ حصے پر لگائیں۔لیموں میں موجود سٹرک ایسڈ، کیلشیم، پوٹاشیم، فولاد، فاسفورس اور وٹامنزاے اور بی جلدی حساسیت کوکم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔اوراس سے حساس جلد پرکسی بھی طرح سے ہونے والے مضر اثرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔ اورالرجی اور خارش سے نجات مل جاتی ہے۔
میٹھا سوڈا:
میٹھا سوڈا : تین چائے کے چمچ
تازہ پانی : ایک چائے کا چمچ
ترکیب اور طریقہ استعمال:
خارش کی وجہ سے متاثرہ حصے کا علاج کرنے کے لئے ایک کپ میں تین حصے میٹھا سوڈا اور ایک حصہ پانی ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کرلیں، پھر اس پیسٹ کو متاثرہ حصہ پر لگانے سے آپ کو فوری نتائج موصول ہوں گے اورروزانہ ایک دو دفعہ کے استعمال سے آپ کی پریشانی کی وجہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔
 
Top