• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جمعہ کے دن صدقہ کرنے کا اجر

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم شیخ اسحاق سلفی حفظک اللہ
ان روایات کی صحت درکار ہے!
حدثنا معاويه عن الاعمش عن مجاهد عن عبدالله بن ضمره عن كعب قال:
الصدقة تضاعف يوم الجمعه

والصدقة فيه أعظم من الصدقة في سائر الأيام

یا جمعہ کے دن صدقہ کرنے کی فضیلت میں کوئی صحیح حدیث؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم شیخ اسحاق سلفی حفظک اللہ
ان روایات کی صحت درکار ہے!
حدثنا معاويه عن الاعمش عن مجاهد عن عبدالله بن ضمره عن كعب قال:
الصدقة تضاعف يوم الجمعه

والصدقة فيه أعظم من الصدقة في سائر الأيام

یا جمعہ کے دن صدقہ کرنے کی فضیلت میں کوئی صحیح حدیث؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ؛

امام ابوبکربن ابی شیبہؒ (المتوفى: 235هـ) نے روایت کیا ہے کہ :
حدثنا أبو معاوية، عن الأعمش، عن مجاهد، عن عبد الله بن ضمرة، عن كعب، قال: «الصدقة تضاعف يوم الجمعة»
ترجمہ :
جناب کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن صدقہ (کا اجر و ثواب ) کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے ۔
(مصنف ابن ابی شیبہ ،کتاب الجمعۃ )

اور امام عبدالرزاق الصنعاني (المتوفى: 211هـ) جناب کعب کی یہ روایت کچھ تفصیل سے کرتے ہیں جس سے ہم صرف مطلوبہ جملہ نقل کریں گے:
عن الثوري، عن منصور، عن مجاهد، عن ابن عباس قال:
فقال كعب:«والصدقة فيه أعظم من سائر الأيام»

** ترجمہ :
سیدناعبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ: حضرت کعب نے کہا: جمعہ کے دن میں صدقہ کرنا دیگر تمام ایام کی بنسبت زیادہ عظمت رکھتا ہے۔"​
(مصنف عبد الرازق ،کتاب الجمعۃ ،باب عظم یوم الجمعۃ (ت اعظمی )
اور ملک شام کے دو مشہور محدث شعيب الأرناؤوط - عبد القادر الأرناؤوط کہتے ہیں :رجالہ ثقات وإسناده صحيح (دیکھئے حاشیۃ زادالمعاد )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Last edited:

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
جزاکم اللہ خیرا کثیرا
شیخ محترم! کیا جمعہ کے دن صدقے کی فضیلت میں کوئی مرفوع حدیث بھی موجود ہے؟ یا بالا روایات حکما مرفوع ہیں؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
جزاکم اللہ خیرا کثیرا
شیخ محترم! کیا جمعہ کے دن صدقے کی فضیلت میں کوئی مرفوع حدیث بھی موجود ہے؟ یا بالا روایات حکما مرفوع ہیں؟
جمعہ کے دن صدقہ کی خاص فضیلت میں لفظاً مرفوع تو کوئی حدیث مروی نہیں ؛
اورسیدنا کعب ؒ کی گذشتہ روایت حکماً مرفوع بن سکتی ہے ،
واللہ اعلم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Last edited:
Top