• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جن معبودوں کو وہ اللہ کے بجائے پکارا کرتے تھے وہ ان کے ذرا بھی کام نہ آئے :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
جن معبودوں کو وہ اللہ کے بجائے پکارا کرتے تھے وہ ان کے ذرا بھی کام نہ آئے :


11141728_541425229329076_5739000046270942087_n.jpg
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ارشاد باری تعالی ہے۔

وَمَا ظَلَمْنَاهُمْ وَلَـٰكِن ظَلَمُوا أَنفُسَهُمْ ۖ فَمَا أَغْنَتْ عَنْهُمْ آلِهَتُهُمُ الَّتِي يَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّـهِ مِن شَيْءٍ لَّمَّا جَاءَ أَمْرُ‌ رَ‌بِّكَ ۖ وَمَا زَادُوهُمْ غَيْرَ‌ تَتْبِيبٍ ﴿١٠١﴾


ہم نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا (١) بلکہ خود انہوں نے ہی اپنے اوپر ظلم کیا (٢) اور انہیں ان کے معبودوں نے کوئی فائدہ نہ پہنچایا جنہیں وہ اللہ کے سوا پکارا کرتے تھے، جب کہ تیرے پروردگار کا حکم آپہنچا، بلکہ اور ان کا نقصان ہی انہوں نے بڑھایا (٣)

١٠١۔ ١ ان کو عذاب اور ہلاکت سے دو چار کر کے۔
١٠١۔ ٢ کفر ومعاصی کا ارتکاب کر کے۔
١٠١۔ ٣ جب کہ ان کا عقیدہ یہ تھا کہ یہ انہیں نقصان سے بچائیں گے اور فائدہ پہنچائیں گے۔ لیکن جب اللہ کا عذاب آیا تو واضح ہوگیا کہ ان کا یہ عقیدہ فاسد تھا، اور یہ بات ثابت ہوگئی کہ اللہ کے سوا کوئی کسی کو نفع نقصان پہنچانے پر قادر نہیں۔
ارشاد باری تعالی ہے۔

وَيَوْمَ يَحْشُرُ‌هُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّـهِ فَيَقُولُ أَأَنتُمْ أَضْلَلْتُمْ عِبَادِي هَـٰؤُلَاءِ أَمْ هُمْ ضَلُّوا السَّبِيلَ ﴿١٧﴾ قَالُوا سُبْحَانَكَ مَا كَانَ يَنبَغِي لَنَا أَن نَّتَّخِذَ مِن دُونِكَ مِنْ أَوْلِيَاءَ وَلَـٰكِن مَّتَّعْتَهُمْ وَآبَاءَهُمْ حَتَّىٰ نَسُوا الذِّكْرَ‌ وَكَانُوا قَوْمًا بُورً‌ا ﴿١٨﴾


اور جس دن اللہ تعالی انہیں اور سوائے اللہ کے جنہیں یہ پوجتے رہے انہیں جمع کرکے پوچھے گا کہ کیا میرے ان بندوں کو تم نے گمراہ کیا یا یہ خود ہی راہ سے گم ہو گئے۔ ﴿١٧﴾


وہ جواب دیں گے کہ تو پاک ذات ہے خود ہمیں ہی یہ زیبا نہ تھا کہ تیرے سوا اوروں کو اپنا کارساز بناتے بات یہ ہے کہ تو نے انہیں اور ان کے باپ دادوں کو آسودگیاں عطا فرمائیں یہاں تک کہ وہ نصیحت بھلا بیٹھےیہ لوگ تھے ہی ہلاک ہونے والے۔ ﴿١٨﴾


سورة الفرقان آیت 18۔17


دنیا میں اللہ کے سوا جن کی عبادت کی جاتی رہی ہے اور کی جاتی رہے گی ان میں ﴿پتھر لکڑی اور دیگر دھاتوں کی بنی ہوئی مورتیاں﴾ بھی ہیں جو غیر عاقل ہیں اور اللہ کے نیک بندے بھی ہیں جو عاقل ہیں مثلا حضرت عزیر حضرت مسیح علیہما اسلام اور دیگر بہت سے نیک بندے اسی طرح فرشتے اور جنات کے پجاری بھی ہوں گے اللہ تعالی غیر عاقل جمادات کو بھی شعور و ادراک اور گویائی کی قوت عطا فرمائے گا اور ان سب معبودین سے پوچھے گا کہ بتلاو تم نے میرے بندوں کو اپنی عبادت کرنے کا حکم دیا تھا یا یہ اپنی مرضی سے تمہاری عبادت کرکے گمراہ ہوئے تھے؟ وہ کہیں گے ہم خود تیرے سوا کسی کو اپنا کارساز نہیں سمجھتے تھے تو پھر ہم اپنی بابت کس طرح لوگوں کو کہہ سکتے تھےکہ تم اللہ کے بجائے ہمیں اپنا ولی اور کارساز سمجھو۔
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
جزاک الله

وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ سوره النحل ٢٠
اور جنہیں الله کے سوا پکارتے ہیں وہ کچھ بھی پیدا نہیں کرتے اور وہ خود پیدا کیے ہوئے ہیں-
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
رب کائنات اللہ سبحانہ وتعالی کی حکم سے آئی ہوئی بھونچال (زلزلہ) اور مشرکین کی باطل معبودں کی حالت زار
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
حقیقی رب و مالک اللہ سبحانہ وتعالی نے جب اپنے حکم سے زمین کو ہلایا تو بھارت ونیپال کے مشرکین وبت پرستوں کو بچانا دور کی بات ان کے معبودان باطلہ خود اُوندھے منہ گِر کر ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے یعنی یہ باطل معبود دوسروں کو کیا خود اپنے آپ کو بھی اللہ تعالی کی عذاب سے نہ بچا سکے۔

اس زلزلے میں بت پرست اور قبرپرست دونوں مشرکین کے لئے بہت عبرت اور مؤعظت ہے، کہ شرک سے توبہ کریں اور اپنے حقیقی مالک و معبود کی طرف رجوع کریں۔ اور صحیح دین اسلام قبول کریں اور متبعین کتاب وسنت بن جائیں۔

بت پرست و قبرپرست مشرکین کے لئے مندرجہ ذیل قرآنی آیات کریمہ میں کافی عبرت و نصیحت موجود ہے

﴿ وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ (20) أَمْوَاتٌ غَيْرُ أَحْيَاءٍ ۖ وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ (21) إِلَٰهُكُمْ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ ۚ فَالَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ قُلُوبُهُم مُّنكِرَةٌ وَهُم مسْتَكْبِرُونَ (22)﴾ [ النحل 16]

"اور جن لوگوں کو یہ الله تعالی کے سوا پکارتے ہیں وہ کوئی چیز بھی تو نہیں بنا سکتے بلکہ خود ان کو اور بناتے ہیں (20) لاشیں ہیں بےجان۔ ان کو یہ بھی تو معلوم نہیں کہ اٹھائے کب جائیں گے (21) تمہارا معبود تو اکیلا الله تعالی ہے۔ تو جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل انکار کر رہے ہیں اور وہ سرکش ہو رہے ہیں (22)"

﴿ يَا أَيُّهَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَاسْتَمِعُوا لَهُ ۚ إِنَّ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ لَن يَخْلُقُوا ذُبَابًا وَلَوِ اجْتَمَعُوا لَهُ ۖ وَإِن يَسْلُبْهُمُ الذُّبَابُ شَيْئًا لَّا يَسْتَنقِذُوهُ مِنْهُ ۚ ضَعُفَ الطَّالِبُ وَالْمَطْلُوبُ (73) مَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ (74) [ الحج :22 ]

"لوگو! ایک مثال بیان کی جاتی ہے اسے غور سے سنو۔ کہ جن لوگوں کو تم اللہ تعالی کے سوا پکارتے ہو وہ ایک مکھی بھی نہیں بنا سکتے اگرچہ اس کے لئے سب مجتمع ہو جائیں۔ اور اگر ان سے مکھی کوئی چیز لے جائے تو اسے اس سے چھڑا نہیں سکتے۔ طالب اور مطلوب ( یعنی عابد اور معبود دونوں ) گئے گزرے ہیں (73) ان لوگوں نے اللہ تعالی کی قدر جیسی کرنی چاہیئے تھی نہیں کی۔ کچھ شک نہیں کہ اللہ تعالی زبردست اور غالب ہے(74)"

واللہ تعالی أعلم
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
جی میں نے کیا عرض کرنا باقی اللہ کاموں کو کون روک سکتا ہے
آپ کو اس وجہ سے زحمت دی کہ
اہل حدیث حضرات جب ’’ انبیاء ، اولیاء ، بزرگ ہستیوں ‘‘ کےبارے میں اس طرح کے دلائل پیش کرتےہیں تو بریلوی حضرات کہتے ہیں کہ ’’ یہ سب حکمتیں ہیں ‘‘ ۔
جسطرح اللہ تعالی کا گھر مسجد اگر شہید ہو جائے ، یا اس کو کوئی نقصان پہنچے تو کوئی بھی مسلمان یہ نہیں کہتا کہ ’’ معاذ اللہ ، اللہ تعالی اس کے دفاع سے عاجز تھا ‘‘ ۔
یعنی جسطرح اللہ کی حکمت کے تحت اچھے برے کام ہوتے ہیں اسی طرح بزرگوں کی بھی حکمتیں ہوتی ہیں ؟
اور پھر کیا بتوں اور ہندؤں کے خداؤں کے بارے میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ ’’ یہ بھی ان کی حکمت تھی ‘‘ ؟
 
Top