• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنات سے مت ڈرئیے۔۔۔۔۔۔۔!!!

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
بھائی پانچ چیزوں کا علم صرف الله کو ہے حدیث تو آپ نے سنی ہی ہوگی،
ماں کے پیٹ میں کیا ہے؟
کل کیا ہوگا؟
بارش کب ہوگی؟
قیمت کب آئےگی؟ وغیرہ
اسی لئے جنت نے مجھے بارش کی خبر ڈی تھی تب سے ہی میں ان سے دور رہتا ہوں،
إِنَّ اللَّـهَ عِندَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْ‌حَامِ ۖ وَمَا تَدْرِ‌ي نَفْسٌ مَّاذَا تَكْسِبُ غَدًا ۖ وَمَا تَدْرِ‌ي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْ‌ضٍ تَمُوتُ ۚ إِنَّ اللَّـهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ‌ ﴿٣٤﴾۔۔۔سورۃ لقمان
بے شک اللہ تعالیٰ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے وہی بارش نازل فرماتا ہے اور ماں کے پیٹ میں جو ہے اسے جانتا ہے۔ کوئی (بھی) نہیں جانتا کہ کل کیا (کچھ) کرے گا؟ نہ کسی کو یہ معلوم ہے کہ کس زمین میں مرے گا۔؟ (یاد رکھو) اللہ تعالیٰ ہی پورے علم والا اور صحیح خبروں والا ہے۔
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033

جزاک الله خیر کلیم بھائی
 
مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
اوپر اپنے پاس لے گئے، اس کے بعد مجھے تین دن تک بخار رہا، اس کے بعد میرا سامنا اس شیطان عورت سے بار بار پڑتا رہا، اور اتنی بار سامنا ہوا کہ میں اس سے ڈرنا ہی بھول گیا تھا،
ایک بار کی بات ہے کہ میں سو رہا تھا اور وہ عورت آئ اور میرے بغل میں سونے لگی، میں ڈر گیا کیونکہ اس پر سے عجیب سی بدبو آ رہی تھی، میں نے ہمت کر کے پوچھ ہی لیا کیا چاہتی ہو اس نے کہا مجھے تم پسند ہو اسی لئے میں تمھارے پاس آتی ہوں، میں تو اور ڈر گیا کہ یار لڑکیوں کی جگہ اب چڑیل بھی پیچھے پڑنے لگی، ابتسامہ ، میں نے کہا چلی جا جہاں سے آئ ہے اس نے کھا نہیں جاؤ گی تجھے لے کر ہی جاؤ گی! یہ سنتے ہی میرا دماغ خراب ہو گیا میں سمجھ گیا کہ اب یہ میرے ساتھ کیا کرے گی، میں نے ایک جھٹکے اپنے ہاتھوں کی کہنی سے اس کی ناک پر زور سے مارنا شروع کر دیا، اور رکا ہی نہیں، ایسا کرتے ہی وہ چلا کر بھاگ گئی اور کہنے لگی کل تجھے بتاتی ہوں کہ میں کیا چیز ہوں
جنات کا ذکر تو بہرحال قرآن وحدیث صحیحہ میں موجود ہیں ، اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ لیکن جتنی کہانیاں میں نے سنی ہیں ، اس پر مجھے یہ شک ہوتا ہے کہ کہیں یہ چڑیل (المعروف) اس شخص کی کوئی ہمسایہ لڑکی نہ ہو جو اس کو تنگ کرتی ہو یا مجبور کرتی ہو اپنی جال میں پھنسانے کے لیے ۔
رہی بات لائیٹ آف کرنے وغیرہ کی ،
تو یہ بھی ممکن ہے کہ اس متاثرہ شخص کا وہم ہو یا ایک قسم کی بیماری ہو ۔
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

یہ بات قریب چھ سال پہلے کی ہے جب میں کالیج میں پڑھتا تھا، جب میں بہت بگڑا ہوا بریلوی تھا، مزاروں پر جاتا تھا اور ان روحانی طاقتوں کا بہت احترام کرتا تھا،

اسی بیچ مجھے ایک عامل ملیں جن کا دعوی تھا کہ وہ مجھے ان قبروں میں پڑے بزرگوں سے گفتگو کرا سکتے ہیں، میں تو ویسے ہی ان بزرگوں کا احترام کرتا تھا،

پھر میں نے ان سے ہاں کر دی، اور انہوں نے مجھے اگلی شام اپنے گھر میں بلایا، ان کا طریقہ یہ تھا کہ وہ اپنے پاس سے ایک تعویز نکالتے تھے جو صرف کاغز کی ہوتی تھی، اور اس میں کچھ لکھا ہوتا تھا اور وہ عامل اس تعویز کو میرے دائیں ہاتھ میں رکھ کر مٹھی بند کروا دیتا تھا، اور کہتا تھا آنکھیں بند کرو. آنکھیں بند کرنے کے بعد وہ مجھے کہتا تھا کہ مجھے کچھ دکھائی دے رہا ہے؟ میں کہتا تھا نہیں دکھائی دے رہا ہے، اس طرح مجھے قریب ٩ دن تک کچھ بھی دکھائی نہیں دیا، لیکن اس عامل کا کہنا تھا کہ تجھے ہی دکھے گا اور تو ہی میرے کام آسان کرے گا، مجھے سمجھ نہیں آیا کہ میں اس کا کیا کام آسان کروں گا،

بحرحال دسویں دن مجھے کچھ دھندھلا سا دکھائی دینے لگا،
آپکی طلب کیا تھی، جنات کو حاصل کرنا یا کچھ اور؟ ابتدا میں اس کا ذکر کوئی نہیں۔ میری طرف سے بےفکر رہیں کوئی ناشائستہ گفتگو نہیں ہو گی۔

والسلام
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
جنات کا ذکر تو بہرحال قرآن وحدیث صحیحہ میں موجود ہیں ، اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ لیکن جتنی کہانیاں میں نے سنی ہیں ، اس پر مجھے یہ شک ہوتا ہے کہ کہیں یہ چڑیل (المعروف) اس شخص کی کوئی ہمسایہ لڑکی نہ ہو جو اس کو تنگ کرتی ہو یا مجبور کرتی ہو اپنی جال میں پھنسانے کے لیے ۔
رہی بات لائیٹ آف کرنے وغیرہ کی ،
تو یہ بھی ممکن ہے کہ اس متاثرہ شخص کا وہم ہو یا ایک قسم کی بیماری ہو ۔
ہائی لائٹ کیے ہوئے لفظوں کا مطلب ذرا تفصیل سے بتا دیجئے
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم

آپکی طلب کیا تھی، جنات کو حاصل کرنا یا کچھ اور؟ ابتدا میں اس کا ذکر کوئی نہیں۔ میری طرف سے بےفکر رہیں کوئی ناشائستہ گفتگو نہیں ہو گی۔

والسلام
وعلیکم السلام

بھائی میرا ارادہ صرف اپنا علاج کرانا تھا، مجھے تو یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ میں جس روحانی طاقت سے مدد لے رہا ہوں وہ اصل میں جنات ہے.
جنات کو حاصل کرنا میری طلب نہیں تھی،
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

جنات پر علم سفلی ہوتا ھے، روحانی میں صرف دعا ہوتی ھے۔

والسلام
 
مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
ہائی لائٹ کیے ہوئے لفظوں کا مطلب ذرا تفصیل سے بتا دیجئے
ہمارا آبائی علاقہ " تیراہ خیبرایجنسی " ہے وہاں پر کئ سال پہلے ایک قصہ مشہور ہوگیا تھا کہ رات کو ایک بلا " چڑیل " نکلتی ہے ۔ کبھی کسی کا بھیڑ کبھی بکرا ہڑپ کرجاتی ۔ الغرض بعد میں پتہ چلا کہ چند چور چکوں نے یہ بات اس لیے مشہور کی تھی کہ انھیں رات کو اپنی واردات کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے ۔ اور وہ خود ہی وہ بھیڑ بکریاں چوراتے ۔
اس طرح کا ایک اور واقعہ ہے کہ ایک لڑکی کسی لڑکے سے محبت کرنے لگتی ہے ۔ اور وہ رات کو اپنے بال بکھیرکے چڑیل جیسا حلیہ بنا کر باہر نکلتی تھی اور اس لڑکے کے گھر تک جاتی ، اکثر لوگ ڈر کے مارے باہر نہیں جاتے کہ کہیں چڑیل پیچھے نہ پڑ جائے ۔ اور وہ جائے وقوعہ پر پہنچنے میں کامیاب ہوجاتی ۔

ہوسکتا ہے کہ آپ کا واقعہ اس سے مختلف ہو لیکن ایسے کئ قصے میں نے سنے ہیں ۔ جو کہ اکثر کوئی نہ کوئی بیماری ہوتی ہے ۔
ابھی حال ہی میں میری ایک بھانجی کے سسرال میں ایک عورت پر جنات کے سایہ کا شبہ ہے ۔ بلکہ انھیں تو یقین ہے ۔
میری بھانجی نے مجھے کہا کہ وہ کوئی دوسری زبان بولتی ہے حالانکہ نہ تو اس عورت نے کہیں پر سکول پڑھا ہے اور نہ ہی کوئی مدرسہ ۔
کبھی کبھار مرد کی طرح بولتی ہے ۔ اس کا تو میں نے جواب دیا کہ یہ تو بعض انسان میں کچھ کمالات ہوسکتے ہیں ، کوئی نئ بات نہیں ہے ۔
کبھی کہتی کہ گھر میں بہت زیادہ کام جمع ہوجاتا جو کہ میرے لیے بہت ہی مشکل ہوتا ہے ، لیکن وہ عورت بہت تیزی کے ساتھ وہ کام کرجاتی ہے جس سے میں حیرت میں پڑجاتی ہوں ۔
 
Top