• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنید جمشید اور موسیقی

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم عبدہ بھائی! تصدیق کس حوالے سے؟ کہ آیا یہ ویڈیو جنید جمشید کی ہی ہے؟
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بھائی یہ جنید جمشید ہی ہے اور اس ساتھ شائد علی عظمت ہے آواز بھی جنید کی ہی ہے اس میں کوئی مکسنگ نہیں ہے
شائد آپ یہی پوچھنا چاہ رہے ہیں ؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

جیسا ہابیل بھائی نے فرمایا کہ یہ جنید جمشید ہی کی آواز ھے اور اس کے ساتھ سلمان احمد ھے۔
اصل میں 14 اگست کے لئے ایک ملی نغمہ چاند ستارہ کی میکنگ اور کیوں گایا اس پر بھی بتایا گیا ھے، اور اسطرح چاند ستارہ ریلیز ہوا ھے جس میں یہ دونوں شامل ہیں، ایک ٹی وی پروگرام میں اس پر جنید جمشید سے پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ سلمان نے اسے کہا تھا جس پر وہ اسے انکار نہیں کر پایا کیونکہ وہ اس کا بہت اچھا دوست ھے، اور ملی نغمہ اس شرط پر گایا کہ اس میں بیک گراؤنڈ میوزک نہیں ہو گا مگر اس نے بعد میں اس میں میوزک دے دیا۔

والسلام
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
السلام علیکم
جیسا ہابیل بھائی نے فرمایا کہ یہ جنید جمشید ہی کی آواز ھے اور اس کے ساتھ سلمان احمد ھے۔
ا۔ ملی نغمہ اس شرط پر گایا کہ اس میں بیک گراؤنڈ میوزک نہیں ہو گا مگر اس نے بعد میں اس میں میوزک دے دیا۔
والسلام
کنعان بھائی۔اگر اس نے اس شرط پر گایا کہ بیک گراؤنڈ میں میوزک نہیں ہوگا مجھے اس بات پر ویڈیو دیکھنے کے بعد بہت حیرانی ہوئی۔کیونکہ اس کے سامنے تو سلمان احمد گٹار بجا ر ہا ہے۔کیا گٹا ر اسلام میں جائز ہے؟اور ساتھ ساتھ تالیاں بھی بجا رہا ہے اور ہاتھ سے ہلکا پھلکا ڈانس بھی کررہا ہے۔اور یہ سب کچھ کرنے سے وہ خود کتنا برا لگ رہا ہے اس کا وہ اندازہ بھی نہیں کرسکتا۔داڑھی رکھنے کے بعد یہ حرکتیں بہت ہی معیوب لگتی ہیں۔اس قسم کی حرکتیں سنت کی توہین ہے۔یہ حرکت کرنے کے بعد اگرجنید کہیں تبلیغ کے لئے جائےگا اور جس کو تبلیغ کرے گا اس نے آگے سے یہی ویڈیو پیش کردی تو وہ یہ بات کہنے میں حق بجانب ہوگا۔کہ دوسروں کو نصیت ۔خود میاں فصیحت۔
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ۔اس قسم کی حرکتیں کرنا ایسے ہے جسے اپنے ایمان کا ریموٹ شیطان کے ہاتھ میں تھما دیا جائے۔لیکن اس سے بھی حیران کن بات یہ ہے کہ جنید جمشید کو یہ حرکتیں کرتا دیکھ کر ان کی تبلیغی جماعت بھی ان کو نہیں روکتی۔انا للہ وانا الیہ راجعون
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کسی برے کام کا اعلانیہ نہ کرنا پھر بھی بہتر ہے۔
میرا نکتہ یہ ہے کہ اگر کوئی شخص کوئی برا کام اکیلے میں کرتا ہے، اور اعلانیہ نہیں کرتا، اور اس سے پچتا ہے، تو یہ عمل پھر بہتر ہے!
 
Top