• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنت کا بیان اور یہ کن لوگوں کے لیے ہے ! (پہلا حصہ)

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
ایمان لانے والے اور نیک اعمال کرنے والے جنتی ہیں
وَبَشِّرِ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَہُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الۡاَنْہٰرُ ؕ کُلَّمَا رُزِقُوۡا مِنْہَا مِنۡ ثَمَرَۃٍ رِّزْقًا ۙ قَالُوۡا ہٰذَا الَّذِیۡ رُزِقْنَا مِنۡ قَبْلُ ۙ وَاُتُوۡابِہٖ مُتَشٰبِہًا ؕ وَلَہُمْ فِیۡہَاۤ اَزْوٰجٌ مُّطَہَّرَۃٌ ٭ۙ وَّہُمْ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ﴿۲۵﴾
اور خوشخبری دے انہیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے کہ ان کے لئے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں رواں جب انہیں ان باغوں سے کوئی پھل کھانے کو دیا جائے گاصورت دیکھ کر کہیں گے یہ تو وہی رزق ہے جو ہمیں پہلے ملا تھا اور وہ (صورت میں) ملتا جلتا انہیں دیا گیا اور ان کے لئے ان باغوں میں ستھری بیبیاں ہیں اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے ۔
البقرۃ آیت نمبر 25​
وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اُولٰٓئِکَ اَصْحٰبُ الْجَنَّۃِ ۚ ہُمْ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ٪﴿۸۲﴾
اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے وہ جنت والے ہیں انہیں ہمیشہ اس میں رہنا ۔
البقرۃ آیت نمبر 82​
وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَنُدْخِلُہُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الۡاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ؕ لَہُمْ فِیۡہَاۤ اَزْوٰجٌ مُّطَہَّرَۃٌ ۫ وَّنُدْخِلُہُمْ ظِلًّا ظَلِیۡلًا ﴿۵۷﴾
اورجو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کئے عنقریب ہم انہیں باغوں میں لے جائیں گے جن کے نیچے نہریں رواں ان میں ہمیشہ رہیں گے ان کے لئےوہاں ستھری بیبیاں ہیں اور ہم انہیں وہاں داخل کریں گے جہاں سایہ ہی سایہ ہوگا ۔
النساء آیت نمبر 57​
وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَنُدْخِلُہُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الۡاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ؕ وَعْدَ اللہِ حَقًّا ؕ وَمَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللہِ قِیۡلًا ﴿۱۲۲﴾ لَیۡسَ بِاَمَانِیِّکُمْ وَلَاۤ اَمَانِیِّ اَہۡلِ الْکِتٰبِ ؕ مَنۡ یَّعْمَلْ سُوۡٓءًا یُّجْزَ بِہٖ ۙ وَلَا یَجِدْ لَہٗ مِنۡ دُوۡنِ اللہِ وَلِیًّا وَّلَا نَصِیۡرًا ﴿۱۲۳﴾ وَمَنۡ یَّعْمَلْ مِنَ الصّٰلِحٰتِ مِنۡ ذَکَرٍ اَوْ اُنۡثٰی وَہُوَ مُؤْمِنٌ فَاُولٰٓئِکَ یَدْخُلُوۡنَ الْجَنَّۃَ وَلَا یُظْلَمُوۡنَ نَقِیۡرًا ﴿۱۲۴﴾
اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے کچھ دیر جاتی ہے کہ ہم انہیں باغوں میں لے جائیں گے جن کے نیچے نہریں بہیں ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں اللّٰہ کا سچا وعدہ اور اللّٰہ سے زیادہ کس کی بات سچی کام نہ کچھ تمہارے خیالوں پر ہے اور نہ کتاب والوں کی ہوس پر جو برائی کرے گا اس کا بدلہ پائے گا اور اللّٰہ کے سوا نہ کوئی اپنا حمایتی پائے گا نہ مدد گار اور جو کچھ بھلے کام کرے گا مرد ہو یا عورت اور ہو مسلمان تو وہ جنت میں داخل کئے جائیں گے اور انہیں تلِ بھر نقصان نہ دیا جائے گا۔
النساء آیت نمبر 124-122​
وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَا نُکَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَہَاۤ ۫ اُولٰٓئِکَ اَصْحٰبُ الْجَنَّۃِ ۚ ہُمْ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۴۲﴾ وَ نَزَعْنَا مَا فِیۡ صُدُوۡرِہِمۡ مِّنْ غِلٍّ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہِمُ الۡاَنْہٰرُۚ وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیۡ ہَدٰىنَا لِہٰذَا ۟ وَمَاکُنَّا لِنَہۡتَدِیَ لَوْلَاۤ اَنْ ہَدٰىنَا اللہُ ۚ لَقَدْ جَآءَتْ رُسُلُ رَبِّنَا بِالْحَقِّ ؕ وَنُوۡدُوۡۤااَنْ تِلْکُمُ الْجَنَّۃُ اُوۡرِثْتُمُوۡہَا بِمَا کُنۡتُمْ تَعْمَلُوۡنَ ﴿۴۳﴾
اور وہ جو ایمان لائے اور طاقت بھر اچھے کام کئے ہم کسی پر طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں رکھتے وہ جنّت والے ہیں انہیں اس میں ہمیشہ رہنا اور ہم نے ان کے سینوں میں سے کینے کھینچ لئے ان کے نیچے نہریں بہیں گی اور کہیں گے سب خوبیاں اللّٰہ کو جس نے ہمیں اس کی راہ دکھائی اور ہم راہ نہ پاتے اگر اللّٰہ ہمیں راہ نہ دکھاتا بے شک ہمارے رب کے رسول حق لائے اور ندا ہوئی کہ یہ جنت تمہیں میراث ملی صِلہ تمہارے اعمال کا۔
الاعراف آیت نمبر 43-42​
اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ یَہۡدِیۡہِمْ رَبُّہُمْ بِاِیۡمٰنِہِمْ ۚ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہِمُ الۡاَنْہٰرُ فِیۡ جَنّٰتِ النَّعِیۡمِ ﴿۹﴾
بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کا رب ان کے ایمان کے سبب انھیں راہ دے گا ان کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی نعمت کے باغوں میں۔
یونس آیت نمبر 9​
وَ اُدْخِلَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الۡاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا بِاِذْنِ رَبِّہِمْ ؕ تَحِیَّتُہُمْ فِیۡہَا سَلٰمٌ ﴿۲۳﴾
اور وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے وہ باغوں میں داخل کئے جائیں گے جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں اپنے رب کے حکم سے اس میں ان کے ملتے وقت کا اکرام سلام ہے ۔
ابراہیم آیت نمبر 23​
اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اِنَّا لَا نُضِیۡعُ اَجْرَ مَنْ اَحْسَنَ عَمَلًا ﴿ۚ۳۰﴾ اُولٰٓئِکَ لَہُمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہِمُ الْاَنْہٰرُ یُحَلَّوْنَ فِیۡہَا مِنْ اَسَاوِرَ مِنۡ ذَہَبٍ وَّ یَلْبَسُوۡنَ ثِیَابًا خُضْرًا مِّنۡ سُنۡدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ مُّتَّکِـِٕیۡنَ فِیۡہَا عَلَی الْاَرَآئِکِ ؕ نِعْمَ الثَّوَابُ ؕ وَحَسُنَتْ مُرْتَفَقًا ﴿۳۱﴾٪
بیشک جو ایمان لائے اور نیک کام کیے ہم ان کے نیگ ضائع نہیں کرتے جن کے کام اچھے ہوں ان کے لئے بسنے کے باغ ہیں ان کے نیچے ندیاں بہیں وہ اس میں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور سبز کپڑے کریب اور قنادیز کے پہنیں گے وہاں تختوں پر تکیہ لگائے کیا ہی اچھا ثواب اور جنت کیا ہی اچھی آرام کی جگہ۔
الکہف آیت نمبر 31 – 30​
اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ کَانَتْ لَہُمْ جَنّٰتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًا ﴿۱۰۷﴾ۙ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا لَا یَبْغُوۡنَ عَنْہَا حِوَلًا ﴿۱۰۸﴾
بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے فردوس کے باغ ان کی مہمانی ہے وہ ہمیشہ ان ہی میں رہیں گے ان سے جگہ بدلنا نہ چاہیں گے۔
الکہف آیت نمبر 108- 107​
وَ مَنْ یَّاۡتِہٖ مُؤْمِنًا قَدْ عَمِلَ الصّٰلِحٰتِ فَاُولٰٓئِکَ لَہُمُ الدَّرَجٰتُ الْعُلٰی ﴿ۙ۷۵﴾ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ وَذٰلِکَ جَزَآؤُا مَنۡ تَزَکّٰی ﴿۷۶﴾٪
اور جو اس کے حضور ایمان کے ساتھ آئے کہ اچھے کام کئے ہوں تو انہیں کے درجے اونچے بسنے کے باغ جن کے نیچے نہریں بہیں ہمیشہ ان میں رہیں اور یہ صلہ ہے اس کا جو پاک ہوا ۔
طٰہٰ آیت نمبر 76 – 75​
اِنَّ اللہَ یُدْخِلُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ ؕ اِنَّ اللہَ یَفْعَلُ مَا یُرِیۡدُ ﴿۱۴﴾
بیشک اللّٰہ داخل کرے گا انہیں جو ایمان لائے اور بھلے کام کئے باغوں میں جن کے نیچے نہریں رواں بیشک اللّٰہ کرتا ہے جو چاہے ۔
الحج آیت نمبر 14​
اِنَّ اللہَ یُدْخِلُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ یُحَلَّوْنَ فِیۡہَا مِنْ اَسَاوِرَ مِنۡ ذَہَبٍ وَّلُؤْلُؤًا ؕ وَلِبَاسُہُمْ فِیۡہَا حَرِیۡرٌ ﴿۲۳﴾
بیشک اللّٰہ داخل کرے گا انہیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے بہشتوں میں جن کے نیچے نہریں بہیں اس میں پہنائے جائیں گے سونے کے کنگن اور موتی اور وہاں ان کی پوشاک ریشم ہے ۔
الحج آیت نمبر23​
اَلْمُلْکُ یَوْمَئِذٍ لِّلہِ ؕیَحْکُمُ بَیۡنَہُمْ ؕ فَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فِیۡ جَنّٰتِ النَّعِیۡمِ ﴿۵۶﴾
بادشاہی اس دن (ف۱۵۰) اللّٰہ ہی کی ہے وہ ان میں فیصلہ کردے گا تو جو ایمان لائے اور (ف۱۵۱) اچھے کام کئے وہ چین کے باغوں میں ہیں ۔
الحج آیت نمبر56​
فَاَمَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوۡا الصّٰلِحٰتِ فَہُمْ فِیۡ رَوْضَۃٍ یُّحْبَرُوۡنَ ﴿۱۵﴾
تو وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے باغ کی کیاری میں ان کی خاطرداری ہوگی۔
الروم آیت نمبر 15​
اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَہُمْ جَنّٰتُ النَّعِیۡمِ ۙ﴿۸﴾ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ وَعْدَ اللہِ حَقًّا ؕ وَہُوَ الْعَزِیۡزُ الْحَکِیۡمُ ﴿۹﴾
بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کے لئے چین کے باغ ہیں ہمیشہ ان میں رہیں گے اللّٰہ کا وعدہ ہے سچّا اور وہی عزّت و حکمت والا ہے۔
لقمٰن آیت نمبر 9 – 8​
فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّاۤ اُخْفِیَ لَہُمۡ مِّنۡ قُرَّۃِ اَعْیُنٍ ۚ جَزَآءًۢ بِمَاکَانُوۡایَعْمَلُوۡنَ ﴿۱۷﴾ اَفَمَنۡ کَانَ مُؤْمِنًا کَمَنۡ کَانَ فَاسِقًا ؕؔ لَا یَسْتَوٗنَ ﴿۱۸﴾؃ اَمَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَہُمْ جَنّٰتُ الْمَاۡوٰی ۫ نُزُلًۢا بِمَا کَانُوۡا یَعْمَلُوۡنَ ﴿۱۹﴾
تو کسی جی کو نہیں معلوم جو آنکھ کی ٹھنڈک ان کے لئے چُھپا رکھی ہے صلہ ان کے کاموں کا تو کیا جو ایمان والا ہے وہ اس جیسا ہوجائے گا جو بے حکم ہے یہ برابر نہیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کے لئے بسنے کے باغ ہیں ان کے کاموں کے صلہ میں مہمانداری۔
السجدۃ آیت نمبر 9 – 8​
مَنْ عَمِلَ سَیِّئَۃً فَلَا یُجْزٰۤی اِلَّا مِثْلَہَا ۚ وَ مَنْ عَمِلَ صٰلِحًا مِّنۡ ذَکَرٍ اَوْ اُنۡثٰی وَ ہُوَ مُؤْمِنٌ فَاُولٰٓئِکَ یَدْخُلُوۡنَ الْجَنَّۃَ یُرْزَقُوۡنَ فِیۡہَا بِغَیۡرِ حِسَابٍ ﴿۴۰﴾
جو بُرا کام کرے تو اسے بدلہ نہ ملے گا مگر اتنا ہی اور جو اچھا کام کرے مرد خواہ عورت اور ہو مسلمان تو وہ جنّت میں داخل کئے جائیں گے وہاں بے گنتی رزق پائیں گے۔
المومن آیت نمبر 40​
وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فِیۡ رَوْضَاتِ الْجَنَّاتِۚ لَہُمۡ مَّا یَشَآءُوۡنَ عِنۡدَ رَبِّہِمْ ؕ ذٰلِکَ ہُوَ الْفَضْلُ الْکَبِیۡرُ ﴿۲۲﴾ ذٰلِکَ الَّذِیۡ یُبَشِّرُ اللہُ عِبَادَہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِؕ
اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے وہ جنّت کی پھلواریوں میں ہیں ان کے لئے ان کے رب کے پاس ہیں جو چاہیں یہی بڑا فضل ہے یہ ہے وہ جس کی خوشخبری دیتا ہے اللّٰہ اپنے بندوں کو جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے۔
الشورٰی آیت نمبر 23 – 22​
اِنَّ اللہَ یُدْخِلُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُؕ
بیشک اللّٰہ داخل فرمائے گا انہیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے باغوں میں جن کے نیچے نہریں رواں۔
محمد آیت نمبر 12​
یَوْمَ یَجْمَعُکُمْ لِیَوْمِ الْجَمْعِ ذٰلِکَ یَوْمُ التَّغَابُنِ ؕ وَ مَنْ یُّؤْمِنۡۢ بِاللہِ وَ یَعْمَلْ صٰلِحًا یُّکَفِّرْ عَنْہُ سَیِّاٰتِہٖ وَ یُدْخِلْہُ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ؕ ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیۡمُ ﴿۹﴾
جس دن تمہیں ا کھٹا کرے گا سب جمع ہونے کے دن وہ دن ہے ہار والوں کی ہار کُھلنے کا اور جو اللّٰہ پر ایمان لائے اور اچھا کام کرے اللّٰہ اس کی برائیاں اتاردے گا اور اسے باغوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں بہیں کہ وہ ہمیشہ ان میں رہیں یہی بڑی کامیابی ہے۔
التغابن آیت نمبر 9​
رَّسُوۡلًا یَّتْلُوۡا عَلَیۡکُمْ اٰیٰتِ اللہِ مُبَیِّنٰتٍ لِّیُخْرِجَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوۡرِؕ وَ مَنۡ یُّؤْمِنۡۢ بِاللہِ وَ یَعْمَلْ صٰلِحًا یُّدْخِلْہُ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ؕ قَدْ اَحْسَنَ اللہُ لَہٗ رِزْقًا ﴿۱۱﴾
وہ رسول کہ تم پر اللّٰہ کی روشن آیتیں پڑھتا ہے تاکہ انہیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے اندھیریوں سے اجالے کی طرف لے جائے اور جو اللّٰہ پر ایمان لائے اور اچھا کام کرے وہ اسے باغوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں بہیں جن میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں بیشک اللّٰہ نے اس کے لئے اچھی روزی رکھی۔
الطلاق آیت نمبر 11​
اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَہُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ ۬ؕ ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْکَبِیۡرُ ﴿ؕ۱۱﴾
بے شک جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کے لئے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں رواں یہی بڑی کامیا بی ہے۔
البروج آیت نمبر 11​
اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِۙ اُولٰٓئِکَ ہُمْ خَیۡرُ الْبَرِیَّۃِ ؕ﴿۷﴾ جَزَآؤُہُمْ عِنۡدَ رَبِّہِمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ؕ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمْ وَ رَضُوۡا عَنْہُ ؕ ذٰلِکَ لِمَنْ خَشِیَ رَبَّہٗ ٪﴿۸﴾
بے شک جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے وہی تمام مخلوق میں بہتر ہیں ان کا صلہ ان کے رب کے پاس بسنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہیں ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں اللّٰہ ان سے راضی اور وہ اس سے راضی یہ اس کے لئے ہے جو اپنے رب سے ڈرے۔
البینۃ آیت نمبر 8 – 7​
نسب نہیں بلکہ اللہ کے لیے جھکنا جنت میں لے جائے گا
وَقَالُوۡا لَنۡ یَّدْخُلَ الْجَنَّۃَ اِلَّا مَنۡ کَانَ ہُوۡدًا اَوْ نَصٰرٰیؕ تِلْکَ اَمَانِیُّہُمْؕ قُلْ ہَاتُوۡا بُرْہٰنَکُمْ اِنۡ کُنۡتُمْ صٰدِقِیۡنَ﴿۱۱۱﴾ بَلٰی٭ مَنْ اَسْلَمَ وَجْہَہٗ لِلہِ وَہُوَ مُحْسِنٌ فَلَہٗۤ اَجْرُہٗ عِنۡدَ رَبِّہٖ۪ وَلَا خَوْفٌ عَلَیۡہِمْ وَلَا ہُمْ یَحْزَنُوۡنَ﴿۱۱۲﴾٪
اور اہل کتاب بولے ہرگز جنت میں نہ جائے گا مگر وہ جو یہودی یا نصرانی ہو یہ ان کی خیال بندیاں ہیں تم فرماؤ لاؤ اپنی دلیل اگر سچے ہو ہاں کیوں نہیں جس نے اپنا منہ جھکایا اللّٰہ کے لئے وہ نیکو کار ہے تو اس کانیک (بدلہ) اس کے رب کے پاس ہے اور انہیں نہ کچھ اندیشہ ہو اور نہ کچھ غم ۔
البقرۃ آیت نمبر 112-111​
وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَنُدْخِلُہُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الۡاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ؕ لَہُمْ فِیۡہَاۤ اَزْوٰجٌ مُّطَہَّرَۃٌ ۫ وَّنُدْخِلُہُمْ ظِلًّا ظَلِیۡلًا ﴿۵۷﴾
اورجو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کئے عنقریب ہم انہیں باغوں میں لے جائیں گے جن کے نیچے نہریں رواں ان میں ہمیشہ رہیں گے ان کے لئےوہاں ستھری بیبیاں ہیں اور ہم انہیں وہاں داخل کریں گے جہاں سایہ ہی سایہ ہوگا ۔
النساء آیت نمبر 57​
اللہ کی راہ میں سختی اور مصائب برداشت کر نے والوں کے لیے جنت ہے
اَمْ حَسِبْتُمْ اَنۡ تَدْخُلُوا الْجَنَّۃَ وَ لَمَّا یَاۡتِکُمۡ مَّثَلُ الَّذِیۡنَ خَلَوْا مِنۡ قَبْلِکُمۡ ؕ مَسَّتْہُمُ الْبَاۡسَآءُ وَالضَّرَّآءُ وَ زُلْزِلُوۡا حَتّٰی یَقُوۡلَ الرَّسُوۡلُ وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَہٗ مَتٰی نَصْرُ اللہِ ؕ اَلَاۤ اِنَّ نَصْرَ اللہِ قَرِیۡبٌ ﴿۲۱۴﴾
کیا اس گمان میں ہو کہ جنت میں چلے جاؤ گے اور ابھی تم پر اگلوں کی سی روداد نہ آئی پہنچی انہیں سختی اور شدت اور ہلا ہلا ڈالے گئے یہاں تک کہ کہہ اٹھا رسول اور اس کے ساتھ کے ایمان والے کب آئے گی اللّٰہ کی مدد سن لو بیشک اللّٰہ کی مدد قریب ہے ۔
البقرۃ آیت نمبر 214​
جنت میں داخلہ کے لیے جہاد اور صبر کرنا ضروری ہے
اَمْ حَسِبْتُمْ اَنۡ تَدْخُلُوا الْجَنَّۃَ وَلَمَّا یَعْلَمِ اللہُ الَّذِیۡنَ جٰہَدُوۡا مِنۡکُمْ وَیَعْلَمَ الصّٰبِرِیۡنَ﴿۱۴۲﴾
کیا اس گمان میں ہو کہ جنت میں چلے جاؤ گے اور ابھی اللّٰہ نے تمہارے غازیوں کا امتحان نہ لیا اور نہ صبر والوں کی آزمائش کی۔
آلِ عمران آیت نمبر 142​
جنت اللہ کی راہ میں ہجرت اور قتال کرنے والوں کے لیے ہے
فَاسْتَجَابَ لَہُمْ رَبُّہُمْ اَنِّیۡ لَاۤ اُضِیۡعُ عَمَلَ عٰمِلٍ مِّنۡکُمۡ مِّنۡ ذَکَرٍ اَوْ اُنۡثٰیۚ بَعْضُکُمۡ مِّنۡۢ بَعْضٍۚ فَالَّذِیۡنَ ہَاجَرُوۡا وَاُخْرِجُوۡا مِنۡ دِیٰرِہِمْ وَاُوْذُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِیۡ وَقٰتَلُوۡا وَقُتِلُوۡا لَاُکَفِّرَنَّ عَنْہُمْ سَیِّاٰتِہِمْ وَلَاُدْخِلَنَّہُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الۡاَنْہٰرُۚ ثَوَابًا مِّنۡ عِنۡدِ اللہِؕ وَاللہُ عِنۡدَہٗ حُسْنُ الثَّوَابِ ﴿۱۹۵﴾
تو ان کی دعا سن لی ان کے رب نے کہ میں تم میں کام والے کی محنت اکارت نہیں کرتا مرد ہو یا عورت تم آپس میں ایک ہو تو وہ جنہوں نے ہجرت کی اور اپنے گھروں سے نکالے گئے اور میری راہ میں ستائے گئے اورلڑے اور مارے گئے میں ضرور ان کے سب گناہ اتار دوں گا اور ضرور انہیں باغوں میں لے جاؤں گا جن کے نیچے نہریں رواں اللّٰہ کے پاس کا ثواب اور اللّٰہ ہی کے پاس اچھا ثواب ہے۔
آلِ عمران آیت نمبر 195​
اِنَّ اللہَ اشْتَرٰی مِنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ اَنۡفُسَہُمْ وَ اَمْوٰلَہُمۡ بِاَنَّ لَہُمُ الۡجَنَّۃَ ؕ یُقٰتِلُوۡنَ فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ فَیَقْتُلُوۡنَ وَ یُقْتَلُوۡنَ ۟ وَعْدًا عَلَیۡہِ حَقًّا فِی التَّوْرٰىۃِ وَ الۡاِنۡجِیۡلِ وَ الْقُرۡاٰنِ ؕ وَمَنْ اَوْفٰی بِعَہۡدِہٖ مِنَ اللہِ فَاسْتَبْشِرُوۡا بِبَیۡعِکُمُ الَّذِیۡ بَایَعْتُمۡ بِہٖ ؕ وَ ذٰلِکَ ہُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیۡمُ ﴿۱۱۱﴾
بیشک اللّٰہ نے مسلمانوں سے ان کے مال اور جان خریدلئے ہیں اس بدلے پر کہ ان کے لئے جنت ہے اللّٰہ کی راہ میں لڑیں تو ماریں اور مریں اس کے ذمہ کرم پر سچا وعدہ توریت اور انجیل اور قرآن میں اور اللّٰہ سے زیادہ قول کا پورا کون تو خوشیاں مناؤ اپنے سودے کی جو تم نے اس سے کیا ہے اور یہی بڑی کامیابی ہے۔
التوبۃ آیت نمبر 111​
وَ الَّذِیۡنَ ہَاجَرُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ ثُمَّ قُتِلُوۡۤا اَوْ مَاتُوۡا لَیَرْزُقَنَّہُمُ اللہُ رِزْقًا حَسَنًا ؕ وَ اِنَّ اللہَ لَہُوَ خَیۡرُ الرّٰزِقِیۡنَ ﴿۵۸﴾ لَیُدْخِلَنَّہُمۡ مُّدْخَلًا یَّرْضَوْنَہٗ ؕ وَ اِنَّ اللہَ لَعَلِیۡمٌ حَلِیۡمٌ ﴿۵۹﴾
اور وہ جنہوں نے اللّٰہ کی راہ میں اپنے گھر بار چھوڑے پھر مارے گئے یا مرگئے تو اللّٰہ ضرور انہیں اچھی روزی دے گا اور بیشک اللّٰہ کی روزی سب سے بہتر ہے ضرور انہیں ایسی جگہ لے جائے گا جسے وہ پسند کریں گے اور بیشک اللّٰہ علم اور حلم والا ہے۔
الحج آیت نمبر59 – 58​
جنت اللہ کا تقوٰٰی اختیار کرنے والوں کے لیے ہے
لٰکِنِ الَّذِیۡنَ اتَّقَوْا رَبَّہُمْ لَہُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الۡاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا نُزُلًا مِّنْ عِنۡدِ اللہِ ؕ وَمَا عِنۡدَ اللہِ خَیۡرٌ لِّلۡاَبْرَارِ ﴿۱۹۸﴾
لیکن وہ جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں ان کے لئے جنتیں ہیں جن کے نیچی نہریں بہیں ہمیشہ ان میں رہیں اللّٰہ کی طرف کی مہمانی اور جو اللّٰہ کے پاس ہے وہ نیکوں کے لئے سب سے بھلا ۔
آلِ عمران آیت نمبر 198​
الَّذِیۡنَ یُوۡفُوۡنَ بِعَہۡدِ اللہِ وَلَا یَنۡقُضُوۡنَ الْمِیۡثٰقَ ﴿ۙ۲۰﴾ وَالَّذِیۡنَ یَصِلُوۡنَ مَاۤ اَمَرَ اللہُ بِہٖۤ اَنۡ یُّوۡصَلَ وَ یَخْشَوْنَ رَبَّہُمْ وَیَخَافُوۡنَ سُوۡٓءَ الۡحِسَابِ ﴿ؕ۲۱﴾ وَالَّذِیۡنَ صَبَرُوا ابْتِغَآءَ وَجْہِ رَبِّہِمْ وَ اَقَامُوۡا الصَّلٰوۃَ وَ اَنۡفَقُوۡا مِمَّا رَزَقْنٰہُمْ سِرًّا وَّعَلَانِیَۃً وَّیَدْرَءُوۡنَ بِالْحَسَنَۃِ السَّیِّئَۃَ اُولٰٓئِکَ لَہُمْ عُقْبَی الدَّارِ ﴿ۙ۲۲﴾ جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوۡنَہَا وَمَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآئِہِمْ وَاَزْوٰجِہِمْ وَذُرِّیّٰتِہِمْ وَالۡمَلٰٓئِکَۃُ یَدْخُلُوۡنَ عَلَیۡہِمۡ مِّنۡ کُلِّ بَابٍ ﴿ۚ۲۳﴾ سَلٰمٌ عَلَیۡکُمۡ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَی الدَّارِ ﴿ؕ۲۴﴾
وہ جو اللّٰہ کا عہد پورا کرتے ہیں اور قول باندھ کر پھرتے نہیں اور وہ کہ جو ڑ تے ہیں اُسے جس کے جوڑنے کا اللّٰہ نے حکم دیا اور اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور حساب کی برائی سے اندیشہ رکھتے ہیں اور وہ جنہوں نے صبر کیا اپنے رب کی رضا چاہنے کو اور نماز قائم رکھی اور ہمارے دئیے سے ہماری راہ میں چھپے اور ظاہر کچھ خرچ کیا اور برائی کے بدلے بھلائی کرکے ٹالتے ہیں انہیں کے لئے پچھلے گھر کا نفع ہے بسنے کے باغ جن میں وہ داخل ہوں گے اور جو لائق ہوں ان کے باپ دادا اور بیبیوں اور اولاد میں اور فرشتے ہر دروازے سے ان پر یہ کہتے آئیں گے سلامتی ہو تم پر تمہارے صبر کا بدلہ تو پچھلا گھر کیا ہی خوب ملا ۔
الرعد آیت نمبر 24- 20​
اِنَّ الْمُتَّقِیۡنَ فِیۡ جَنّٰتٍ وَّعُیُوْنٍ ﴿ؕ۴۵﴾ اُدْخُلُوۡہَا بِسَلٰمٍ اٰمِنِیۡنَ ﴿۴۶﴾ وَنَزَعْنَا مَا فِیۡ صُدُوۡرِہِمۡ مِّنْ غِلٍّ اِخْوٰنًا عَلٰی سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیۡنَ ﴿۴۷﴾ لَا یَمَسُّہُمْ فِیۡہَا نَصَبٌ وَّ مَا ہُمۡ مِّنْہَا بِمُخْرَجِیۡنَ ﴿۴۸﴾
بیشک ڈر والے باغوں اور چشموں میں ہیں ان میں داخل ہو سلامتی کے ساتھ امان میں اور ہم نے ان کے سینوں میں جو کچھ کینے تھے سب کھینچ لئے آپس میں بھائی ہیں تختوں پر روبرو بیٹھے نہ انہیں اس میں کچھ تکلیف پہنچے نہ وہ اس میں سے نکالے جائیں۔
الحجر آیت نمبر 48- 45​
وَ قِیۡلَ لِلَّذِیۡنَ اتَّقَوْا مَاذَاۤ اَنۡزَلَ رَبُّکُمْ ؕ قَالُوۡا خَیۡرًا ؕ لِلَّذِیۡنَ اَحْسَنُوۡا فِیۡ ہٰذِہِ الدُّنْیَا حَسَنَۃٌ ؕ وَلَدَارُ الۡاٰخِرَۃِ خَیۡرٌ ؕ وَلَنِعْمَ دَارُ الْمُتَّقِیۡنَ ﴿ۙ۳۰﴾ جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوۡنَہَا تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الۡاَنْہٰرُ لَہُمْ فِیۡہَا مَا یَشَآءُوۡنَ ؕ کَذٰلِکَ یَجْزِی اللہُ الْمُتَّقِیۡنَ ﴿ۙ۳۱﴾ الَّذِیۡنَ تَتَوَفّٰىہُمُ الْمَلٰٓئِکَۃُ طَیِّبِیۡنَ ۙ یَقُوۡلُوۡنَ سَلٰمٌ عَلَیۡکُمُ ۙ ادْخُلُوا الْجَنَّۃَ بِمَا کُنۡتُمْ تَعْمَلُوۡنَ ﴿۳۲﴾
اور ڈر والوں سے کہا گیا تمہارے رب نے کیا اتارا بولے خوبی جنہوں نے اس دنیا میں بھلائی کی ان کے لئے بھلائی ہے اور بیشک پچھلا گھر سب سے بہتر اور ضرور کیا ہی اچھا گھر پرہیزگاروں کا بسنے کے باغ جن میں جائیں گے ان کے نیچے نہریں رواں انہیں وہاں ملے گا جو چاہیں اللہ ایسا ہی صلہ دیتا ہے پرہیزگاروں کو وہ جن کی جان نکالتے ہیں فرشتے ستھرے پن میں یہ کہتے ہوئے کہ سلامتی ہو تم پر جنّت میں جاؤ بدلہ اپنے کئے کا۔
الحجر آیت نمبر 32 – 30​
اِلَّا مَنۡ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ صٰلِحًا فَاُولٰٓئِکَ یَدْخُلُوۡنَ الْجَنَّۃَ وَ لَا یُظْلَمُوۡنَ شَیْـًٔا ﴿ۙ۶۰﴾ جَنّٰتِ عَدْنِۣ الَّتِیۡ وَعَدَ الرَّحْمٰنُ عِبَادَہٗ بِالْغَیۡبِ ؕ اِنَّہٗ کَانَ وَعْدُہٗ مَاۡتِیًّا ﴿۶۱﴾ لَا یَسْمَعُوۡنَ فِیۡہَا لَغْوًا اِلَّا سَلٰمًا ؕ وَ لَہُمْ رِزْقُہُمْ فِیۡہَا بُکْرَۃً وَّعَشِیًّا ﴿۶۲﴾ تِلْکَ الْجَنَّۃُ الَّتِیۡ نُوۡرِثُ مِنْ عِبَادِنَا مَنۡ کَانَ تَقِیًّا ﴿۶۳﴾
مگر جو تائب ہوئے اور ایمان لائے اور اچھے کام کئے تو یہ لوگ جنّت میں جائیں گے اور انہیں کچھ نقصان نہ دیا جائے گا بسنے کے باغ جن کا وعدہ رحمٰن نے اپنے بندوں سے غیب میں کیا بیشک اس کا وعدہ آنے والا ہے وہ اس میں کوئی بیکار بات نہ سنیں گے مگر سلام اور انہیں اس میں ان کا رزق ہے صبح و شام یہ وہ باغ ہے جس کا وارث ہم اپنے بندوں میں سے اسے کریں گے جو پرہیزگار ہے۔
مریم آیت نمبر 63 – 60​
قُلْ اَذٰلِکَ خَیۡرٌ اَمْ جَنَّۃُ الْخُلْدِ الَّتِیۡ وُعِدَ الْمُتَّقُوۡنَ ؕ کَانَتْ لَہُمْ جَزَآءً وَّ مَصِیۡرًا ﴿۱۵﴾
تم فرماؤ کیا یہ بَھلا یا وہ ہمیشگی کے باغ جس کا وعدہ ڈر والوں کو ہے وہ ان کا صلہ اور انجام ہے۔
الفرقان آیت نمبر15​
اَصْحٰبُ الْجَنَّۃِ یَوْمَئِذٍ خَیۡرٌ مُّسْتَقَرًّا وَّ اَحْسَنُ مَقِیۡلًا ﴿۲۴﴾
جنّت والوں کا اس دن اچھا ٹھکانا اور حساب کے دوپہر کے بعد اچھی آرام کی جگہ ۔
الفرقان آیت نمبر24​
وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّۃُ لِلْمُتَّقِیۡنَ ﴿۹۰﴾ۙ
اور قریب لائی جائے گی جنّت پرہیزگاروں کے لئے۔
الشعرآء آیت نمبر 90​
تِلْکَ الدَّارُ الْاٰخِرَۃُ نَجْعَلُہَا لِلَّذِیۡنَ لَا یُرِیۡدُوۡنَ عُلُوًّا فِی الْاَرْضِ وَلَا فَسَادًا ؕ وَالْعٰقِبَۃُ لِلْمُتَّقِیۡنَ ﴿۸۳﴾
یہ آخرت کا گھر ہم ان کے لئے کرتے ہیں جو زمین میں تکبر نہیں چاہتے اور نہ فساد اور عاقبت پرہیزگاروں ہی کی ہے۔
القصص آیت نمبر 83​
وَ اِنَّ لِلْمُتَّقِیۡنَ لَحُسْنَ مَاٰبٍ ﴿ۙ۴۹﴾ جَنّٰتِ عَدْنٍ مُّفَتَّحَۃً لَّہُمُ الْاَبْوٰبُ ﴿ۚ۵۰﴾ مُتَّکِـِٕیۡنَ فِیۡہَا یَدْعُوۡنَ فِیۡہَا بِفٰکِہَۃٍ کَثِیۡرَۃٍ وَّ شَرَابٍ ﴿۵۱﴾ وَ عِنۡدَہُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ اَتْرَابٌ ﴿۵۲﴾ہٰذَا مَا تُوۡعَدُوۡنَ لِیَوْمِ الْحِسَابِ ﴿ؓ۵۳﴾ اِنَّ ہٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَہٗ مِنۡ نَّفَادٍ ﴿ۚۖ۵۴﴾
اور بیشک پرہیزگاروں کا ٹھکانا بَھلا بسنے کے باغ ان کے لئے سب دروازے کُھلے ہوئےان میں تکیہ لگائے ان میں بہت سے میوے اور شراب مانگتے ہیں اور ان کے پاس وہ بیبیاں ہیں کہ اپنے شوہر کے سوا اور کی طرف آنکھ نہیں اٹھاتیں ایک عمر کی یہ ہے وہ جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے حساب کے دن ۔ بیشک یہ ہمارا رزق ہے کہ کبھی ختم نہ ہوگا۔
صٰ آیت نمبر 54 – 49​
لٰکِنِ الَّذِیۡنَ اتَّقَوْا رَبَّہُمْ لَہُمْ غُرَفٌ مِّنۡ فَوْقِہَا غُرَفٌ مَّبْنِیَّۃٌ ۙ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ ۬ؕ وَعْدَ اللہِ ؕ لَا یُخْلِفُ اللہُ الْمِیۡعَادَ ﴿۲۰﴾
لیکن جو اپنے رب سے ڈرے ان کے لئے بالاخانے ہیں ان پر بالا خانے بنے ان کے نیچے نہریں بہیں اللّٰہ کا وعدہ اللّٰہ وعدہ خلاف نہیں کرتا۔
الزمر آیت نمبر 20​
اِنَّ الْمُتَّقِیۡنَ فِیۡ مَقَامٍ اَمِیۡنٍ ﴿ۙ۵۱﴾ فِیۡ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوۡنٍ ﴿ۚۙ۵۲﴾ یَّلْبَسُوۡنَ مِنۡ سُنۡدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ مُّتَقٰبِلِیۡنَ ﴿ۚۙ۵۳﴾ کَذٰلِکَ ۟ وَ زَوَّجْنٰہُمۡ بِحُوۡرٍ عِیۡنٍ ﴿ؕ۵۴﴾ یَدْعُوۡنَ فِیۡہَا بِکُلِّ فٰکِہَۃٍ اٰمِنِیۡنَ ﴿ۙ۵۵﴾ لَا یَذُوۡقُوۡنَ فِیۡہَا الْمَوْتَ اِلَّا الْمَوْتَۃَ الْاُوۡلٰیۚ وَ وَقٰىہُمْ عَذَابَ الْجَحِیۡمِ ﴿ۙ۵۶﴾ فَضْلًا مِّنۡ رَّبِّکَ ؕ ذٰلِکَ ہُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیۡمُ ﴿۵۷﴾
بیشک ڈر والے امان کی جگہ میں ہیں باغوں اور چشموں میں پہنیں گے کریب اور قنادیز آمنے سامنے یونہی ہے اور ہم نے انہیں بیاہ دیا نہایت سیاہ اور روشن بڑی آنکھوں والیوں سے اس میں ہر قسم کا میوہ مانگیں گے امن و امان سے اس میں پہلی موت کے سواپھر موت نہ چکھیں گے اور اللّٰہ نے انہیں آ گ کے عذاب سے بچالیا تمہارے رب کے فضل سے یہی بڑی کامیابی ہے۔
الدخان آیت نمبر 57 – 51​
مَثَلُ الْجَنَّۃِ الَّتِیۡ وُعِدَ الْمُتَّقُوۡنَ ؕ فِیۡہَاۤ اَنْہٰرٌ مِّنۡ مَّآءٍ غَیۡرِ اٰسِنٍۚ وَ اَنْہٰرٌ مِّنۡ لَّبَنٍ لَّمْ یَتَغَیَّرْ طَعْمُہٗ ۚ وَ اَنْہٰرٌ مِّنْ خَمْرٍ لَّذَّۃٍ لِّلشّٰرِبِیۡنَ ۬ۚ وَ اَنْہٰرٌ مِّنْ عَسَلٍ مُّصَفًّی ؕ وَ لَہُمْ فِیۡہَا مِنۡ کُلِّ الثَّمَرٰتِ وَ مَغْفِرَۃٌ مِّنۡ رَّبِّہِمْ ؕ
احوال اس جنّت کا جس کا وعدہ پرہیزگاروں سے ہے اس میں ایسی پانی کی نہریں ہیں جو کبھی نہ بگڑے اور ایسے دودھ کی نہریں ہیں جس کا مزہ نہ بدلا اور ایسی شراب کی نہریں ہیں جس کے پینے میں لذّت ہے اور ایسی شہد کی نہریں ہیں جو صاف کیا گیا اور ان کے لئے اس میں ہر قسم کے پھل ہیں اور اپنے رب کی مغفرت ۔
محمد آیت نمبر 15​
وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّۃُ لِلْمُتَّقِیۡنَ غَیۡرَ بَعِیۡدٍ ﴿۳۱﴾ ہٰذَا مَا تُوۡعَدُوۡنَ لِکُلِّ اَوَّابٍ حَفِیۡظٍ ﴿ۚ۳۲﴾ مَنْ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیۡبِ وَ جَآءَ بِقَلْبٍ مُّنِیۡبِۣ ﴿ۙ۳۳﴾ ادْخُلُوۡہَا بِسَلٰمٍ ؕ ذٰلِکَ یَوْمُ الْخُلُوۡدِ ﴿۳۴﴾ لَہُمۡ مَّا یَشَآءُوۡنَ فِیۡہَا وَلَدَیۡنَا مَزِیۡدٌ ﴿۳۵﴾
اور پاس لائی جائے گی جنّت پرہیزگاروں کے کہ ان سے دور نہ ہوگی یہ ہے وہ جس کا تم وعدہ دیئے جاتے ہو ہر رجوع لانے والے نگہداشت والے کے لئے جو رحمٰن سے بے دیکھے ڈرتا ہے اور رجوع کرتا ہوا دل لایا ان سے فرمایا جائے گا جنّت میں جاؤ سلامتی کے ساتھ یہ ہمیشگی کا دن ہے ان کے لئے ہے اس میں جو چاہیں اور ہمارے پاس اس سے بھی زیادہ ہے۔
ق آیت نمبر 35 – 31​
اِنَّ الْمُتَّقِیۡنَ فِیۡ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوۡنٍ ﴿ۙ۱۵﴾ اٰخِذِیۡنَ مَاۤ اٰتٰہُمْ رَبُّہُمْ ؕ اِنَّہُمْ کَانُوۡا قَبْلَ ذٰلِکَ مُحْسِنِیۡنَ ﴿ؕ۱۶﴾ کَانُوۡا قَلِیۡلًا مِّنَ الَّیۡلِ مَا یَہۡجَعُوۡنَ ﴿۱۷﴾ وَ بِالْاَسْحَارِ ہُمْ یَسْتَغْفِرُوۡنَ ﴿۱۸﴾ وَ فِیۡۤ اَمْوٰلِہِمْ حَقٌّ لِّلسَّآئِلِ وَ الْمَحْرُوۡمِ ﴿۱۹﴾
بیشک پرہیزگار باغوں اور چشموں میں ہیں اپنے رب کی عطائیں لیتے ہوئے بیشک وہ اس سے پہلے نیکو کار تھے وہ رات میں کم سویا کرتے اور پچھلی رات اِستغفار کرتے اور ان کے مالوں میں حق تھا منگتا اور بے نصیب کا۔
الذاریٰت آیت نمبر 19 – 15​
اِنَّ الْمُتَّقِیۡنَ فِیۡ جَنّٰتٍ وَّ نَعِیۡمٍ ﴿ۙ۱۷﴾ فٰکِہِیۡنَ بِمَاۤ اٰتٰىہُمْ رَبُّہُمْ ۚ وَ وَقٰىہُمْ رَبُّہُمْ عَذَابَ الْجَحِیۡمِ ﴿۱۸﴾ کُلُوۡا وَ اشْرَبُوۡا ہَنِیۡٓــًٔۢا بِمَا کُنۡتُمْ تَعْمَلُوۡنَ ﴿ۙ۱۹﴾ مُتَّکِئِیۡنَ عَلٰی سُرُرٍ مَّصْفُوۡفَۃٍ ۚ وَ زَوَّجْنٰہُمۡ بِحُوۡرٍ عِیۡنٍ ﴿۲۰﴾ وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ اتَّبَعَتْہُمْ ذُرِّیَّتُہُمۡ بِاِیۡمٰنٍ اَلْحَقْنَا بِہِمْ ذُرِّیَّتَہُمْ وَ مَاۤ اَلَتْنٰہُمۡ مِّنْ عَمَلِہِمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ ؕ کُلُّ امْرِیًٔۢ بِمَا کَسَبَ رَہِیۡنٌ ﴿۲۱﴾ وَ اَمْدَدْنٰہُمۡ بِفٰکِہَۃٍ وَّ لَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَہُوۡنَ ﴿۲۲﴾ یَتَنٰزَعُوۡنَ فِیۡہَا کَاۡسًا لَّا لَغْوٌ فِیۡہَا وَ لَا تَاۡثِیۡمٌ ﴿۲۳﴾ وَ یَطُوۡفُ عَلَیۡہِمْ غِلْمَانٌ لَّہُمْ کَاَنَّہُمْ لُؤْلُؤٌ مَّکْنُوۡنٌ ﴿۲۴﴾
بیشک پرہیزگار باغوں اور چین میں ہیں اپنے رب کے دین پر شاد شاد اور انہیں ان کے رب نے آ گ کے عذاب سے بچالیا کھاؤ اور پیو خوشگواری سے صلہ اپنے اعمال کا تختوں پر تکیہ لگائے جو قطار لگا کر بچھے ہیں اور ہم نے انہیں بیاہ دیا بڑی آنکھوں والی حوروں سے اور جو ایمان لائے اور ان کی اولاد نے ایمان کے ساتھ ان کی پیروی کی ہم نے ان کی اولاد ان سے ملادی اور ان کے عمل میں انہیں کچھ کمی نہ دی سب آدمی اپنے کئے میں گرفتار ہیں اور ہم نے ان کی مدد فرمائی میوے اور گوشت سے جو چاہیں ایک دوسرے سے لیتے ہیں وہ جام جس میں نہ بیہودگی اور گنہگاری اور ان کے خدمت گار لڑکے ان کے گِرد پھریں گے گویا وہ موتی ہیں چُھپا کر رکھے گئے۔
الطور آیت نمبر 24 – 17​
اِنَّ الْمُتَّقِیۡنَ فِیۡ جَنّٰتٍ وَّ نَہَرٍ ﴿ۙ۵۴﴾ فِیۡ مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنۡدَ مَلِیۡکٍ مُّقْتَدِرٍ ﴿٪۵۵﴾
بیشک پرہیزگار باغوں اور نہر میں ہیں سچ کی مجلس میں عظیم قدرت والے بادشاہ کے حضور۔
القمر آیت نمبر 55 – 54​
-----------------------------------------------------------------------------------------​
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔​
 
Top