• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنرل حمید گل مرحوم ۔ ایک عہد ساز شخصیت

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
حمید گل۔ اسلام کا سپاہی...کس سے منصفی چاہیں

جنرل حمید گل انتقال کر گئے۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔وہ ایک پکے مسلمان اور سچے پاکستانی تھے۔ اُن کا مطالعہ انتہائی وسیع اور یاداشت اس قدر قابل دید تھی کہ ان کا بڑے سے بڑا مخالف بحث میں اُن کا سامنا نہیں کر سکتا تھا۔ وہ سویت یونین کے خلاف افغان جہاد کے ہیروز میں شامل تھے۔ وہ مسلم امہ کے لیے درد دل رکھتے اور بھارت، امریکا اور اسرائیل کی اسلام مخالف اور پاکستان مخالف چالوں کو خوب سمجھتے اور اُن پر کھلے عام تنقید کرتے اور اسی وجہ سے انہیں اسلام دشمن اور پاکستان دشمن برداشت کرنے کے لیے تیار نہ تھے۔ وہ پاکستان کے واحد سابق آئی ایس آئی سربراہ تھے جو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ایک لمبے عرصہ بلکہ اپنی موت تک انتہائی با اثر رہے۔ ایک انسان ہونے کے ناطے اُن سے غلطیاں بھی ہوئیں۔ کئی مسئلوں میں ان کی رائے سے اختلاف بھی کیا جا سکتا ہے لیکن اُن کی یہ بہت بڑی خوبی تھی کہ وہ اپنی مسلمانیت پر فخر کرتے اور اللہ کے نظام کے نفاذ کی کھلے عام بات کرتے اور یہی وہ باتیں تھی جس کی بنا پر اُن کے خلاف پاکستان کے دیسی لبرلز کا ایک مخصوص طبقہ ایک ایسا بغض اور عناد رکھتا تھا جس کی ایک گھنائونی جھلک اُن کے فوت ہونے کے بعد بھی سوشل میڈیا میں نظر آئی ۔مسئلہ یہ نہ تھا کہ جنرل حمید گل نے آئی جے آئی کیوں بنائی، تکلیف یہ تھی کہ جنرل حمید گل اسلام، جہاد، نظریہ پاکستان، مسلم امہ وغیرہ کی بات کیوں کرتے تھے۔پاکستان کے کتنے سابق انٹیلیجنس سربراہان ایسے ہیں جنہوں نے سیاست میں مداخلت بھی کی، حکومتوں کو گرایا بھی بنایا بھی، سیاسی جماعتوں کو توڑا اور اپنی من پسند پارٹیاں میدان میں بھی اتاریں لیکن دیسی لبرلز اور کنفیوژڈ سیکولرز کا نشانہ ہمیشہ جنرل حمید گل ہی رہے۔ لیکن یہ مرد مجاہد کسی سے ڈرا اور نہ آخری دم تھا اپنا نظریہ بدلا۔

تحریر : انصار عباسی
 
Top