• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنگ بدر میں فرشتوں کا شریک ہونا

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
حدیث نمبر: 3992
حدثني إسحاق بن إبراهيم،‏‏‏‏ أخبرنا جرير،‏‏‏‏ عن يحيى بن سعيد،‏‏‏‏ عن معاذ بن رفاعة بن رافع الزرقي،‏‏‏‏ عن أبيه ـ وكان أبوه من أهل بدر ـ قال جاء جبريل إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال ‏"‏ ما تعدون أهل بدر فيكم قال من أفضل المسلمين ـ أو كلمة نحوها ـ قال وكذلك من شهد بدرا من الملائكة ‏"‏‏.‏

مجھ سے اسحاق بن ابرہیم نے بیان کیا، ہم کو جریر نے خبر دی، انہیں یحییٰ بن سعید انصاری نے، انہیں معاذ بن رفاعہ بن رافع زرقی نے اپنے والد (رفاعہ بن رافع) سے، جو بدر کی لڑائی میں شریک ہونے والوں میں سے تھے، انہوں نے بیان کیا کہ حضرت جبرائیل ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آ ئے اور آپ سے انہوں نے پوچھا کہ بدر کی لڑائی میں شریک ہونے والوں کا آپ کے یہاں درجہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ مسلمانوں میں سب سے افضل یا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح کا کوئی کلمہ ارشاد فر مایا۔ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے کہا کہ جو فرشتے بدر کی لڑائی میں شریک ہوئے تھے ان کا بھی درجہ یہی ہے۔


حدیث نمبر: 3993
حدثنا سليمان بن حرب،‏‏‏‏ حدثنا حماد،‏‏‏‏ عن يحيى،‏‏‏‏ عن معاذ بن رفاعة بن رافع،‏‏‏‏،‏‏‏‏ وكان،‏‏‏‏ رفاعة من أهل بدر،‏‏‏‏ وكان رافع من أهل العقبة،‏‏‏‏ فكان يقول لابنه ما يسرني أني شهدت بدرا بالعقبة قال سأل جبريل النبي صلى الله عليه وسلم‏.‏ بهذا‏.‏

ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، ہم سے حماد نے بیان کیا، ان سے یحییٰ نے، ان سے معاذ بن رفاعہ بن رافع نے حضرت رفاعہ رضی اللہ عنہ بدر کی لڑ ائی میں شریک ہوئے تھے اور (ان کے والد) حضرت رافع رضی اللہ عنہ بیعت عقبہ میں شریک ہوئے تھے تو آپ اپنے بیٹے (رفاعہ) سے کہا کرتے تھے کہ بیعت عقبہ کے برابر بدر کی شرکت سے مجھے زیادہ خوشی نہیں ہے۔ بیان کیا کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں پوچھا تھا۔


حدیث نمبر: 3994
حدثنا إسحاق بن منصور،‏‏‏‏ أخبرنا يزيد،‏‏‏‏ أخبرنا يحيى،‏‏‏‏ سمع معاذ بن رفاعة،‏‏‏‏ أن ملكا،‏‏‏‏ سأل النبي صلى الله عليه وسلم‏.‏ وعن يحيى،‏‏‏‏ أن يزيد بن الهاد أخبره أنه كان معه يوم حدثه معاذ هذا الحديث،‏‏‏‏ فقال يزيد فقال معاذ إن السائل هو جبريل عليه السلام‏.‏

ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا، ہم کو یزید بن ہارون نے خبر دی، کہا ہم کو یحییٰ بن سعید انصاری نے خبر دی اور انہوں نے معاذ بن رفاعہ سے سنا کہ ایک فرشتے نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا اور یحییٰ بن سعید انصاری سے روایت ہے کہ یزید بن ہاد نے انہیں خبر دی کہ جس دن معاذ بن رفاعہ نے ان سے یہ حدیث بیان کی تھی تو وہ بھی ان کے ساتھ تھے۔ یزید نے بیان کیا کہ معاذ نے کہا تھا کہ پوچھنے والے حضرت جبرائیل تھے۔


حدیث نمبر: 3995
حدثني إبراهيم بن موسى،‏‏‏‏ أخبرنا عبد الوهاب،‏‏‏‏ حدثنا خالد،‏‏‏‏ عن عكرمة،‏‏‏‏ عن ابن عباس ـ رضى الله عنهما ـ أن النبي صلى الله عليه وسلم قال يوم بدر ‏"‏ هذا جبريل آخذ برأس فرسه ـ عليه أداة الحرب ‏"‏‏.‏

مجھ سے ابراہیم نے بیان کیا، ہم کو عبدالوہاب ثقفی نے خبر دی، کہا ہم سے خالد حذاء نے بیان کیا، ان سے عکرمہ نے اور ان سے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کی لڑائی میں فرمایا تھا، یہ ہیں حضرت جبرائیل علیہ السلام اپنے گھوڑے کا سر تھامے ہوے اور ہتھیار لگائے ہوئے۔

صحیح بخاری
کتاب المغازی
 
Top