• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنات سے مت ڈرئیے۔۔۔۔۔۔۔!!!

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
آپ نے مسیج کیا اس کے لئے شکریہ، لیکن مجھے اب یہ سب پریشانیاں نہیں ہے، الحمد للہ.

الله نے مجھے اس شرک سے باہر نکالا الحمد للہ، ابھی بھی چاہوں تو اچھے جنات سے بات ہو سکتی ہے، لیکن میں اب نہیں چاہتا کہ میرے بیوی بچے اس کا شکار بنے، کیونکہ ان سے بیر ہو جانے پر وہ سب سے پہلے بچوں کو ہلاک کر دیتے ہیں، الله ہمیں ایسی طاقتوں سے بچائے آمین
آمین یا رب العالمین۔ اللہ تعالی آپ کو استقامت عطا فرمائے آمین
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
کیا واقعی ہی یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نامِ نامی لکھا ہوا ہے؟!

کچھ اور تو نہیں لکھا ہوا؟
جی بھائی ایسا ہی ہے، میں نے تین اور امیج بھی پوسٹ کیےتھے، اور یہ ٹکڑا اب بھی میرے پاس موجود ہے، اب اس کا سیدھا سا جواب یہ ہے کہ جب تک میں نے بتایا نہیں تھا سبھی اس امیج میں "محمد" پڑھ رہے تھے، لیکن میرے بتاتے ہی جانچ پڑتال ہونے لگی ،،، ابتسامہ
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
ویسے میرا کبھی سامنا نہیں ہوا ، بہت سی جگہوں پر جانا ہوا کہ جہاں‌لوگ کہتے تھے کہ یہاں کچھ فلاں فلاں ہے مگر کبھی اتفاق نہیں‌ہوا ، اللہ تعالی ہمارا ایمان اتنا مضبوط کر دے کہ ہمیں ایسی چیزیں اثر ہی نہ کر سکیں ، اللہ تعالی کے کلام میں بہت طاقت ہے کوئی بھی چیز آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتی یہی ایمان ہم سب کا ہونا چاہیے
 

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
اب اس کا سیدھا سا جواب یہ ہے کہ جب تک میں نے بتایا نہیں تھا سبھی اس امیج میں "محمد" پڑھ رہے تھے، لیکن میرے بتاتے ہی جانچ پڑتال ہونے لگی ،،، ابتسامہ
آپ کی بات اس شعر میں ہی ہے
جب تک بکے نہ تھے کوئی جانتا نہ تھا
تونے خرید کر انمول بنا دیا
 

پراسرار

مبتدی
شمولیت
جون 30، 2013
پیغامات
5
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
3
بہت اچھی سٹوری تھی
اس پر مہیش بھٹ کی اگلی فلم بن سکتی ہے
ابتسامہ
ویسے ایک بار کا تجربہ میرا خود کا ہے، لیکن میں شیئر نہیں کرونگا۔۔۔۔ تو ڈریئے مت!
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
ساجد بھائی عامر بھائی سے کہیں وہ آپ کو دیکھا دیں گے۔
نہیں بھائی ایسا نہ کہیں، ابھی جب ان دھاگوں پر میں پچھلے ہفتے بہت جواب دے رہا تھا تب ہی مجھے کچھ رات میں الگ سا محسوس ہو رہا تھا، ایک بار تو جنات کا خواب آیا اور دوسری بار میں ڈر کر بیٹھ گیا. دراصل انہیں ہماری ہر حرکت کا پتا رہتا ہے،
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
بہت اچھی سٹوری تھی
اس پر مہیش بھٹ کی اگلی فلم بن سکتی ہے
ابتسامہ
ویسے ایک بار کا تجربہ میرا خود کا ہے، لیکن میں شیئر نہیں کرونگا۔۔۔۔ تو ڈریئے مت!
آپ بھی اپنا تجربہ بتا دیں، تاکہ کچھ سبق حاصل ہو سکے یا کچھ کام کی بات ہاتھ آ سکے.
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
نہیں بھائی ایسا نہ کہیں، ابھی جب ان دھاگوں پر میں پچھلے ہفتے بہت جواب دے رہا تھا تب ہی مجھے کچھ رات میں الگ سا محسوس ہو رہا تھا، ایک بار تو جنات کا خواب آیا اور دوسری بار میں ڈر کر بیٹھ گیا. دراصل انہیں ہماری ہر حرکت کا پتا رہتا ہے،
ہائی لائٹ کردہ بات درست معلوم نہیں ہوتی۔
آپ کے کیس میں میری تو رائے یہ ہے کہ یہ آپ کا اپنا نفس ہے جو آپ کو ڈرا رہا ہے۔ اور لاشعور کی کارستانیاں ہیں۔
پچھلی صدی کے اواخر کی بات ہے کہ میں میٹرک کے امتحانات کے بعد گاؤں گیا ہوا تھا۔ ہم سب کزن رات کو سونے سے قبل کھیتوں میں رفع حاجت کے لئے جاتے تھے۔
ایک رات یہی جنوں بھوتوں کا قصہ شروع ہوا تو گویا گاؤں کے ہر فرد نے جن دیکھ رکھے تھے یا محسوس کر رکھے تھے۔ بہت کہانیاں سنیں۔
اور جب رات کو کوئی دس کے قریب ہم باہر نکلے تو ہر درخت جن محسوس ہوتا تھا اور ہر ہلتی شے کے پیچھے کوئی بھوت پریت دکھتا تھا۔

میں سمجھتا ہوں کہ ایسا نہیں ہے کہ جنات ہوتے نہیں ہیں یا ستاتے نہیں ہیں۔ لیکن بہت دفعہ انسان کا اپنا لاشعور اسے وہ چیزیں دکھاتا ہے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ اور یہ لاشعور اتنا طاقتور ہوتا ہے کہ مثلاً جب ہپناٹسٹ کسی شخص کو مصنوعی نیند سلا کر اسے سجیشن دیتے ہوئے یہ کہتے ہیں کہ تمہارے پاؤں گرم ہو رہے ہیں اور نیچے انگارے رکھے ہیں۔ حالانکہ حقیقت میں کچھ بھی نہیں ہوتا اور وہ شخص مزے سے بیڈ پر سویا ہوتا ہے۔ لیکن ہپناٹسٹ کی بار بار کی سجیشن سے پاؤں پر چھالے تک پڑ جاتے ہیں۔ کیونکہ لاشعور میں یہ یقین بیٹھ جاتا ہے کہ پاؤں کے نیچے واقعی کوئی انگارہ رکھا ہے۔

لاشعور کا یہی یقین جب کسی ڈاکٹر کے ساتھ نتھی ہو جاتا ہے۔ تو وہ ڈاکٹر عام وٹامن کی میٹھی گولیاں بھی دے دے تو بخار اتر جاتا ہے اور اس کے ثبوت کے لئے کئی تجربات کئے جا چکے ہیں۔ انسانی دماغ کی طاقت ہمارے اندازے سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ ایک طاقتور مقناطیس کی طرح کام کرتا ہے۔ جس چیز کے بارے ہم زیادہ سوچتے ہیں یا زیادہ محسوس کرتے ہیں زیادہ اثر لیتے ہیں، وہ چیز خودبخود ہماری زندگیوں میں حقیقت بن کر آنا شروع ہو جاتی ہے۔ آپ ہر وقت یہ سوچتے رہیں یا محسوس کرنے کی کوشش کریں کہ آپ بیمار ہیں تو چند دن میں واقعی بیمار ہو جائیں گے۔ کسی سے محبت ہو جانا بھی اسی مقناطیسی کشش کی علامت ہے۔ آپ اس کے بارے میں ہر وقت سوچتے ہیں، ہر وقت اسے محسوس کرتے ہیں، حتیٰ کہ وہ آپ کو اپنی زندگی کا لازمی جزو محسوس ہونے لگ جاتا ہے۔

عامر بھائی، آپ کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر کوئی رائے دینا تو ممکن نہیں ہے۔ کیونکہ میرے ساتھ کبھی ایسا کوئی معاملہ نہیں ہوا، الحمدللہ۔ لیکن جب انسان کا عقیدہ اور یقین جنات کے ساتھ اس قدر منسلک ہو تو لاشعور کی شرارتوں اور حقیقی واقعات میں فرق کرنا بہرحال ناممکن ہو جاتا ہے۔ واللہ اعلم!
 
Top