• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنت میں عورتوں کی کم تعداد ہوگی؟

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
جنت میں رہنے والوں میں سب سے کم تعداد عورتوں کی ہے۔ “ (صحیح مسلم۔2738)
آج کل ف ب پر یہ حدیث گردش کررہی ہے۔ لیکن اس نمبر پر تو مسلم میں یہ حدیث نہیں بلکہ کوئی اور حدیث موجود ہے۔
اس حدیث کی تصدیق اور سند درکار ہے۔ ایک سوال بھی ہے کہ اگر یہ حدیث صحیح ہے کہ جنت میں عورتیں کم اور مرد زیادہ ہوں گے تو پھر سب جنتی مردوں کو جنتی عورتیں بطور زوج دستیاب نہیں ہوں گی اور انہیں صرف حور ہی ملیں گی؟؟؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
جنت میں رہنے والوں میں سب سے کم تعداد عورتوں کی ہے۔ “ (صحیح مسلم۔2738)
آج کل ف ب پر یہ حدیث گردش کررہی ہے۔ لیکن اس نمبر پر تو مسلم میں یہ حدیث نہیں بلکہ کوئی اور حدیث موجود ہے۔
اس حدیث کی تصدیق اور سند درکار ہے۔
اس نمبر پر صحیح مسلم میں حدیث ہے۔
یہ دیکھیں:
صحيح مسلم: كِتَابُ الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ وَالتَّوْبَةِ وَالِاسْتِغْفَارِ (بَابُ أَكْثَرُ أَهْلِ الْجَنَّةِ الْفُقَرَاءُ وَأَكْثَرُ أَهْلِ النَّارِ النِّسَاءُ وَبَيَانِ الْفِتْنَةِ بِالنِّسَاءِ)
2738. حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ قَالَ كَانَ لِمُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ امْرَأَتَانِ فَجَاءَ مِنْ عِنْدِ إِحْدَاهُمَا فَقَالَتْ الْأُخْرَى جِئْتَ مِنْ عِنْدِ فُلَانَةَ فَقَالَ جِئْتُ مِنْ عِنْدِ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ فَحَدَّثَنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ أَقَلَّ سَاكِنِي الْجَنَّةِ النِّسَاءُ

صحیح مسلم:
کتاب: ذکر الٰہی،دعا،توبہ اور استغفار
(باب: اہل جنت میں اکثریت فقراء کی اور اہل دوزخ میں اکثریت عورتوں کی ہو گی اور عورتوں کے ذریعے آزمائش ہوتی ہے۔)

مترجم:
2738. معاذ نے کہا: ہمیں شعبہ نے ابوتیاح سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مطرف بن عبداللہ کی دو بیویاں تھیں، وہ ایک بیوی کے پاس سے آئے تو دوسری نے کہا: تم فلاں عورت (دوسری بیوی کا نام لیا) کے پاس سے آئے ہو؟ انہوں نے کہا: میں حضرت عمران بن حصین ؓ کے پاس سے (بھی ہو کر) آیا ہوں اور انہوں نے ہمیں یہ حدیث بیان کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جنت میں رہنے والوں میں سب سے کم تعداد عورتوں کی ہے۔"

( حدیث پراجیکٹ)
ایک سوال بھی ہے کہ اگر یہ حدیث صحیح ہے کہ جنت میں عورتیں کم اور مرد زیادہ ہوں گے تو پھر سب جنتی مردوں کو جنتی عورتیں بطور زوج دستیاب نہیں ہوں گی اور انہیں صرف حور ہی ملیں گی؟؟؟
جو عورت جہنمی ہے، (اللہ سب کو اس سے محفوظ رکھے) اور اس کا خاوند جنتی ہے، ظاہر ہے اللہ تعالی اسے حور عین سے خوش کردیں گے۔ اسی طرح جو عورتیں جنتی اور ان کے خاوند جہنمی، اللہ تعالی اپنے رحمت و فضل سے انہیں بھی خوش کریں گے، گو جنت میں کوئی چیز ناممکن نہ ہوگی، بندہ جو چاہے گا، ہوگا، اور اللہ تعالی کے لیے یہ کچھ مشکل نہیں۔
 
Top