• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جواب چاہتا ہوں.

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اشماریہ بھائی ! ابھی کچھ دنوں سے ایک آزمائیش میں اللہ نے مبتلا کیا ہے! بیٹی ہسپتال میں ہے، الحمدللہ ، خیر یت سے ہے، مشاہدہ کے لئے ڈاکٹر نے ہسپتال میں ہی رکھا ہوا ہے، لیکن روز مرہ کے معاملات بالکل بے ترتیب ہو گئے ہیں! ان شاء اللہ جلد نارمل ہوتے ہی، یہاں لکھنے کا سلسلہ شروع کرتا ہوں!
 

MD. Muqimkhan

رکن
شمولیت
اگست 04، 2015
پیغامات
248
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
70
اللہ جلد از جلد شفا عطا فرمائے اور بصحت وتندرستی اسپتال سے نجات دے
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
اللہ پاک جلد از جلد شفاء کاملہ عطا فرمائیں اور آپ کی آزمائش و تکلیف کو دور فرمائیں۔ آمین
میری بھی کلاسز شروع ہو گئی ہیں اور کلاسز کے دوران مجھے اتنا وقت ملتا ہی نہیں ہے کہ میں باقاعدہ تحقیق کے ساتھ جوابات لکھ سکوں۔ اب میری چھٹیاں ربیع الاول میں ہوں گی۔ تب تک میں شاید جواب نہ دے سکوں کیوں کہ بلا حوالہ اپنے ذہن میں موجود علم سے جواب تو دے سکتا ہوں لیکن اس میں مضبوطی نہیں رہتی۔
 
شمولیت
جولائی 03، 2012
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
94
پوائنٹ
63
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ جلد از جلد شفا عطا فرمائے اور بصحت وتندرستی اسپتال سے نجات دے
سلام کا جواب تودے دیا کرے کم سے کم جسکو مخا طب کیا گیا ہے ،، میں تو ایسا سمجھتا ہو۔
 
Last edited:

mominbachaa

مبتدی
شمولیت
جنوری 01، 2016
پیغامات
66
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
18
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکتہ
اللہ شفاء عطا فرمائے عافیت سے آپ کی فیملی کو راحت پہنچائے اور نومولود کی صحت کی دعا کرتا ہوں آمین
ابن داود بھائی بہت بہترین طریقہ استدلال ہے آپکا میں بھی کم و بیش چھ سال پہلے حنفیت کو استعفیٰ تھما آیا ہوں، لیکن آپ سے اک گزارش ہے، کہ آپ ماشاء اللہ صاحب علم ہیں اور اس پر طرہ یہ کہ حنفیت کی رگ رگ سے بھی واقف ہیں تو پیارے جب آپ مقلدین سے مکالمہ کریں تو اسطرح کے بےسروپہ سوالات پر غصہ کرنے کے بجائے اُنکی حیثیت (مقلد) پر روو لیا کریں، یا اسی حیثیت پر مسکرا لیا کریں، لیکن غصہ بحرحال نا کیا کریں،
اور میں آپکی طرف سے دیئے جانے والے جواب کو پڑھنے کا منتظر ہوں

جو طریقہ اسلوب شروع سے آپ نے روا رکھا اسی طرح آئندہ بھی جاری رکھیں شکریہ (بہت پسند آیا مجھے)
والسلام
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
میں بھی کم و بیش چھ سال پہلے حنفیت کو استعفیٰ تھما آیا ہوں
محترم! حنفیت کو استعفیٰ دینے سے پہلے آپ نے دوسری ”جاب“ اختیار کرنے سے پہلے کیا قرآن مجید فرقانِ حمید کا مطالعہ کیا؟ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کن کن احادیث کی کتب کا مطالعہ کیا جو استعفیٰ کی بنیاد بنیں؟
 

mominbachaa

مبتدی
شمولیت
جنوری 01، 2016
پیغامات
66
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
18
محترم! حنفیت کو استعفیٰ دینے سے پہلے آپ نے دوسری ”جاب“ اختیار کرنے سے پہلے کیا قرآن مجید فرقانِ حمید کا مطالعہ کیا؟ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کن کن احادیث کی کتب کا مطالعہ کیا جو استعفیٰ کی بنیاد بنیں؟
یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ مقلد رہتے ہوئے ایک عامی قرآن و حدیث سے استفادہ نہیں کرسکتا، سوائے اس کے، کہ پہلے غالباً اٹھارہ علوم پر دسترس حاصل کرلے، یا پھر جس امام کا وہ مقلد ہے اسی سے چمٹ کر قرآن و حدیث کی تفسیر و فقہ کو مانتا ہی چلاجائے بنا چوں و چراں کیئے، تو آپ کا یہ کہنا کہ استعفیٰ دینے بعد مطالعہ کیا یا نہیں کیا، تو عرض یہ ہے کہ اوپر بیان کی گئی اشکال کی بناء پر آپ کا سوال بے تُکا بھی ہے، اور آپ کے سوال ہی میں آپ کے مذھب کی حقیقت کا پردہ چاک معلوم ہوتا ہے، آپکے مذھب میں رہتے ہوئے ایک عامی مقلد بنا اٹھارہ علوم حاصل کیئے اسفتادہِ قرآن کر ہی نہیں سکتا، بصورت دیگر عامی مقلد پر لازم ہے کہ امامِ مذکور ہی سے ایلفی طرح چمٹا رہے،
تو ثابت یہی ہوا کہ آپ بھی مانتے ہیں کہ مقلد رہ کر یقیناً میں نے قرآن و حدیث کا مطالعہ نہیں کیا ہوگا، جبھی آپ نے مقلدیت کو استعفیٰ دینے کا سن کر یہ اعتراض اٹھایا،

آپکو یہ ظن آپکے مذھب کے قواعد کی وجہ سے مرحمت ہوا، لیکن بحرحال آپکا یہ ظنِ باطل ہی ہے چونکہ مقلد رہ کر بھی میں تقلید سے باغی ہی تھا (اور ہر انسان تقلید سے باغی ہی ہے، کیونکہ یہ تقلید صفت انسانی ہی کے برخلاف ہے)ِ اور مطالعہ و مکالمہ صد شوق کیا کرتا تھا، امید ہے بات سمجھ آگئی ہوگی

رہی یہ بات کہ استعفیٰ کی بنیادی وجہ کیا بنی، (اس تھریڈ ہی میں بےشمار اختلافات موجود ہیں، ہر اختاف استعفیٰ کی وجہ ہے) تو اب وجہ بتاکر میں ایک نیا محاز نہیں کھولنا چاہتا نہ ہی میرے پاس اتنا وقت ہے کہ میں مکالمے کرتا پھروں، اپنی روداد کا خلاصہ بیان کیا اور ابن داود بھائی کی حاصلہ افزائی کے ساتھ پیار بھری نصیحت کی،
والسلام
 
Last edited:

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ مقلد رہتے ہوئے ایک عامی قرآن و حدیث سے استفادہ نہیں کرسکتا،
محترم! حقیقتاً آپ اب صحیح معنیٰ میں اندھے مقلد بن گئے ہو صد افسوس۔ قرآن اور حدیث سے استفادہ نہ ہونے کے سبب ہی آپ نے حنفیت کو ”استعفیٰ“ دیا۔
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ مقلد رہتے ہوئے ایک عامی قرآن و حدیث سے استفادہ نہیں کرسکتا، سوائے اس کے، کہ پہلے غالباً اٹھارہ علوم پر دسترس حاصل کرلے
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
کہیں آپ یہ تو نہیں کہنا چاہتے کہ "یہ بات ابر آلود رات کی طرح تاریک ہے اپنی کیفیت میں کہ ایک عامی شخص غیر مقلد ہونے کے بعد قرآن و حدیث سے بغیر کسی اور علم کے استفادہ کر سکتا ہے؟ حتی کہ ان علوم کے بغیر بھی جنہیں سیوطی اور ابن حجر نے حدیث کے لیے یا جنہیں شاہ ولی اللہ دہلوی رحمہم اللہ نے تفسیر کے لیے بنیاد سمجھا ہے؟"

بہر حال۔ یہ ایک تنبیہ تھی۔ کاش کہ میں نے جو کہا ہے آپ اس کی گہرائی تک پہنچ سکیں۔ ورنہ میں اس سلسلے میں کسی قسم کی بحث نہیں کرنا چاہتا۔
باقی آپ حنفی رہیں یا اہل حدیث۔ اللہ پاک آپ کو ہدایت پر رکھے۔ دین کا علم حاصل کیجیے اور تعصب سے دور تحقیق کیجیے۔ اور کسی اچھے عالم باعمل سے اپنی اصلاح کرواتے رہیے۔
نہ تو احناف جنت کے ٹھیکیدار ہیں اور نہ اہل حدیث۔ جو اپنی بساط بھر دین پر چلے گا وہی کامیاب ہے۔
والسلام
 

mominbachaa

مبتدی
شمولیت
جنوری 01، 2016
پیغامات
66
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
18
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
کہیں آپ یہ تو نہیں کہنا چاہتے کہ "یہ بات ابر آلود رات کی طرح تاریک ہے اپنی کیفیت میں کہ ایک عامی شخص غیر مقلد ہونے کے بعد قرآن و حدیث سے بغیر کسی اور علم کے استفادہ کر سکتا ہے؟ حتی کہ ان علوم کے بغیر بھی جنہیں سیوطی اور ابن حجر نے حدیث کے لیے یا جنہیں شاہ ولی اللہ دہلوی رحمہم اللہ نے تفسیر کے لیے بنیاد سمجھا ہے؟"

بہر حال۔ یہ ایک تنبیہ تھی۔ کاش کہ میں نے جو کہا ہے آپ اس کی گہرائی تک پہنچ سکیں۔ ورنہ میں اس سلسلے میں کسی قسم کی بحث نہیں کرنا چاہتا۔
باقی آپ حنفی رہیں یا اہل حدیث۔ اللہ پاک آپ کو ہدایت پر رکھے۔ دین کا علم حاصل کیجیے اور تعصب سے دور تحقیق کیجیے۔ اور کسی اچھے عالم باعمل سے اپنی اصلاح کرواتے رہیے۔
نہ تو احناف جنت کے ٹھیکیدار ہیں اور نہ اہل حدیث۔ جو اپنی بساط بھر دین پر چلے گا وہی کامیاب ہے۔
والسلام
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ

اشماریہ بھائی میں جو کہنا چاتا تھا وہ کہہ چکا ہوں. اپنے گمان اور قیاس کے خول سے باہر نکل کر پڑھا کریں. (لیکن متعصب مقلد کے لیئے یہ چیز ناممکن سی ہے) جی باالکل عالم سے استفادہ کیئے بنا تو علم حاصل کرنا ناممکن ہے، لیکن آپ بچاروں کو شروع سے یہی سبق پڑھادیا جاتا ہے کہ عامی کا مفتی سے رجوع بھی تقلید ہے، حالانکہ یہ حنفیہ کے اپنی تقلید کی تعریف کے بھی خلاف ہے، بس سمجھدانی اور سمجھ کا فرق ہے. کوشش کرتے رہیں سمجھ جائینگے یقیناً. میرا بھی یہی حال تھا جس میں آج آپ ہیں

اشماریہ بھائی مجھ میں اگر تعصب ہوتا تو شاید آج میں اور آپ مل کر ان (اہلحدیث) کے خلاف مباحثہ کر رہے ہوتے، لیکن چونکہ مین متعصب نہیں تھا تو اللہ کا کرم و فضل ہوا مجھ پر الحمدللہ
 
Top