• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنت ودوزخ کی حقیقت

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَبَشِّرِ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَھُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِىْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ۝۰ۭ كُلَّمَا رُزِقُوْا مِنْہَا مِنْ ثَمَرَۃٍ رِّزْقًا۝۰ۙ قَالُوْا ھٰذَا الَّذِىْ رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ۝۰ۙ وَاُتُوْا بِہٖ مُتَشَابِہًا۝۰ۭ وَلَھُمْ فِيْہَآ اَزْوَاجٌ مُّطَہَّرَۃٌ۝۰ۤۙ وَّھُمْ فِيْہَا خٰلِدُوْنَ۝۲۵
خوش خبری دے ان کو جو ایمان لائے اور نیک کام کیے یہ کہ ان کے واسطے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔ جب (وہاں کا) کوئی پھل کھانے کو دیاجائے گا توکہیں گے یہ تو وہی پھل ہے جو ہم کو پہلے ملا تھا اور ان کے پاس ایک طرح کے (پھل) لائے جائیں گیاور وہاں ان کے لیے ستھری عورتیں ہوں گی اور ہمیشہ وہاں رہیں گے۱؎۔(۲۵)
جنت۱؎ ودوزخ کی حقیقت
جس طرح دنیا میں دوجماعتیں ہیں۔ ایک ماننے اور عمل کرنے والی۔ دوسری انکار کرنے والی اور فسق وفجور میں مبتلا رہنے والی۔ اسی طرح اللہ کی رضا اور غضب کے دومقام ہیں۔ دوزخ یا جہنم نام ہے اس کے مقام غضب وجلال کا اور جنت کہتے ہیں اس کی رضا ومحبت کے مظہر اتم کوچونکہ انسان روح ومادہ سے مرکب حقیقت کا نام ہے اور اس میں دونوں کے الگ الگ مقتضیات ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ سزا اور جزا میں دونوں چیزوں کا خیال رکھا جائے۔ نہ صرف مادہ متاثر ہو اور نہ صرف روح منفعل۔ قرآن حکیم نے اس نکتے کو بڑی وضاحت سے بیان فرمایا ہے ۔ وہ کہتا ہے ۔ جہنم میں تمہارے جسم کو بھی ایذا دی جائے گی اور تمہاری روح کو بھی۔ اسی طرح جنت میں صرف روحانی کو ائف نہ ہوں گے بلکہ جسمانی لذائذ بھی ہوں گے مگر پاکیزگی اور نزاکت کے ساتھ۔ وہ تمام چیزیں جو ہمارے لیے باعث سرور وعیش ہیں، وہاںملیں گی مگر اس طورپر کہ ہم نہ پہچان سکیں۔ حدیث میں آتا ہے کہ جنت میں وہ کچھ ملے گا جسے ان آنکھوں نے کبھی نہیں دیکھا اور جن کے متعلق ان کانوں نے کچھ نہیں سنا اور اب تک وہ انسان کے دل میں بھی نہیں کھٹکا۔ مَالا عَیْنٌ رأت ولا اذن سمعت ولا خطر علٰی قلب بشر۔

حل لغات
{جنّٰتٌ}جمع جنۃ۔باغ۔ محفوظ باغ۔ {خٰلِدُوْنَ} جمع خَالد۔ ہمیشہ رہنے والا۔ مادہ خُلُوْد بمعنی دوام۔
 
Top